SUNO FM Kashmir

SUNO FM Kashmir Pakistan's Largest FM Radio Network

اسلام آباد: کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR)کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق...
09/11/2025

اسلام آباد: کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR)کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم پامالیوں، ریاستی جبر اور شہری املاک کی غیر قانونی مسماری کی جرات مندانہ اور غیر جانبدارانہ چھان بین پر اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کادل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی یومِ پیدائش پر انہیں ...
09/11/2025

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی یومِ پیدائش پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال وہ دیدہ ور شخصیت تھے جنہوں نے برِصغیر کے مسلمانوں میں فکری بیداری، خودی کا شعور اور اجتماعی شناخت کا احساس پیدا کیا۔

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کے لئے جموں خطے کے ڈوڈ...
09/11/2025

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کے لئے جموں خطے کے ڈوڈہ ، کٹھوعہ اورراجوری اضلاع میں تحریک آزادی کے ہمدردوں، سابق نظربندوں اور آزادی پسند کارکنوں کے اہلخانہ کے خلاف ایک اوربڑی کارروائی شروع کردی ہے۔

09/11/2025

پروگرام : ستاروں سے آگے
میزبان : کائنات خان
موضوع: اقبا ڈے سپیشل

لکھنو: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کو سرینگر میں کشمیر ...
09/11/2025

لکھنو: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کو سرینگر میں کشمیر کی آزادی کے حق میں پوسٹرلگانے کے الزام پربھارتی ریاست اترپردیش کے شہر سہارنپورمیں گرفتارکیاگیا ہے جووہاں ایک نجی اسپتال میں کام کررہاتھا۔

نئی دہلی: بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی فوج میں بھارتیوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 44ہوگئی ہے جو ستمبر میں 27تھی۔ ...
09/11/2025

نئی دہلی: بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی فوج میں بھارتیوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 44ہوگئی ہے جو ستمبر میں 27تھی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے تصدیق کی کہ حال ہی میں روسی فوجی یونٹس نے متعدد بھارتی شہریوں کو بھرتی کیا ہے۔ انہوں نے ماسکو پر زور دیا کہ وہ بھارتی شہریوں کی بھرتی کو ختم کرتے ہوئے انہیں جلد از جلدفارغ کرے۔جیسوال نے روسی فوج میں شامل نہ ہونے کے حکومت کے مشورے کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی بھرتی زندگی کے لئے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام روس اور بھرتی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں تاکہ بھارتی شہریوں کو گمراہ ہونے سے روکا جا سکے۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق رواںسال کے شروع میں روس کے ذریعے بھرتی کیے گئے 127بھارتیوں میں سے 97کو فارغ کر دیا گیا ، 12کی ہلاکت کی رپورٹ ہے اور باقی لاپتہ ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ روسی اور اسرائیلی فوجوں میں بھارتیوںکی بڑھتی ہوئی تعداد بھارت میں بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی کرتی ہے جہاں بے روزگاری، غربت اور بھوک کے باعث بہت سے لوگوں کے پاس اورکوئی راستہ نہیںہے۔ کچھ نوجوانوں کو روسی اور اسرائیلی افواج میں کرائے کے سپاہیوں کے طور پر کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جو خطرات کے باوجود روزی روٹی اور بقا کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان بھارت میں معاشی مایوسی اور بیرون ملک اس کے شہریوں کے استحصال کے خطرے کی عکاسی کرتا ہے۔

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ماہی گیروں کی انجمنوں نے جھیل و ولر اور دریا...
09/11/2025

