28/05/2025
حسین کوٹ میرہ میں پولیس چھاپے کے دوران مبینہ طور عسکریت پسندوں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چار عسکریت پسند موقع پر مارے گئے۔ حملے کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار کی جان چلی گئی، جبکہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
کچھ ذرائع کے مطابق مارے جانے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد دو ہے۔ تاہم ابھی سرکاری سطح پر کنفرمیشن نہیں ہوسکی ہے۔
عسکریت پسندوں میں زرنوش نسیم اور اس کے ساتھیوں کی موجودی کا بتایا جارہا ہے۔
حملے میں گلفراز سکنہ بھمبر کی جان چلی گئی، جبکہ رحمان، حفیظ، نعما، ذیشان، اصغر علی اور نعیم نامی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
سرکاری سطح پر ابھی تک کوئی آفیشل معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے، تحقیق مکمل ہونے کے بعد سرکاری سطح پر تصدیق سے قبل ذرائع کی معلومات پر ہی انحصار کیا جا رہا ہے۔
حارث قدیر