30/09/2023
چوہدری زرداد خان صاحب
یہ شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے جو کہ سماجی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔ میں ذاتی طور پر زرداد بھائی کی شخصیت سے بہت متاثر ہوں۔ کسی بھی قوم، محلہ، علاقہ، بستی، بہک، برادری، بازار ، تھانہ کچہری ہو یا سردی کی شدید لہر ہو یا گرمی قہر برساتی ہو یہ شخص میں نے تمام حالات میں لوگوں کے ساتھ مشکلات کو جھیلتا ہوا دیکھا ہے۔ پوسٹ کرنے کا مقصد ایسے لوگوں کا ساتھ دیں جو انسانیت کا درد اپنے دلوں میں رکھتے ہوں۔ وہ کسی نے سچ کہا ہے کہ گھر کی مرغی دال برابر ہوتی ہے ہمیں اپنے لوگوں کی قدر کرنی چاہیے ۔ میں یہ پوسٹ کسی کے کہنے پر نہیں کر رہا ہوں بلکہ مجھے اس بات کا ڈر بھی ہے کہ جب زرداد بھائی اس پوسٹ کو دیکھیں تو مجھے ڈیلیٹ کرنے کے لیے کہیں ۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ اس بات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کریں ۔
اس کے علاؤہ بھی جس طرح سردار امجد صاحب نے علاقے کے لیے تگ و دو کی ہے وہ آپ کے سامنے ہے یہ لوگ ہمارے اثاثے ہیں پارٹیز کی بنیاد پر ان قیمتی لوگوں کو ضائع مت کرنا ان کی سپورٹ کریں۔
پارٹیز بعد میں ہیں پہلے آپکا کیل ہے اس کے فائدے کے حساب سے چلیں انشاء اللہ کامیابی بھی ملے گی اور علاؤہ بھی ترقی کرے گا ۔
اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کیجئے ۔