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ماہی گیروں کی انجمنوں نے جھیل و ولر اور دریائے جہلم میں مچھلیوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ غیر قانونی ماہی گیری کے حوالے سے قابض حکام کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔
ایسوسی ایشن کے ارکان نے کہاکہ سنو ٹرائوٹ اور سیڈلنگس سمیت مختلف اقسام کی مچھلیوںکی بڑے پیمانے پر ہلاکت کی وجہ نکیاری جیسے کلیدی افزائش والے علاقوں میں بجلی کی کرنٹ جیسے غیرقانونی طریقوں سے ماہی گیری ہے۔شمالی کشمیر کی ماہی گیر ایسوسی ایشن کے صدر غلام حسن نے کہا کہ بجلی کا ایک جھٹکا سیکڑوں مچھلیوں کو ہلاک یا ناکارہ کر سکتا ہے جس سے کمیونٹی کی طویل مدتی روزی روٹی کو خطرہ ہے۔انجمنوں نے جھیل وولر اوردریائے جہلم میں انسانی ساختہ رکاوٹوں کو بھی اجاگرکیاجو مچھلیوں کی نقل و حرکت کو محدود کرتی ہیں۔ انہوں نے ان کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیاتاکہ مچھلیوں اوران کی افزائش کی حفاظت کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ماہی گیری، وولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی حکام کو بار بار درخواستیں کی گئیں لیکن ان کو نظر انداز کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائرکٹر فشریز بانڈی پورہ منیر احمد نے آلودگی اور غیر قانونی طریقوں سے ماہی گیری کو مچھلیوں کی موت کی بڑی وجوہات کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جدید ترین مشینری اور افرادی قوت کی کمی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ محکمہ فشریز نے کہا کہ وہ غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف کارروائی کر رہا ہے اور چھوٹی مچھلیوں کو واپس پانی میں چھوڑ رہا ہے۔ماہی گیروں نے مچھلیوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت سے نمٹنے کے لیے فوری مداخلت اورتحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خبردارکیاکہ فوری اقدامات نہ کرنے سے آبی حیات اور مقامی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزنے وادی کشمیر میں بڑے پیمانے چھاپہ مارکارروائیوں کا...
09/11/2025

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزنے وادی کشمیر میں بڑے پیمانے چھاپہ مارکارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جن میں 500سے زائد افراد کو گرفتارکیاگیا ہے ۔

عظیم فلسفی، شاعر اور مفکرِ برِصغیر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ...
09/11/2025

عظیم فلسفی، شاعر اور مفکرِ برِصغیر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ حکیمُ الاُمّت اور شاعرِ مشرق نے ملتِ اسلامیہ خصوصاً نوجوانوں کے دلوں میں خودی، بیداری اور حریتِ فکر کی شمع روشن کی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف جاری تحریکِ آزادی، دراصل تحریکِ قیامِ پاکستان ہی کا تسلسل ہے۔ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کے پسِ منظر میں جس روحانی رہنمائی کا فیض شامل ہے، وہ مملکت خداداد پاکستان کے روحانی قائد شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کی فکر و دعا کا ہی نتیجہ ہے۔
شیخ محمد عبداللہ نے اپنی آخری عوامی تقریر میں شاعرِ مشرق کو ان الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا:
“اس صدی کے آغاز میں علامہ اقبال کشمیر آئے، جب ہر طرف جہالت اور غربت کا اندھیرا چھایا ہوا تھا۔ انہوں نے خدا سے دعا کی کہ وہ لوگوں کے دلوں میں انقلاب کی چنگاری بھڑکا دے۔”
یہی دعا اقبالؒ نے 1921 میں اپنے پہلے دورۂ وادی کشمیر کے دوران نشاط باغ، سرینگر میں لکھی نظم ساقی نامہ کے آخری اشعار میں کی:
“توڑ اس دستِ جفا کیش کو یا رب،
جس نے روحِ آزادیِ کشمیر کو پامال کیا۔”
اقبالؒ کی شاعری محض تخیل نہیں بلکہ ایک سیاسی و فکری تحریک تھی۔ انہوں نے برطانوی استعمار کے دور میں برصغیر کے مسلمانوں کی زبوں حالی کو اپنی شاعری کے ذریعے اجاگر کیا اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خط لکھ کر ملت کی معاشی و سیاسی تقدیر بدلنے کی ترغیب دی۔
اقبالؒ کا دل کشمیری مسلمانوں کی غلامی اور ذلت سے بے حد رنجیدہ تھا۔ وہ نہ صرف اپنی نظموں کے ذریعے کشمیر کی مظلوم قوم کے حق میں آواز بلند کرتے رہے بلکہ کشمیر کمیٹی لاہور کے صدر کی حیثیت سے تحریکِ آزادیِ کشمیر میں عملی کردار بھی ادا کیا۔
اسی دور میں جب فلسطین برطانوی مینڈیٹ کے تحت غلامی کی زنجیروں میں جکڑا جا رہا تھا اور صیہونی تحریک زور پکڑ رہی تھی، اقبالؒ جیسے مفکر کے لیے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے لاتعلق رہنا ممکن نہ تھا۔ ان کی فکر ہمیشہ مظلوم اقوام کی حمایت اور ظالم قوتوں کے خلاف صدائے حق رہی۔
مہاراجہ پرتاپ سنگھ کے دورِ استبداد میں کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم اپنی انتہا کو پہنچا ہوا تھا۔ گائے کے ذبیحہ پر سزائے موت نافذ تھی، حتیٰ کہ ایک بزرگ مسلمان اور اس کے خاندان کے سترہ افراد کو محض شبہ میں زندہ جلا دیا گیا۔ 1924 میں پلوامہ کے ایک گاؤں میں ایک بچے کے درخت کی شاخ توڑنے پر اس کے والد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔
علامہ اقبالؒ کی کشمیری عوام کے لیے فکر و محبت کا سلسلہ ان کے دورِ طالب علمی سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ وہ انجمن کشمیر مسلمین لاہور کے جنرل سیکریٹری رہے اور کشمیر میگزین میں اپنے نام اور گمنام تحریروں کے ذریعے کشمیریوں کی حالتِ زار اجاگر کرتے رہے۔
انہوں نے اپنی ایک نظم میں کشمیریوں کو پیغام دیا کہ: “لفظ کشمیر کے حروف — ک، ش، م، ر — کی طرح متحد ہو جاؤ۔”
ایک اور نظم میں وہ دردِ دل سے کہتے ہیں: “ظلم و جہالت کے چنگل نے ہمیں پست کر دیا ہے۔”
اقبالؒ کا پیغام آج بھی اہلِ کشمیر کے لیے روشنی کا مینار ہے — خودی، بیداری، اور ظلم کے خلاف جدوجہد کا استعارہ۔

