AJK Updates Daily

AJK Updates Daily ملکی و علاقائی تازہ ترین صورتحال کی آگاہی کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں

24/09/2025

آزادکشمیر حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، 8 دسمبر کے 12نکاتی معاہدے پر عمل کا اعلان ، 38 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پر مذاکرات شروع ۔۔۔۔
وفاقی حکومت نے سائفر سے لاتعلقی کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی پر بھارتی ایجنٹ جیسے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

24/09/2025

ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزراء کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری
29 ستمبر کے احتجاجی مظاہروں سے قبل ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے 9 رکنی مذاکراتی وفد کا اعلان کیا ہے جس میں مظفرآباد، پونچھ اور میرپور ڈویژن کے نمائندے شامل ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن سے شوکت نواز میر، انجم زمان اعوان اور فیصل جمیل کشمیری، پونچھ ڈویژن سے سردار عمر نزیر کشمیری، راجہ غلام مجتبٰی اور سردار افتخار زمان، جبکہ میرپور ڈویژن سے چوہدری امتیاز اسلم، توصيف احمد جرال ایڈووکیٹ اور سعد انصاری ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

وفاقی وزرا اور آزادکشمیر حکومت کے نمائندے اس کمیٹی سے مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ عوامی مطالبات کے پرامن حل کے لیے ایک مشترکہ فارمولا تیار کیا جا سکے۔ مذاکرات کے نتائج 29 ستمبر کے احتجاج کی نوعیت پر فیصلہ کن اثر ڈال سکتے ہیں۔

24/09/2025

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے 9رکنی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین درج ذیل ہیں
(مظفرآباد ڈویژن)
شوکت نواز میر
انجم زمان اعوان
فیصل جمیل کشمیری
(پونچھ ڈویژن )
سردار عمر نزیر کشمیری
راجہ غلام مجتبٰی
سردار افتخار زمان
(میرپور ڈویژن )
چوہدری امتیاز اسلم
توصیف احمد جرال ایڈووکیٹ
سعد انصاری ایڈووکیٹ
منجانب
شعبہ نشر واشاعت
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی

آزاد کشمیر کا سب سے خاص سروے
23/09/2025

آزاد کشمیر کا سب سے خاص سروے

23/09/2025

حکومت پاکستان کی طرف سے جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا عندیہ

27/11/2024

پاکستان ہو یا کشمیر
عوام میں اگر شعور ہو تو وہ کسی بھی سیاسی نمائندے کے کہنے پر نہ جلسوں میں جائیں نہ احتجاجوں میں۔یہ ملک یہی سیاست دان کھا گئے عوام ادھر ہی پڑی ہے جنکا استعمال کیا جاتا ہے ۔عقل پکڑیں ۔

27/11/2024

پاکستان تحریک انصاف نے اس دعوے کے ساتھ کہ حکومت نے اس کے پرامن مظاہرین کے خلاف آپریشن کے نام پر وحشت اور بربریت کا استعمال کیا اور کئی احتجاجیوں کو خون میں نہلا دیا، اپنا احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پارٹی کے آفیشل اکاونٹس سے کہا گیا ہے کہ صورتحال عمران خان کے سامنے رکھی جائے گی آئندہ کا لائحہ عمل جلد جاری کر دیا جائے گا۔

کشمیر کا نام کشمیر کس نے رکھا ؟کشمیر کی تاریخایک روایت کے مطابق لفظ کشمیر کاش اور میر کا مرکب ہے. کہا جاتا ہے کہ "کاش" ح...
26/11/2024

