Neelum Press Club

Neelum Press Club Neelum Press Club is the district Press club of Neelum Founded in 1996. Tariq Mehmood Chughtai

Neelum Press Club is district press club of Neelum which is founded by Tariq Mehmood chughtai Shaheed in 1997.

26/11/2025

دو دن قبل گاؤں کھٹہ پیراں کی رہائشی خاتون کی جانب سے ظلم وجبر کا الزام لگایا گیا تھا گاؤں کے ذمہ داران اس ایشو پر وضاحت دے رہے ہیں

02/11/2025

پولیس تشدد کیس
نیلم اپر لالہ اٹھی کے رہائشی محمد زبیر رانا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پولیس تشدد کیس میں جس طرح انتظامیہ بالخصوص ایس پی صاحب نیلم نے جو متعلقہ اہلکاران کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دھانی کرائی ہے اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں
انہوں نے کہا کہ دوران احتجاج کچھ اپنی مفادات کی خاطر سیاسی رنگ دے رہے تھے اور انہی عناصر نے چیئرمین بلدیہ صدیق بیگ کے خلاف ایک بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کردیا جو کہ خلاف حقائق تھا جس طرح سوشل میڈیا پر صدیق بیگ کے خلاف مہم شروع کی اس کی مذمت بھی کرتا ہوں

13/10/2025

T
ایل p

کے ضلعی امیر حافظ کامران مجید اور نائب ناظم ضلع محمد رفیق میر کی ہمراہ کارکنان نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس

20/09/2025

سابق چیئرمین و ممبر میونسپل کمیٹی آٹھمقام سید تجمل کاظمی نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں

16/09/2025

صدر نیلم پریس کلب جاوید اسداللہ ممبران کے ہمراہ ممبر قانون ساز اسمبلی پیرمظہرسعید شاہ اور فلسطین میں ادویات اور غذالےجانے والے قافلے میں شریک افراد کی خیریت کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری نیلم پریس کلب اشفاق عباسی ،ممبر گورننگ باڈی حیات اعوان ،بنارس بلوچ ،نذیر میر ،طارق مقبول خواجہ بھی موجود ہیں ۔

22/08/2025

سئینر صحافی حیات اعوان کے سسر بوجہ علالت خالق حقیقی سے جا ملے
نیلم پریس کلب کے ممبران اس صدمے میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ہیں اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین

28/07/2025

نیلم سپورٹس فیسٹول سیزن ٹو کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر،اختتامی تقریب میں وزیر آعظم آزاد کشمیر وزراء حکومت اعلیٰ بیوروکریسی عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر پاک ویژن محمد اقبال مغل،صداقت مغل،پیرزادہ محمد عطا و دیگر نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وادی جاگراں میں کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق،وزراء کرام میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ،سردار جاوید ایوب،پیر محمد مظہر سعید شاہ،چوہدری محمد رشید کے علاوہ انتظامیہ نیلم پریس کلب،کرکٹ شائقین و عوام علاقہ کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ 2010کے سیلاب نے وادی جاگراں میں تباہی مچا دی تھی لوگوں کے املاک اور بنیادی انفراسٹریکچر بری طرح تباہ ہو کر رہ گئے تھے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ کر لانی والی یہ وادی حکومتی عدم توجہی کا شکار رہی2021ہم نے حکومت کے اشتراک سے جاگراں میں کرکٹ گراوٗنڈ کی تعمیر کا کام شروع کیا جس کی تکمیل کے بعد گزشتہ سال جاگراں فیسٹول سیزن ون کے نام سے ایک ٹورنامنٹ کروایا الحمداللہ آج سیزن ٹو کے اس بڑے ایونٹ میں آزاد کشمیر بھر سے عوام نے شرکت کی،انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے جاگراں میں سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بناتے ہوئے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع مہیا کیئے جا سکتے ہیں،جاگراں ڈبہ سے ڈوم ناگاں تک سڑک کی تعمیر کر کے سیاحتی مرکز بنایا جا سکتا ہے حکومت آزاد کشمیر فوری طورپر غیر ملکی سیاحوں کو آزاد کشمیر بالخصوص نیلم ویلی آنے پر اجازت دی جائے،انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں ایئر پورٹ کو فنگشنل کر کے غیر ملکی سیاحوں کو سہولت فراہم کی جاستی ہے،سیاحتی مقامات تک سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ انویسٹر کے ساتھ ایم او یو سائن کرے تاکہ اس علاقے کا کلچر ثقافت محفوظ رکھتے ہوئے علاقے کی تعمیر وترقی کو یقینی بنایا جاسکے،نیلم سپورٹس فیسٹول کا دائرہ کار نیلم ویلی میں بڑھایا جائے گا تاکہ نوجوان صحت مند سرگرمیوں سے استفادہ حاصل کر کے منفی سرگرمیوں سے دور رہ سکیں،انہوں نے کہا کہ جس علاقے کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں،نیلم سپورٹس فیسٹول کے انعقاد سے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لا کر انہیں مقابلے کی دنیا میں اپنا اور اپنے علاقیکا نام روشن کرنے کی ایک کڑی ہے،تین روزہ سپورٹس فیسٹول کے انعقاد سے ریاست بھر میں ایک اچھا پیغام گیا ہے کھیلوں کے فروغ سے باہمی دلچسپی ہمدردی اور بھائی چارے کی فضاء کو پیدا کر کے نفرتوں کو پیار اور امن میں بدل کر رکھنے سے نوجوانوں میں ایک خوشی کی لہر پیدا ہوئی ہے

20/07/2025

حضرت خواجہ محمد نصرالمحمود تونسوی سجادہ نشین دربار عالیہ تونسہ شریف وادئ نیلم کے دورے پر تشریف لائے ۔کیاں شریف میں حضرت خواجہ نظام الدین علی کے مزار پر حاضری دی اور آج نیلم پریس کلب میں صدر پریس کلب جاوید اسداللہ کی دعوت پر تشریف لائے ۔دربار تونسہ شریف سے تین سو سال میں پہلی دفعہ کوئی شخصیت وادئ نیلم تشریف لائ ھے ۔امید ہے ان کایہ دورہ ہر لحاظ سے بابرکت ثابت ھوگا۔ انشاللہ

04/07/2025

چلیانہ کے قریب کار حادثہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر نیلم پریس کلب کے اراکین افسردہ ہیں اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں

01/07/2025

بربریت کی انتہا کٹھہ پیراں سے تعلق رکھنے والے معذور افراد کی جائیداد ہڑپ کرنے کی کوشش انصاف کے لئے نیلم پریس کلب پہنچ آئے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل ۔۔۔۔۔۔۔

01/07/2025

چیف انسٹرکٹر شہری دفاع عبد الاحد نیلم پریس کلب میں آگاہی سیشن دے رہے ہیں ۔

01/07/2025

انسٹرکٹر شہری دفاع رانا مشکور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری کے حوالے سے نیلم پریس کلب میں آگاہی سیشن دے رہے ہیں ۔

Address

Https://goo. Gl/maps/i8PbkezvhRJTDZoF 6
Muzaffarabad
13231

Telephone

05821456225

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Neelum Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Neelum Press Club:

Share