06/03/2025
،✍️محکمہ وائلڈ لائف اس معاملے کو نوٹس کریں اور اس کا جلد حل نکالے👆👇۔👈عوامی علاقہ👉
کچھ دن کابل سوشل میڈیا پہ جنگلی چیتے کا نقصان
کرنے کے بارے میں خبر لگی ہوئی تھی
جس میں حلقہ کوٹلہ یونین کونسل سرلی سچہ گاؤں ترانگڑ
ضلع مظفراباد ازاد کشمیر نیشنل پارک مچھارہ کی حدود
میں صفی اللہ والد خیر اللہ 7 سات دودھ دیتی بکریاں
جنگلی چیتے نے گھر کی کھڑکی سے اندر جا کے ماردی تھی یہ تین سے چار جنگلی جیتے ہیں جو یونین کونسل سرلی سچہ کے تمام گاؤں میں گھوم پھر رہے ہیں
محکمہ ورلڈ لائف کو اطلاع بھی دی گئی مگر اب تک ان چیتوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا اور گزشتہ کئی مہینوں سے جیھنگ ترانگڑ اور سرلی سچہ اور ارد گرد کے گاؤں کے لوگوں کا ان چیتوں نے کروڑوں روپے کا نقصان جانوروں کو مارنے کی صورت میں ہو چکا ہے
کل دن 03/05/2025 کو پرویز عرف مشرف کی دو 2 بکریاں اور منظور کی ایک 1 بکری ان چیتوں کا شکار بن چوکی ہیں اور کہیں لوگوں بڑوں اور بچوں کے سامنے یہ جیتے آ چکے ہیں کئی انسانی جانیں بی ان جیتوں سے بال بال بچی ہیں۔
کل دو بچے اپنے گھر جا رہے تھے ان کے سامنے یہ
چیتا آیا انہوں نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی ہے
ان بچوں کو دو دن بخار نہیں اترا ۔
اعلی احکام اور متعلقہ ایم ایل اے صاحب کو اس معاملے پہ توجہ دینی ہوگی محکمہ ورلڈ لائف سے اس معاملے کو حل کروانا ہوگا لوگوں کے جتنے جانور نقصان کیے اس کا اب تک کسی کو کوئی معاوضہ نہیں ملا اس نقصان کے معاوضہ کی فورا ادائیگی کی جائے جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے یہ سب غریب لوگ ہیں بڑی مشکل سے اپنے گھر کا نظام چلاتے ہیں محکمہ ورلڈ لائف ازاد کشمیر سے گزارش کی جاتی ہے کہ متعلقہ ایریا کا وزٹ کریں ان چیتوں کو ابادی کی حدود تک انے سے روکا جائے اور اس معاملے کو حل کیا جائے۔ جو نقصان اس سے پہلے ہوا ہے یا اس کے بعد جانوروں کا یا کوئی جانی نقصان ہو جائے تو اس کی ذمہ دار محکمہ ورلڈ لائف کا ادارہ ہے ۔ کئی بار ان کو بتانے کے باوجود بھی محکمہ وارڈ لائف ان چیتوں کا حال نہیں نکالتے
مویشیوں کے ساتھ ساتھ یہ چیتے جانی نقصان بھی کر سکتے ہیں عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ حل نہ کیا گیا تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے
عوامی ایکشن کمیٹی تک یہ بات لے کے جائیں گے
امید ہے کہ محکمہ ورلڈ لائف اس معاملے پہ توجہ دے گی
ضلع مظفراباد کے ذمہ دار ادارے اور اعلی احکام سمیت متعلقہ ایم ایل اے تحصیل پہٹکہ انتظامیہ سے گزارش ہے اس معاملے میں اپ کی توجہ کی ضرورت ہے
محکمہ وائلڈ لائف کو بھی فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے
#لیڈرشپ