KNN- Kashmir News Network

KNN- Kashmir News Network Largest Media Group of AJK
(37)

25/05/2020

آج مظفرآباد میں جگہ جگہ پاکستان سے آئے ہوئے سیاحوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ انتظامیہ اور حکومت کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں جتنے دل ہے کورونا مریض آئیں کھلی اجازت ہے

ماہ صیام میں ماحول دشمن ٹمبر مافیا کی طرف سے لچھراٹ رینج سے لائی جانے والی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایک بار پھر ڈی ...
23/05/2020

ماہ صیام میں ماحول دشمن ٹمبر مافیا کی طرف سے لچھراٹ رینج سے لائی جانے والی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام،
ایک بار پھر ڈی ایف او مظفرآباد ارتضی قریشی نے سحری کے وقت بروقت کارروائی کرتے ہوئے سمگلروں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
لکڑی ضبط کر کے یو ٹی پہنچا کر تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے
میرا سوال یہ ہے کہ نیلم اور دیگر علاقوں سے مظفرآباد لکڑی سمگل کرنے کی متعدد کوشش برادر ارتضی قریشی نے ناکام بنائی ہیں مگر اتنی چیک پوسٹ سے گزرنے کے باوجود یہ لکڑی مظفرآباد کیسے پہنچ جاتی ہے؟؟؟
کیا وجہ ہے کہ ضلع نیلم کی حدود میں موجود متعدد چیک پوسٹ اور پھر مظفرآباد تک اسمگلرز "بخریت "گزر کر مظفرآباد کی حدود میں داخل ہو جاتے ہیں اور پھر ڈی ایف او مظفرآباد کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں
کیا باقی کسی کی کوئی ذمہ داری نہیں
آخر اسمگلرز کا نیٹ ورک اتنا مضبوط کیسے ہے کہ وہ ہر بار ناکامی کے بعد پھر نئی کاروائی ڈالنے سے باز نہیں آتے
یہ وہ سوالات ہیں جس کا ریاست کے ماحول دوست لوگ جواب چاہتے ہیں؟؟؟

22/05/2020

آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان ڈاکٹر مصطفی بشیر روزانہ پریس کانفرنس کر کہ کورونا اپ ڈیٹ دیتے تھے ان تک کوئی پیغام پہنچا دے کہ کورونا متاثرہ مریض ادویات بازار سے خرید رہے ہیں۔کوئی ایک پریس کانفرنس؟

22/05/2020

کورونا مریضوں کو ادویات بازار سے خریدنے کا حکم تاہم محکمہ صحت کے وہ ملازمین جو بونس تنخواہوں سے محروم رہ گئے تھے ان کے لیے 1 کروڑ 52 لاکھ38 ہزار 5سو 30 روپے کی مالیتی منظوری جاری ہوگئی

21/05/2020

مظفرآباد ۔کورونا کا شکار اسولیشن اسپتال میں داخل مریضوں کے ساتھ حکومت کی جانب سے ہاتھ کر دیا گیا کورونا زدہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند میڈیکل سٹورز سے ادیات خریدنے کا حکم نامہ جاری

21/05/2020

مظفرآباد شہر سے مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تشخص

20/05/2020

*مظفرآباد پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی*

آج دن کو پیش آنیوالے واقعہ پر کیا اقدامات اٹھائے گئے متاثرہ خاندان کہاں کہاں گیا اور کیا یقین دہانیاں کروائی گئیں

*پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو تھانے میں کیوں ریکارڈ کی گئی ؟*

آئی جی پولیس اور ایس ایس پی آفس میں درخواست دی جس پر انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف کارروائی کریں گے پھر مجھےتھانے لے کر گئے

*تھانے لے جا کر کہا گیا ہماری بہت زیادہ بے عزتی ہوئی ہے آپ لوگوں نے میڈیا پر نہیں جانا تھا آپ لوگ ادھر ہی آجاتے ازالہ ہم خود کرتے میڈیا تو ازالہ نہیں کر سکتا
معذرت کر رہے تھے کہہ رہے تھے کہ رکشے کا جو کام ہے وہ کروا کر دیں گے*

