27/04/2026
دھنی بکالاں طویل رفاقتیں ختم عوامی مسائل کو عرصہ 40سال سے اور باالخصوص گزشتہ 20 سالوں سےمکمل نظراندازکیاجاتارہاہے یہی وجہ ہے کہ معززین نے سیاسی قائدین کو بدلنےکافیصلہ کرلیا_ اگرہم گاٶں کی سیاسی تاریخ پر نظرڈالیں تو معلوم ہوتاہے جب جب فاروق حیدر اس گاٶں کا پولنگ اسٹیشن ہارےہیں وہ اس حلقہ انتخاب سے بھی ہارےہیں یہی نہیں صاحبزادہ اسحاق ظفر دھنی بکالاں سے ایک بار ہارے تھے اس بار ڈاکٹر مشتاق نے پولنگ اسٹیشن جیتا تھا
گزشتہ 20 سالوں یا جب سے فاروق حیدر جیتتے آرہے ہیں وہ دھنی کا پولنگ اسٹیشن بھی فتح حاصل کرتےآرہے تھے مگراس بار انتخابی فضاء بدلتی دکھائی دے رہی ہے گاٶں کی دو بڑی برادریوں نے ڈاکٹر مشتاق کے ساتھ شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا جس سے پولنگ اسٹیشن پر ان کی پوزیشن مستحکم دکھائی دینےلگی
آخر اس کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی وہی سیاسی محرومیاں - گاٶں کے مسائل پر عدم توجہی * بنیادی مسائل کو مسلسل نظرانداز کیےجانا * متکبرانہ سیاسی حکمت عملی * ووٹرز کو مسلسل اگنور کیےجانا