جیسلمیر: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں پوکھران فیلڈ فائرنگ رینج کے قریبی دیہاتوں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گ...
09/11/2025

جیسلمیر: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں پوکھران فیلڈ فائرنگ رینج کے قریبی دیہاتوں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک دفاعی مشق کے دوران فائر کیے گئے میزائل کا ایک حصہ ہدف سے ہٹ کر لاٹھی کے علاقے بھادریہ سے تقریبا 500 میٹر کے فاصلے پر گرا۔
مقامی لوگوں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی جس سے آس پاس کے دیہات میں خوف وہراس پھیل گیا۔ بھارتی فوج ، فضائیہ اورپولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور میزائل کا ٹکڑا برآمد کر کے اسے واپس فائرنگ رینج میں لے گئے۔ایس ایچ او راجندر کمار نے واقعے کو معمول کی مشق کا حصہ قرار دیا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ جدید ترین فوجی سازوسامان کے استعمال میں متعلقہ حلقوں کی ناتجربہ کاری کو واضح کرتا ہے۔انہوں نے ماضی میں اس طرح کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کچھ سال پہلے ایک بھارتی میزائل پاکستانی حدود میں داخل ہواتھا۔بھارت نے 9مارچ 2022کوہریانہ کے علاقے انبالہ سے غلطی سے براہموس میزائل فائر کیا جو پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ضلع خانیوال کے علاقے میاں چنوںمیں گر کر تباہ ہوگیا۔ماہرین نے خبردارکیا کہ حفاظتی پروٹوکول میں بار بار کی جانے والی کوتاہیوں سے نہ صرف شہریوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے بلکہ علاقائی کشیدگی میں بھی اضافہ ہوسکتاہے جس سے بھارت میں فوجی مشقوں میں جوابدہی اور آپریشنل نگرانی کے حوالے سے سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے خوف ودہشت کا ماحول پیداکرنے کے لئے دو ڈاکٹروں کو...
09/11/2025

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے خوف ودہشت کا ماحول پیداکرنے کے لئے دو ڈاکٹروں کو گرفتار کر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسلام آباد کے ایک سینئر ڈاکٹر کے لاکر سے ایک AK47رائفل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
گرفتارکئے گئے دونوں ڈاکٹروں کا تعلق قاضی گنڈ اور پلوامہ سے ہے جن کوبھارتی پولیس نے میڈیکل کالج میں تلاشی کارروائی کے بعد حراست میں لیا۔ پولیس نے ڈاکٹروں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے”اور” آمز ایکٹ” کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ان گرفتاریوں سے طبی شعبے سے وابستہ افراد میں شدیدتشویش پیدا ہوئی جن کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں ڈاکٹروں کو بھی جھوٹے الزامات پر من مانی گرفتاری سے نہیں بچایا جاسکتا۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے واضح ہوگیا کہ مقبوضہ علاقے میں قابض بھارتی حکام سیکیورٹی کی آڑ میں عام شہریوں، پیشہ ور افراد اور دانشوروں کو مجرم قراردینے کے لیے کس طرح کالے قوانین کا استعمال کر رہے ہیں۔

Address

Domail Sundgali
Muzaffarabad
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SUNO FM Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SUNO FM Kashmir:

Share

Category