*آپ ویڈیو بیان دے دیں ہمیں جب انکوائری ہوگی تو چھوٹ مل جائے گی ہمارے ساتھ تھوڑا رعایت کر دیں*

واقعہ کیا ہوا تھا تمام تر واقعہ رکشہ ڈرائیور نے من عن پھر وہی سنا دیا

20/05/2020

ناران کاغان کو ہر قسم کی سیروسیاحت کے لیے تاحکم ثانی بند کر دیا گیا۔

کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مراسلہ جاری

20/05/2020

مظفرآباد
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید15افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تعدا بڑھ کر ایک سو اڑتالیس ہوگئی محکمہ صحت کورونا پیلتھ ایمرجنسی ڈیلی رپورٹ
مظفرآباد چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 2مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ ہوگئے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اناسی ہو گئی
مظفرآباد نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے12کا تعلق مظفرآباد ، دو کا باغ جبکہ ایک کا میرپور سے ہے ۔
مظفرآباد آزادکشمیر میں اب تک4470 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے4408 کے رزلٹ آچکے ہیں
مظفرآباد کورونا وبا کے 68مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

20/05/2020

مظفرآباد شہر میں مزید 12 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ کا امکان

20/05/2020

مظفرآباد پاسبان حریت کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے جنید صحرائی کی غائبانہ نمازجناز
مظفرآباد پاسبان حریت کے سربراہ عزیر احمد غزالی کی شرکت

20/05/2020

مظفرآباد پاسبان حریت کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے جنید صحرائی کی غائبانہ نمازجناز
مظفرآباد پاسبان حریت کے سربراہ عزیر احمد غزالی کی شرکت

20/05/2020

دارالحکومت مظفرآباد میں پولیس گردی کا ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ

بیمار مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنیوالے رکشہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب پولیس اہلکاروں کا حملہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی، رکشہ بے قابو ہر دیوار میں جا لگا

پولیس کےہاتھوں شہریوں کہ عزتیں،جان اور مال بھی محفوظ نہ رہا

پولیس کے محافظ زخمیوں کو اٹھانے بھی نہ آئے حکومت آزادکشمیر نے عوام کو پولیس کے شیر جوانوں کے حوالے کر دیا کوئی پوچھنے والا نہیں

دارالحکومت مظفرآباد کے علاقے طارق آباد کے رہائشی شہزاد احمد نے بتایا اپنی بیوی اور بھابی کے ہمراہ ہسپتال چیک اپ کیلئے رکشہ پر لا رہا تھا زیرو پوائنٹ کے قریب لیاقت مغل کی قیادت میں پولیس اہلکاروں نے جو ناکہ چھوڑ کر قریبی دکانوں میں آرام کر رہے تھے اچانک نکل کر رکشہ پر حملہ کر دیا لوہے کے ڈنڈوں سے چلتے رکشہ پر حملہ کیا جس پر رکشہ بے قابو ہو کر دیوار میں جا لگا جس سے رکشہ میں سوار خواتین مریض سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ظالم پولیس اہلکاروں نے زخمیوں کو اٹھانا بھی گوارا نہیں کیا مقامی افراد اور ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو امبور ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی عملہ نے امداد فراہم کی شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس گردی کے پے درپے تسلسل کے ساتھ سامنے آنے کے باوجود کوئی انہیں روکنے والا نہیں شہریوں کی عزتیں جان اور مال بھی محافظوں کے ہاتھوں خطرے میں پڑ چکا ہے جبکہ دوسری جانب پولیس اہلکار لیاقت حمید نے موقف دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ رکشہ اوور سپیڈ تھا پولیس اہلکار کی جانب سے روکنے کا اشارہ کرنے پر ڈرائیور سے بےقابو ہو کر دیوار میں جالگا

20/05/2020

گوجرانوالہ
ایم پی اے شاہین رضا کرونا وائیرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئیں
مرحومہ کا تعلق تحریک انصاف سے تھا

20/05/2020

مظفرآباد کرونا کے زیارہ کیسز ہونے کی صورت میں موجودہ آسولیشن ہسپتال بنک روڈ کی گنجائش 100ںیڈز تک بڑھائی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزیر حکومت راجہ قیوم صاحب کے داماد راجہ شاہد لطیف کو کشمیر لبریشن سیل میں بطور سینئر پروگررام آر...
20/05/2020

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزیر حکومت راجہ قیوم صاحب کے داماد راجہ شاہد لطیف کو کشمیر لبریشن سیل میں بطور سینئر پروگررام آرگنائزر لگادیا ۔پوسٹ صوابدیدی ہے..

