Kashmir RANG

Kashmir RANG Sharing Various Stories from KASHMIR.

مظفرآباد:خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے جرم میں میڈیکل کالج کا سابق ملازم پولیس کی حراست میں۔آزاد جموں کشمیر میڈی...
11/09/2021

مظفرآباد:خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے جرم میں میڈیکل کالج کا سابق ملازم پولیس کی حراست میں۔

آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کے ایک سابق ملازم احسان لطیف کی مبینہ طور پر خواتین کے ساتھ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد عوامی سطح پر غم و غصہ پایا جاتا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے مطالبات بعد ازاں احتجاج میں بدل گئے۔
احتجاجی مظاہروں کے بعد مقامی پولیس نے میڈیکل کالج کے سابق ایڈمن افسر کے خلاف ہراسانی اور مقدمہ زیرِ دفعاتAPC. 489/7,354A/489, 504/509,500/501
کے تحت مقدمہ دائر کر کے گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او راشد حبیب کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کئے جانے والے مواد کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں جس کی تفصیلات ایک دو دن میں سامنے آ جائیں گی۔
تاہم ملزم کے وکیل وقار عباسی کا کہنا ہے کہ ایف آر آر میں جو دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا مؤکل خواتین کو بلیک میل کر رہا تھا لیکن ابھی تک کوئی بھی متاثرہ خاتون اس دعویٰ کی توثیق کے لئے سامنے نہیں آئی۔
میڈیکل کالج کے پرنسپل ملازم شاہ کے مطابق انہیں ان کے کالج کی کسی بھی طالبہ نے ہراسانی اور بلیک میلنگ کی شکایت نہیں کی۔ ملازم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیوز اور تصاویر میں دکھائی دینے والی ان کے کالج کی طالبات نہیں۔
میڈیکل کالج کے پرنسپل نے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر چار سال پرانی ہیں جو ان کی اہلیہ کے ساتھ ذاتی رنجش کے سبب لیک کی گئی ہیں۔

لاہور: وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی مزارِ اقبال پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔۔اپ...
07/09/2021

لاہور: وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی مزارِ اقبال پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔۔

اپنے پہلے دورہ لاہور کے دوران مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ عظیم کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کو شہید کیا گیا ہے۰ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ان کی صورت میں آزاد کشمیر میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے۰ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں جلد بلدیاتی انتخابات کروائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ گڈ گورننس کا قیام ، پولیس ریفارمز،رابطہ سڑکوں کی تعمیر سمیت سیاحت کے لئے انفراسٹرکچر کا قیام ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا وہ کسی پریشر گروپ کے دباؤ میں نہیں آئیں گئے اور نہ ہی انہیں وزارتوں یا عہدوں کے لئے مجبور کیا جا سکتا ہے۔

عظیم کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی داری اجل کو لبیک کہہ گئے۔۔
01/09/2021

عظیم کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی داری اجل کو لبیک کہہ گئے۔۔

مظفرآباد: آزاد کشمیر پولیس میں اعلٰی سطح پر تقرر و تبادلے۔۔۔ آزاد کشمیر پولیس میں اعلٰی سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے...
01/09/2021

مظفرآباد: آزاد کشمیر پولیس میں اعلٰی سطح پر تقرر و تبادلے۔۔۔
آزاد کشمیر پولیس میں اعلٰی سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے جس کے تحت تین ڈی ایس پیز اور ایک اے ایس پی کو تبدیل کر دیا گیا۔۔
آزاد کشمیر پولیس کے مرکزی دفتر سے جاری مراسلے کے مطابق ڈی ایس پی جہلم ویلی رضاء الحسن گیلانی کو بطور ڈی ایس پی نیلم ویلی تعنیات کیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی نیلم ویلی ظہیر احمد کو ڈی ایس پی جہلم ویلی کا چارج سونپا گیا ہے۔۔
مظفرآباد سٹی میں تعنیات ڈی ایس پی خواجہ امیرالدین تبادلہ کے بعد صدر مقام مظفرآباد میں بطور ڈی ایس پی اپنی ذمہ داری نبھائیں گئے
جبکہ اے ایس پی خرم اقبال کو اے ایس پی سٹی مظفرآباد کا چارج سونپا گیا ہے وہ اس سے پہلے پولیس ہیڈکوارٹر میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔۔

سابق ڈی ایس پی جہلم ویلی رضاء الحسن گیلانی کے تبادلہ کے بعد جہلم ویلی کی سادات برادری نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔۔

26/08/2021

کابل ایئر پورٹ کے باہر دھماکہ

26/08/2021

کہانی تحصیل کرناہ کے جبڑی گاؤں کی

Simplicity is the ultimate sophistication. The great masterpiece of Kashmiri architecture is in danger of extinction in ...
26/08/2021

Simplicity is the ultimate sophistication.
The great masterpiece of Kashmiri architecture is in danger of extinction in the ancient and historic village of Nokot in Leepa Valley.
🍁
Pic Credits Adil Kiani

27/04/2021

کٹھائی ،جہلم ویلی

Address

MUZAFFARABAD
Muzaffarabad
13100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir RANG posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share