کشمیر کا نام کشمیر کس نے رکھا ؟
کشمیر کی تاریخ

ایک روایت کے مطابق لفظ کشمیر کاش اور میر کا مرکب ہے. کہا جاتا ہے کہ "کاش" حضرت سلیمان علیہ السلام کے شاہی دربار میں جنات کا سردار تھا. جبکہ "میر" پریوں کی سردار تھی. جب حضرت سلیمان علیہ السلام کا بیڑا ہوا میں اڑتا ھوا خطہ کشمیر سے گزرا تو سلیمان السلام نے پانی کے ایک وسیح ذخیرے میں موجود پہاڑ کی خشک چوٹی پر اس بیڑے کو اترنے کا حکم دیا. چنانچہ یہ بیڑا اترا تو آپ نے دیکھا.کہ آس پاس حدنظر تک پانی ٹھہرا ھوا ہے. یہ خوبصورت منظر دیکھتے ہی وہ عش عش کر اٹھے. انہوں نے مصاحبوں سے مشورہ کیا. کہ اگر اس جھیل کے پانی کو خارج کر دیا جائے .تو اس کی تہہ سے خوبصورت زرخیزوادی نمودار ہوگی. جس میں انسانی آبادی ممکن ہوگی. چنانچہ سوال پیدا ہوا کہ اس جھیل سے پانی کیسے خارج کیا جائے؟ جنوں کا سردار کاش جو اس میٹنگ میں موجود تھا. اس نے پیش کش کی کہ وہ یہ فریضہ سرانجام دے سکتا ہے. لیکن اس نے یہ فرمائش کی کہ اگر وہ یہ خدمت سرانجام دے، تو شاہی دربار میں موجود میر پری اس کے عقد میں دے دی جائے. سلیمان السلام نے اس کی یہ فرمائش پوری کرنے کا وعدہ کیا. اور اسے حکم دیا. کہ وہ اس جھیل کو خالی کرے.چانچۂ اس جن نے اپنے طلسماتی عمل سے بارہ کا پہاڑ کاٹ دیا. جس سے جھیل کا پانی خارج ہو گیا. سلیمان السلام نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوۓ میر پری اس کے عقد میں دے دی.یوں کاش اور میر کی نسبت سے اس خطے کا نام کاشمیر رکھا گیا. جو صوتی تغیر سے کشمیر بن گیا. سری نگر کے عقب میں کوہ ہر مکھ کی چوٹی پر تخت سلیمان اس واقعہ سے منسوب ہے. چودھویں صدی عیسوی میں جب سید علی ہمدانی کشمیر تشریف لائے،تو انہوں نے شاید اسی تناظر میں کشمیر کو باغ سلیمان کا نام دیا. درجہ بالا تشریحات اور روایات سے اس امر کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے. کہ خطہ کشمیر تاریخی تہذیبی اور ثقافتی اعتبار سے کتنی عظمت اور وسعت اپنے دامن میں سمیٹے ھوئے ہے.
یارانِ جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت
جنت نہ کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی
https://chat.whatsapp.com/H2bTyBq0JS7CfjTtc7WqYW

آزاد کشمیر کے عوام کو پرامن احتجاج کا آئینی، قانونی اور سیاسی حق حاصل ہے: سردار عتیق احمد خانحالیہ صدارتی آرڈیننس بنیادی...
26/11/2024

آزاد کشمیر کے عوام کو پرامن احتجاج کا آئینی، قانونی اور سیاسی حق حاصل ہے: سردار عتیق احمد خان

حالیہ صدارتی آرڈیننس بنیادی انسانی اور سیاسی حقوق کے خلاف ہے، قابلِ مذمت: صدر مسلم کانفرنس

صدارتی آرڈیننس سے پاکستان مخالف قوتوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے: سردار عتیق احمد خان

موجودہ آرڈیننس نے سکہ شاہی کے دور کی یاد تازہ کر دی ہے: سردار عتیق

آرڈیننس سے پاکستان کے نظریاتی، دفاعی اور سالمیت کے تقاضے متاثر ہو رہے ہیں: صدر مسلم کانفرنس

مسلم کانفرنس کسی ایسی قانون سازی کا حصہ نہیں بن سکتی جس سے آزاد کشمیر میں انتشار ہو: سردار عتیق احمد خان

آزاد کشمیر اس وقت لاوارث اور سیاسی یتیم ریاست کا منظر پیش کر رہا ہے: سردار عتیق احمد خان

طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں، حکومت فوری طور پر آرڈیننس واپس لے: صدر مسلم کانفرنس

آزاد کشمیر پرامن خطہ ہے اور پاکستان کی اولین دفاعی لائن، حکومت اس کی حساسیت کا خیال رکھے: سردار عتیق

آرڈیننس کے نفاذ سے دنیا کو تحریک آزادی کے بیس کیمپ سے غلط پیغام جا رہا ہے: سردار عتیق

آزاد کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق پر قدغن لگانا ناقابلِ قبول ہے: صدر مسلم کانفرنس

ہندوستان آزاد کشمیر میں بھارتی مقبوضہ کشمیر جیسا ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے: سردار عتیق

آزاد کشمیر میں امن و امان کے لیے پہلے سے موجود قوانین کافی ہیں: صدر مسلم کانفرنس

مظفرآباد میں پرامن مظاہرہ، کوٹلی اور پونچھ میں حالات خراب کرنے کی سازش افسوسناک ہے: سردار عتیق

ضلع کوٹلی کے حالات سب کے لیے باعث تشویش ہیں، سازشوں کا قلع قمع کرنا ہوگا: صدر مسلم کانفرنس

تمام سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے: سردار عتیق

مجاہد اول کی قیادت میں آزاد کشمیر اسلام اور پاکستان کے نام پر آزاد ہوا: صدر مسلم کانفرنس

مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دے گی: سردار عتیق

صدارتی آرڈیننس کوئی آسمانی صحیفہ نہیں، واپس لیا جا سکتا ہے: سردار عتیق احمد خان

آزاد کشمیر کو بحران سے نکالنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا: صدر مسلم کانفرنس

Address

Muzaffarabad
13180

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJK Updates Daily posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share