Daily Khabarnama Int Muzaffarabad

(3)
21/03/2020
21/03/2020
21/03/2020
21/03/2020
18/03/2020
14/03/2020
13/03/2020
13/03/2020
13/03/2020
13/03/2020

‏وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، نجی، سرکاری اسکولز اور تمام یونیورسٹیاں بند رہیں گی، تمام مدارس بھی بندرہیں گے

13/03/2020

‏آزاد کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے چھ اپریل تک بند کر دئیے گے وزیراعظم آزاد کشمیر کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ

19/02/2020
17/02/2020
04/02/2020
توجہ طلب
04/02/2020

توجہ طلب

اداروں کی تباہی کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن کی ضرورت ہے
02/02/2020

اداروں کی تباہی کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن کی ضرورت ہے

27/01/2020

جامعہ کشمیر میں طلبا و طالبات دونوں کے لئے اسلامی و ریاستی روایات کے عین مطابق ڈریس کوڈ کا نفاذ ناگزیر ہے

18/11/2019
18/11/2019
18/11/2019

بھارتی جنرل کی جانب سے کشمیری خواتین کے ساتھ جنسی ذیادتی کی بطور بدلہ حمایت پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا شدید ردعمل

18/11/2019

نیوز الرٹ ۔
مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سابق رہنما محترمہ نصرت شہناز درانی ڈائریکٹر جنرل کوآرڈی نیشن جموں وکشمیر لبریشن سیل تعینات ۔
وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کارکنوں کی موجودگی میں نوٹی فیکیشن دیا۔

09/11/2019
16/10/2019
Timeline Photos
24/04/2017

Timeline Photos

Special Publication by Daily Khabarnama Muzaffarabad on 1 Maharam
14/10/2015

Special Publication by Daily Khabarnama Muzaffarabad on 1 Maharam

Daily Khabarnama Int Muzaffarabad
11/07/2015

Daily Khabarnama Int Muzaffarabad

A tribute to (Mujahid e Awal) Sardar Abdul Qayyom Khan (late)
Brave and Patriot
Supreme Head All Jammu & Kashmir Muslim Conference (May his soul rest in Peace)
إنالله وإناإليه راجعون

A tribute to (Mujahid e Awal) Sardar Abdul Qayyom Khan (late)Brave and Patriot Supreme Head All Jammu & Kashmir Muslim C...
11/07/2015

A tribute to (Mujahid e Awal) Sardar Abdul Qayyom Khan (late)
Brave and Patriot
Supreme Head All Jammu & Kashmir Muslim Conference (May his soul rest in Peace)
إنالله وإناإليه راجعون

زیر تعمیر کچڑ پیڑا تا پاہل روڈ اہلیان پاہل کیلئے بڑی اہمیت کی حامل۔۔معیار تعمیر پر سمجھوتہ قبول نہ ہو گا۔۔۔۔عوام علاقہ ک...
05/07/2015

زیر تعمیر کچڑ پیڑا تا پاہل روڈ اہلیان پاہل کیلئے بڑی اہمیت کی حامل۔۔معیار تعمیر پر سمجھوتہ قبول نہ ہو گا۔۔۔۔عوام علاقہ کا اعلان

13/05/2015

مظفر آباد(خبرنامہ نیوز)ادارہ تحفظ ماحولیات کی تحریک پر آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پائیدار ترقی فنڈ قائم کر دیا گیا آزادکشمیر میں تمام ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیاتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے تدارک اور بہتری کیلئے فنڈز مختص کئے جائینگے تمام محکمے منصوبوں کے پی سی ون میں ماحولیاتی مسائل ختم کرنے کیلئے فنڈز مختص کرنے کے پابند ہونگے فنڈ کے قیام کا مقصد مختلف منصوبوں کیلئے ذرائع اور مالی معاونت مہیا کرنا ہے جس سے تعمیر و ترقی کے دوران ماحول کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے میں مدد ملے گی ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے پائیدار ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میںفنڈ کا قیام ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ ،ڈائریکٹر جنرل ماحولیات سمیت مختلف محکموں کے سربراہان فنڈ کے رکن ہونگے حکومت آزادکشمیر ابتدائی طور پر فنڈز مہیا کریگی تفصیلات کے مطابق ادارہ تحفظ ماحولیات کی تحریک پر فنڈ برائے پائیدار ترقی کا قیام عمل میں آ چکا ہے جس میں مختلف ڈونرز سے امداد ، ادارہ تحفظ ماحولیات کی مشاورت اور عدم اعتراض سرٹیفکیٹ سے حاصل ہونیوالی آمدنی بھی فنڈ کا حصہ بنے گی فنڈکے لئے بین الاقوامی امدادی اداروں سے بھی امداد حصہ بنائی جائے گی آزادکشمیر میں فنڈ برائے پائیدار ترقی کے قیام کو ماحولیاتی ماہرین کی جانب سے اہم اقدام قرار دیا جار ہا ہے جس کا قیام پاکستان کے کسی بھی صوبہ میں ابھی تک نہیں کیا جا سکا ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کی سربراہی میں قائم ہونیوالے فنڈ میں دیگر محکموں کے سربراہان بھی رکن ہونگے جس میں سول سوسائٹی کو بھی نمائندگی دی گئی ہے فنڈ کے قیام سے آزادکشمیر میں تعمیراتی منصوبوں کے دوران ماحول کو پہنچنے والے نقصان کا تدارک ممکن ہو سکے گا تمام حکومتی محکمے ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون میں ماحولیات کیلئے فنڈز مختص کرینگے ماحولیاتی تنظیموں ، سول سوسائٹی نے فنڈ کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنانے کی امید ظاہر کی ہے

