Subheno News

Subheno News Subheno News is Kashmir’s first HD Channel that aims to bring quality & updated News & impor

کرونا ویکسین کے متعلق متنازعہ دعویٰحال ہی میں سوشل میڈیا اور بعض غیر مصدقہ ذرائع میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ کرونا ویکس...
20/07/2025

کرونا ویکسین کے متعلق متنازعہ دعویٰ
حال ہی میں سوشل میڈیا اور بعض غیر مصدقہ ذرائع میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ کرونا ویکسین ایڈز اور کینسر سے زیادہ خطرناک ہے۔ ماہرین صحت نے ان دعوؤں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے، اور اس کے ذریعے لاکھوں جانیں بچائی گئی ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ صرف مستند ذرائع پر بھروسہ کریں۔

پیپلزپارٹی ناقابل شکست  عوامی حقوق پر کبھی سمجھوتہ کیا نہ کریں گے ظاہر لطیف سلہریامظفرآباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز...
19/07/2025

پیپلزپارٹی ناقابل شکست عوامی حقوق پر کبھی سمجھوتہ کیا نہ کریں گے ظاہر لطیف سلہریا

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ظاہر لطیف سلہریا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ناقابل شکست نظریہ ہے، یہ جماعت صرف ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی آواز ہے۔ ہم نے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔
عوامی حقوق پر سودے بازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پیپلزپارٹی ہر دور میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔
ظاہر لطیف سلہریا نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن ایک نظریاتی سپاہی ہے جو کسی مفاد پرست ٹولے یا وقتی فائدے کے لیے اپنی وابستگی تبدیل نہیں کرتا۔ ہم نے ہمیشہ اصولوں، نظریات اور عوامی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔
موجودہ حالات میں بھی عوام کی نظریں صرف پیپلزپارٹی پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ یہی وہ جماعت ہے جو ماضی میں بھی عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہی اور مستقبل میں بھی لڑتی رہے گی۔

انہوں نے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور پارٹی قیادت کے فیصلوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہوئے عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کریں۔

ہٹیاں بالا،بنی حافظ(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سابق سپیکر،سابق سینئر وزیر،سابق ...
19/07/2025

ہٹیاں بالا،بنی حافظ(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سابق سپیکر،سابق سینئر وزیر،سابق اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم جیسا لیڈر خطہ کشمیر میں پیدا ہونا نہ ممکن ہے وہ ریاست جموں و کشمیر کے عظیم لیڈر تھے،ہمیشہ ان کی کمی محسوس ہوتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے نائب صدر چوہدری ماجد مختار کے ہمراہ بنی حافظ میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق مرکزی صدر صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر (مرحوم) کی قبرپر حاضری اور دعائے مغفرت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر،آزاد کشمیرکی فلاح و بہبود،سیاسی و دینی خدمات پر انھیں جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے وہ کم ہے وہ میرے بہت اچھے دوست تھے جب بھی آزاد کشمیر آتا ہوں انکی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے،اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر چوہدری ابراہیم ضیاء،مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے نائب صدر چوہدری ماجد مختار،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ میاں جنید قاسم،سابق ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام،چوہدری شفقت علی کے ہمراہ سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم کے بھائی،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کے چچا اور صاحبزادہ سہیل قمر کے والد محترم صاحبزادہ مقبول احمد قمر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت،بلندی درجات اور سوگواروں کے صبر وجمیل کی دعا کی،اس موقعہ پر خورشید اعوان ایڈووکیٹ،صاحبزادہ شہریار ظفر،سابق ایڈیشنل چیف آرگنائزر پی ایس ایف صاحبزادہ احمد جمال،راشد مغل،سماجی کارکن چوہدری کامران مقدم اور دیگر بھی موجود تھے،پیپلز پارٹی رہنماء صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے فاتحہ کے لیے بنی حافظ آنے پر وفاقی وزیر سردار محمدیوسف سمیت تمام احباب کا دلی شکریہ ادا کیا۔۔۔

پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے سالانہ شرح منفی 1.61 فیصد پر برقرار رہی۔ ادارہ...
19/07/2025

پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے سالانہ شرح منفی 1.61 فیصد پر برقرار رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق 51 ضروری اشیاء میں سے 22 کی قیمتوں میں اضافہ، 9 میں کمی، اور 20 میں استحکام رہا۔

📌 قیمتوں میں نمایاں اضافہ:

چکن: 8.31٪

انڈے: 5.87٪

ڈیزل: 4.15٪

پٹرول: 2.00٪

پیاز: 1.76٪

لہسن: 1.70٪

آلو: 1.46٪

📉 قیمتوں میں کمی:

ٹماٹر: 9.34٪

کیلے: 1.57٪

ایل پی جی: 0.95٪

آٹا، چینی، cooking oil، pulses کی کچھ اقسام میں بھی قدرے کمی واقع ہوئی

ہفتہ وار Sensitive Price Index بڑھ کر 316.23 پوائنٹس (پچھلے ہفتے 315.03) ہوا

ایندھن اور خوراک کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، جس میں 22 اشیاء مہنگی ہوئیں

سالانہ بنیادوں پر افراط زر ابھی بھی منفی، مگر نزولی رجحان کمزور انداز میں برقرار
اشیائے ضروریہ ہفتہ وار تبدیلی

چکن، انڈے، ڈیزل، پٹرول +2% تا +8٪
پیاز، آلو، لہسن +1.5٪ تا +1.8٪
ٹماٹر، کیلے، ایل پی جی −1٪ تا 9٪

موسمیاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں چوتھا مون  سون اسپیل ۲۰ جولائی ۲۰۲۵ سے شروع ہو کر ۲۵ جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے...
19/07/2025

موسمیاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں چوتھا مون سون اسپیل ۲۰ جولائی ۲۰۲۵ سے شروع ہو کر ۲۵ جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشیں، تیز ہوائیں، ژالہ باری اور سیلابی خطرات متوقع ہیں ۔

پنجاب میں خاص طور پر شدید بارشیں متوقع: لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ملتان شامل ہیں ۔

سیلاب کی صورت حال: دریائے سندھ کے تربیلا، کالاباغ اور چشمہ میں پانی کی سطح خطرناک حدوں کے قریب پہنچ رہی ہے ۔

متاثرہ افراد کی تعداد: پنجاب میں اب تک ۱۲۳ افراد جاں بحق اور ۴۶۲ زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں ۔

انتظامی الرٹس: PDMA پنجاب نے تمام اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

کراچی اور سندھ: کراچی اور سندھ کے دیگر حصوں میں بھی کل سے تیز بارش اور طوفانی صورتحال کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : پاکستان نے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دیدیبرمنگھم: پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپ...
19/07/2025

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : پاکستان نے افتتاحی میچ میں
انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دیدی

برمنگھم: پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ چیمپئنز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پاکستان چیمپئنز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے۔

ابتداء میں پاکستان چیمپئنز کو مشکلات کا سامنا رہا، اوپنر شرجیل خان 12 رنز بنا کر چوتھے اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ اگلے اوور میں کامران اکمل بھی 8 رنزپر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد کپتان محمد حفیظ اور عمر امین نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، مگر عمر امین صرف 6 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

مزید 3 وکٹیں جلد گرنے کے باوجود محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی اور 34 گیندوں پر 54 رنز بنائے، جن میں 8 چوکے شامل تھے۔آخری اوور میں عامر یامین نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 13 گیندوں پر 27 رنز بنائے، جن میں 3 چھکے شامل تھے۔

پاکستان چیمپئنز کے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 3 وکٹوں پر 155 رنز بناسکی۔

فل مسٹرڈ نے 51 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ای این بیل نے 35 گیندوں پر ناقابل شکست 51 رنز بنائے۔کپتان مورگن بھی 12 گیندوں پر 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے رومان رئیس، عامر یامین اور سہیل تنویر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

19 جولائی کشمیریوں کے پاکستان سے لازوال رشتے کی یادگار ہےظاہر لطیف سلہریامظفرآباد (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مر...
18/07/2025

19 جولائی کشمیریوں کے پاکستان سے لازوال رشتے کی یادگار ہے
ظاہر لطیف سلہریا

مظفرآباد (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ظاہر لطیف سلہریا نے کہا ہے کہ 19 جولائی یوم الحاق پاکستان کشمیری عوام کے اس تاریخی اور ناقابلِ تنسیخ فیصلے کی یاد دلاتا ہے، جب کشمیریوں نے مکمل یکجہتی کے ساتھ پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا۔ یہ دن اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیری عوام نے اپنے دلوں کو پاکستان کے ساتھ جوڑ لیا ہے اور وہ جدوجہدِ آزادی کو بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 19 جولائی 1947 کو سری نگر میں جو تاریخی قرارداد منظور کی گئی ، وہ کشمیریوں کے پاکستان سے قلبی، نظریاتی اور جغرافیائی رشتے کی آئینہ دار ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف اُس وقت کی عوامی اُمنگوں کا ترجمان تھا بلکہ آج بھی کشمیریوں کی ہر نسل کے ایمان کا حصہ ہے۔

ظاہر لطیف سلہریا نے مزید کہا کہ کشمیری عوام نے آج تک اس فیصلے سے روگردانی نہیں کی اور لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کا حصہ بننے کا عزم کبھی ترک نہیں کریں گے۔ بھارت کی فوجی یلغار اور مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرے اور بھارت کو مجبور کرے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔

18/07/2025

دھند میں لپٹا خوابوں کا شہر مظفرآباد کشمیر
Muzaffarabad, Kashmir, the city of dreams shrouded in fog

مظفرآباد  جموں کشمیر  خوابوں کا شہرMuzaffarabad Jammu Kashmir City of Dreams
18/07/2025

مظفرآباد جموں کشمیر خوابوں کا شہر
Muzaffarabad Jammu Kashmir City of Dreams

Muzaffarabad Jammu Kashmir City of Dreamsدریائے نیلم کے کنارے بسا مظفرآباد  شہر
18/07/2025

Muzaffarabad Jammu Kashmir City of Dreams
دریائے نیلم کے کنارے بسا مظفرآباد شہر

مظفرآباد  سٹی بارش کے بعد پہاڑوں اور دریائے نیلم کے اوپر پھیلی   دھند اور دھند میں لپٹا پلFog spreads over the mountains...
18/07/2025

مظفرآباد سٹی بارش کے بعد پہاڑوں اور دریائے نیلم کے اوپر پھیلی دھند
اور دھند میں لپٹا پل

Fog spreads over the mountains and Neelum River after rain in Muzaffarabad City
and a bridge shrouded in fog

Address

Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Subheno News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Subheno News:

Share

Subheno News

Subheno News is Kashmir’s first HD #News Channel that aims to bring quality & updated News & important stories from Kashmir & around the World