AJK News

AJK News تازہ ترین خبریں و تجزئے.. بلاگ اور کالمز

07/03/2026
07/03/2026

پٹرول مہنگا ہوتے ہی کرایوں میں 80 روپے اضافہ، شہریوں کا حکومت اور انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اچانک اضافہ کر دیا گیا ہے، جس پر شہریوں نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر تقریباً 50 روپے اضافہ ہوا ہے تو ہر سواری کے کرائے میں 80 روپے بڑھانا کسی صورت انصاف نہیں۔

شہریوں کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشہ ڈرائیورز نے پٹرول مہنگا ہونے کا جواز بنا کر فی سواری کرایہ 80 روپے تک بڑھا دیا ہے، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ روزانہ سفر کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی عروج پر ہے اور اب کرایوں میں اضافے نے ان کے بجٹ کو مزید متاثر کر دیا ہے۔

متاثرہ شہریوں نے حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا جائے اور من مانے کرایوں میں اضافے کو روکا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ اپنی جگہ، لیکن اس بنیاد پر ہر سواری کے کرائے میں اتنا بڑا اضافہ کرنا سراسر زیادتی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں کے لیے باقاعدہ کرایہ نامہ جاری کیا جائے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ عوام کو مزید معاشی بوجھ سے بچایا جا سکے۔

پٹرول 55 روپے مہنگا، شہری نے احتجاجاً بائیک کی ٹینکی اتار کر سرنج لگا دیتفصیل:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک بڑے اض...
07/03/2026

پٹرول 55 روپے مہنگا، شہری نے احتجاجاً بائیک کی ٹینکی اتار کر سرنج لگا دی

تفصیل:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک بڑے اضافے کے بعد شہریوں میں شدید تشویش اور غصہ پایا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں راتوں رات 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد عوام نے اس فیصلے کو عام آدمی پر معاشی بوجھ قرار دیا ہے۔

اسی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ایک شہری نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل کی ٹینکی اتار دی اور اس کی جگہ سرنج لگا دی۔ شہری کا کہنا تھا کہ پٹرول اب اتنا مہنگا ہو چکا ہے کہ عام آدمی کے لیے ٹینکی بھرنا ممکن نہیں رہا، اس لیے اب سرنج کے ذریعے ہی پٹرول استعمال کرنا پڑے گا۔

شہری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے کیونکہ مسلسل بڑھتی مہنگائی نے عوام کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی اس انوکھے احتجاج کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین حکومت سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ براہ راست عوام کی روزمرہ زندگی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات پر اثر انداز ہوتا ہے، جس کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

07/03/2026

پیٹرول 322 روپے ۔۔۔ ڈیزل 336 کردیا گیا
کیونکہ جنگ کا ماحول ہے ، پٹرول نایاب ہے ، اب ہفتہ وار پٹرول بم گرے گا۔۔۔۔ سٹاک ختم ہونے کو ہے ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
جی بہتر !
تو کیا سرکاری افسران کو ملنے والا مفت پٹرول کا کوٹہ بھی کم ہوگا؟ ان کے ماہانہ پٹرول الاؤنس میں بھی کمی آئے گی؟ کیا وزراء ، وزیر اعلی اور اعلیٰ حکام کے پروٹوکول میں چلنے والی 25 اور 30 گاڑیوں کے قافلے کم کیے جائیں گے؟ کیا آپ کا ایک وزیر ,, ایک گاڑی میں ،، سفر کرنے پر آمادہ ہوگا؟ کیا سرکاری دفاتر کی وہ گاڑیاں جو شام کو افسروں کے گھروں کے کام آتی ہیں، اب صرف سرکاری کام تک محدود ہوں گی؟
بالکل نہیں !! کیونکہ سٹاک محدود صرف عوام کے لیے ہے ، افسران اور حکمران کے لیے نہیں ۔
پاکستان میں سرکاری پٹرول کے استعمال کی فہرست بہت طویل ہے۔ سرکاری گاڑیاں صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے جاتی ہیں، دوپہر کو بیگمات کی شاپنگ کے لیے استعمال ہوتی ہیں اور شام کو نجی تقریبات تک پہنچاتی ہیں۔ سرکاری پٹرول سے چلنے والی گاڑیاں صرف دفتری ضرورت نہیں بلکہ ایک عیاشی بن چکی ہیں ۔
جناب عوام قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہیں ، مگر قربانی اگر واقعی ضروری ہے تو کیا وہ سب کے لیے یکساں ہوگی؟
ایک عام آدمی جو پہلے ہی مہنگی بجلی، مہنگی گیس اور مہنگی اشیائے خوردونوش کے بوجھ اور ماہانہ بلوں تلے دبا ہوا ہے۔۔۔ اس کے ساتھ آپ بھی تو کچھ قربانی دیجیے ۔

07/03/2026

بھارت اپنی ڈیمانڈ کا 80 فیصد تیل آبنائے ہرمز سے ہی حاصل کرتا ہے لیکن وہاں تیل کی قیمت نہیں بڑھی، چین اسی راستے سے 40 فیصد تیل حاصل کرتا ہے وہاں بھی ابھی تک قیمت نہیں بڑھی، جاپان 90 فیصد تیل اسی راستے سے لے کر جاتا ہے وہاں بھی ابھی تک وہی پرانی قیمت برقرار ہے لیکن پاکستان کا 75 فیصد تیل اس راستے سے آتا ہے اور حکومت کے بقول ابھی 28 روز کا پرانا سٹاک موجود ہے مگر پھر بھی پاکستان میں تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے یوں پاکستان کے اندر سستا خریدا گیا 28 روز کا ذخیرہ پڑا پڑا ہی اربوں روپے مہنگا ہوگیا ہے۔۔۔

یہ سراسر واردات ہے، یہ ڈاکہ ہے، یہ زیادتی ہے، .... حکومت وزیروں مشیروں کے مفت پیٹرول بجلی بند کرے ۔ ہر بوجھ عوام پر نہ ڈالے ۔۔ لوگوں کو جینے دیں
🙏🙏


06/03/2026

انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر نے 03 ڈی ایس پیز کی مستقل ترقیابی کے ساتھ ہی ان کی جگہ انسپکٹر کی خالی ہونے والی 03 آسامیوں پر سجاد احمد ، اشتیاق علی اور شاہدہ ممتاز سب انسپکٹرز کو بطور انسپکٹر(بی۔16)ترقی دے دی۔
انسپکٹر جنرل پولیس کا محکمہ میں خالی آسامیوں پر ترقیابیوں کے پراسس کو عید سے قبل مکمل کرنے کے عزم کا اظہار۔
AJK Police

Address

Muzaffarabad
13100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJK News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share