19/05/2020

KNN News
آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے شہر مظفرآباد میں ایک ہی خاندان کے 32 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے مظفرآباد میں کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 63 ہو گئی اب تک آزادکشمیر میں کورونا وائرس نے 145 مریضوں کو شکار بنایا ہے

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے جمعرات جمعہ ہفتہ تین دن کے لیے بازار کھولنے کا اعلان کیا ہے آزادکشمیر بھر کے ت...
19/05/2020

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے جمعرات جمعہ ہفتہ تین دن کے لیے بازار کھولنے کا اعلان کیا ہے آزادکشمیر بھر کے تاجران کے نمائندگان جنہوں نے افتخار فیروز چوہدری نعیم شوکت نواز میر کی قیادت میں وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقات میں گزارش کی تھی کہ چونکہ تاجران نے سامان خرید رکھا ہے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے حکومت ریلیف دے ہم ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے تاجران نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی

19/05/2020

مظفرآباد ۔گزشتہ روز مدینہ مارکیٹ میں انتظامیہ عوام سے ایس او پیز پر عمل کراتے ہوے۔

19/05/2020

مظفرآباد میں آج 12 مزید افراد کورونا پازیٹو نکل آے۔تعداد میں مسلسل اضافہ

19/05/2020

*مظفرآباد( )حلقہ کوٹلہ یونین کونسل مچھیارہ کے علاقہ چھکڑیاں میں 70 سال بعد 4 کرورڑ روپے کی لاگت سے بنائے جانے والی سڑک تکمیل سے پہلے ہی تباہ ہوگئے ناقص تعمیراتی میٹریل کا استعمال مختص شدہ رقم میں سے بڑے پیمانہ پر کرپشن،،، عوام علاقہ کہتے ہیں محکمہ شاہرات اور ٹھیکدار کی ملی بھگت سے کرپشن کی جا رہی ہے وزیراعظم آزادکشمیر عوام کو دی جانے والی سہولت میں کرپشن کرنے والوں کا نوٹس لیں ۔اہلیان علاقہ*

تفصیلات کے مطابق وادی کوٹلہ کی یونین کونسل مچھیارہ کے گاوں چھکڑیاں کے لیے محکمہ شاہرات کی جانب سے دو کلومیٹر سڑک جسکی تعمیر کے لیے چار کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گی ہے یہ روڈ مکمل ہونے سے قبل ناقص کام کی وجہ سے بڑی حد تک تباہ ہوگی.ستر برس کے بعد لوگوں کی سہولت کے لیے پہلی مرتبہ نکالی جانی والی روڈ سیاسی رشوت کا زریعہ بن گی.
روڈ کا ٹینڈر لینے کے لیے مسلم کانفرنس کے وادی کوٹلہ سے سابق امیدوار اسمبلی میر عتیق الرحمن نے سیاسی اثر و اسوخ استعمال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ امتیاز کو اس گیم میں شامل کیا جنہوں نے ٹینڈر کے دوران تمام امیدواروں کو راضی کر کے سیاسی رشوت کے طور پر مسلم کانفرنس کے سابق امیدوار اسمبلی میر عتیق الرحمان کو یہ کام دلوایا ....

چھکڑیاں روڈ پر ناقص کام کے حوالے سے وقتا فوقتا عوام علاقہ نے ایکسن نجم گیلانی، ایس ڈی او الطاف اعوان سمیت اوسیر کو مطلع کیا شکایات پر ایکسن سمیت دیگر عملہ نے ایک دو مرتبہ وزٹ بھی کیا اور تین چار دیواروں کو عوام کے سامنے کیسنل بھی کیا مگر وہ دیواروں کو گرایا نہیں گیا بلکہ محکمہ نے اسکی ادائیگی کر دی. عوام سے معلوم ہوا ہے کہ یہ اس روڈ پر اس قبل بھی لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر اداروں نے اس ناپختہ سڑک کو کشادہ اور صرف پتھروں کی دیواروں پر خطیر رقم خرچ ہوچکی ہے. یہ سڑک پہلے سے سولہ سے اٹھارہ فٹ کشادہ تھی معلوم ہوا ہے کہ اسکی کشادگی میں بھی کرپشن کی گی کشادگی صرف تین سے چار فٹ کی گی ہے جبکہ بل ادائیگی میں بیس سے بائس فٹ شامل کیا گیا. جس سے ایک خطیر رقم سڑک کی کشادگی پر کرپشن کے نذر ہوگی جبکہ چند دیواریں دیکر ایکسن اور ایس ڈی او سمیت اوسیر نے موقف اختیار کیا کہ پچھے میٹنلنگ پر پیسہ نہیں بچتا مگر ایسا نہیں تھا محکمہ کے آفیسران اور اہلکار ان نے ان ٹھیکدار مافیا کے ساتھ مک مکا کر کے چند دیواروں پر اتفاق کیا جبکہ سڑک کا ایک بڑا حصہ پرانی بوسیدہ دیواروں پر اتفاق کر کے مستقبل قریب میں ہزاروں نفوس کی آبادی کو موت کے منہ میں سفر کرنے کے چھوڑ دیا گیا.دوسری جانب اس سڑک کی کشادگی کے نام پر ابرار میر ٹھیکدار نے اس علاقہ کا قیمتی جنگل کو نقصان پہنچایا جس ہر سیدھی ایف آئی آر بنتی ہے ماحول کو تباہ کرنا ترقی یافتہ ممالک میں ناقابل معافی جرم ہے مگر یہاں کا محکمہ جنگلات ستو پی کر سویا ہے نام نہاد ٹھیکیدار کا موقف ہے کہ ہمیں ملبہ گرانے کے پیسے نہیں ملتے حالانکہ جس پوائنٹس پر انہوں نے
جنگلات کو نقصان پہنچایا اس کے بالکل دو سے تین منٹ کے فاصلے پر ایک پوائنٹ ہے جہاں ملبہ ڈمپ کیا جاسکتا تھا مگر ٹھیکدار نے نہ صرف کٹنگ کے دوران جنگلات کو نقصان پہنچایا بلکہ اس کٹنگ نے دو مقامات سے ایک بڑی لینڈ سلاڈنگ کروا دی جس سے مزید قیمتی جنگل تباہ ہوگیا مقامی افراد کے مطابق اس مقام پر جس فرد کی زمین آتی ہے اس نے ٹھیکدار سے گزارش بھی کہ تھی کہ آگے بھی زمین ذاتی ہے دیوار لگا کر آگے نکل جائیں مزید زمین کا کٹاو نہ کریں قیمتی زمین اور جنگل تباہ ہوجائے گا مگر ٹھیکدار نے ذاتی مفاد کے خاطر زمین کا کٹاو کیا. ویسے بھی تعمیرات کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے زمین کے کٹاو یعنی کٹنگ میں ٹھیکدار کو کئی گناہ بچت ہے.اب سڑک پر سولنگ ڈالی جا رہی ہے مگر یہاں بھی ٹھیکدار نے دو نمبری نہیں چھوڑی ٹھیکدار نے یہاں سرخ پتھر کا بھر پور استعمال کیا حالانکہ باکل قریب ایک جگہ پر بڑی تعداد میں پتھر موجود ہیں.اب آتے ہیں اسکی دیواروں کی طرف ٹھیکدار نے انتہائی کم قیمت پر آگے ایک فرد کو دیواروں کا ٹھیکہ دیا اتنے کم پیسے میں کم پیمانے پر لگائی جانے والی دیوار میں سرخ ناپختہ پتھر کے علاوہ ناقص ریت اور کم مقدار میں سیمنٹ اور بڑے پیمانے پر خاکہ استعمال کیا جس کا کیا ہونا تھا ٹھیکدار نے محکمہ سے پیسہ تو وصول کر لیا مگر ابھی سڑک قابل استعمال نہیں اور نہ ہی مکمل ہوئی ہے ابھی سے دیواروں کہیں ٹھوٹ پھوٹ کر گر چکی ہیں کہیں مزید بارش کا انتظار ہے. اب پوچھنا یہ ہے کہ چار کروڑ کی لاگت بننے والی چھکڑیاں سڑک مکمل ہونے سے پہلے تباہی کے دہانے پر ہے ٹھیکدار نے ٹینڈرنگ میں سیاسی اثر اسوخ کا استعمال کر کے موجودہ وزیر نورین عارف خاص معتمد سے بغیر مقابلے کے پوری رقم پر ٹھیکہ لیکر پیسے ہضم کر لیے جس کا ذمہ دار کون ہے؟؟ اتنی خطیر رقم سے دو کلومیٹر کی پختہ سڑک اتنی شاندار بن سکتی ہے جس کا جواب نہیں مگر کیا نورین عارف اس سیاسی رشوت میں ملوث ہی‍ں کہ نہیں اسکا معلوم نہیں مگر اس پوسٹ کے بعد اگر وہ متعلقہ محکمے کے خلاف ایکشن نہیں لیتی تو پھر اس کا کیا مطلب لیا جائے.گو کہ نورین عارف نے ساٹھ برس میں اس گاوں کو پہلی مرتبہ پختہ سڑک دی جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہیں مگر ان کے سیاسی چیلوں نے اسکو سیاسی رشوت کے طور پر کیوں استعمال کیا؟ کیا محترمہ نورین عارف اور حکومت وقت عوام کا پیسہ لوٹنے والوں احتساب کرے گی؟؟ ہمیں قوی امکان ہے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اس کرپشن پر سخت نوٹس لیں گے اور متعلقہ محکمہ کے آفیسران اور اہلکاران کو کڑی سے کڑی سزا دیں گے.

13/05/2020

اسلامی نقطہ نظر سے کورونا وائرس سے بچاو کیوں ضروری ہے؟
آزادکشمیر کے جید علما کا کورونا وائرس سے بچاو کے لیےویڈیو پیغام

12/05/2020
Wadinewspk

Wadinewspk

آزادکشمیر کے جید علما کا کورونا وائرس سے بچاو کے لیےویڈیو پیغام ۔

05/04/2020
23/09/2019
Para-gliders from all over the world have turned to Azad Kashmir

آزاد کشمیر پر امن خطہ دنیا بھر سے پیرا گلاءڈرز نے آزاد کشمیر کا رخ کر لیا سراں پیر چناسی کو پیرا گلاءڈنگ کے لیے موزوں جگہ قرار دے دیا

Largest media group of AJK

15/09/2019
AJK community march to LOC

ارادے مضبوط ہوں تو کوی رکاوٹ بھی روک نہیں سکتی۔

Largest media group of AJK

15/09/2019
Zulfiqar Ali bhutto Muzaffarabad AJK speach(1976)

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی زولفقار علی بھٹو کی مظفرآباد شہر میں کی جانے والی 1976 کی تقریر

Largest media group of AJK

09/09/2019
Pakistani Doctors march to Line of control Chakothi

پاکستان سے ڈاکٹرز کی بڑی تعداد بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مدد کے لیے ادویات لے کر لاین آف کنٹرول پہنچ آے

Largest media group of AJK

07/09/2019
Protest Against India by Al Quraish In Muzzaffarabad AJK Report KNN By Jamal Sheikh

تنظیم القریش ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف برار کوٹ سے مظفرآباد تک احتجاجی ریلی نکالی گیی جس کی صدرت صدر تنظیم باسط قریشی نے کی ۔مزید اس روپورٹ میں۔۔۔۔

Largest media group of AJK

Address

Hussain House Mahala Imam Bargah Muzaffarabad AJK
Muzaffarabad
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KNN- Kashmir News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KNN- Kashmir News Network:

Videos

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Muzaffarabad

Show All