13/05/2015

مظفر آباد(خبرنامہ نیوز)ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہین کوثر ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی وصوبائی اسمبلیوں کے پارلیمنٹرین کی اتنی تعداد میں کشمیر امن کانفرنس میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ کمٹمنٹ غیر متزلزل اور غیر معمولی ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کشمیر امن کانفرنس میں شرکت سے تحریک آزادی کو مزید تقویت ملے گی اور ان کی کانفرنس پر شکر گزار ہوں۔ کشمیر امن کانفرنس کے انعقاد اور اس کی کامیابی سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سپیکر آزادجموںو کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہین کوثر ڈار نے بدھ کے روز اسمبلی ہاسٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ناشتہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ شاہین کوثر ڈار نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔ میڈیا نے کشمیر امن کانفرنس کو کامیاب کرنے میں اہم کر دار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کشمیر امن کانفرنس کو کامیاب کرنے پر میڈیا سمیت سب کا شکر یہ ادا کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ caucusکنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح کونسل اور آزاد کشمیر اسمبلی میں بھی خواتین نشستوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس حوالہ سے معاملہ کمیٹی کے پاس ہے کمیٹی کی رپورٹ آنے پر ہی آگے مزید کارروائی ہوگی ۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے وفود سے آزاد کشمیر کے ممبران اسمبلی سے ملاقاتیں کروائیں گے تاکہ وہ مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دیں ۔ علاوہ ازیں آزادکشمیر کے پارلیمنٹرین قومی و صوبائی اسمبلیوں میں جاکر مسئلہ کشمیر پر بھی بریفنگ دیں گے ۔ دپٹی سپیکر نے کہا کہ صحافی اپنے قلم سے ریاست کی تعمیر و ترقی و خوشحالی اور تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر امن کانفرنس کی کامیابی پر میڈیا سمیت تمام مکاتب فکر کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے کشمیر امن کانفرنس میں نمائندگی کی اور امن کانفرنس کو کامیاب کروانے میں کردار ادا کیا ۔

13/05/2015

مظفر آباد(خبرنامہ نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سٹی مظفرآباد کے نائب صدر و سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شیخ اظہر نے کہا ہے کہ 2016ءکے عام انتخابات مےں پیپلزپارٹی عوامی عدالت مےں کارکردگی کی بنیاد پر سرخرو ہوگی۔ پیپلزپارٹی کے اندر عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر2016ءکے عام انتخابات مےں کامیابی کی نوید ہے۔ میڈیکل کالجز‘ وویمن یونیورسٹی‘ آئی ٹی یونیورسٹی جیسے میگا پراجیکٹس موجودہ کی حکومت کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہےں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ اظہر نے مولوی صادق کی برسی مےں پارٹی کارکنوں بالخصوص ان ماﺅں بہنوں کو زبردست الفاظ مےں خراج تحسین پیش کیا جو شدید بارش کے باوجود اپنے قائدین کا خطاب سنتی رہیں۔ پیپلزپارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے جلسہ عام مےں شرکت کر کے ےہ ثابت کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی کا کارکن شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو‘ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات و افکار پر عمل پیرا ہے اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری‘ چیئرمین بلاول بھٹو‘ سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور‘ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر کی قیادت مےں متحد و منظم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلسہ کے اندر خراب موسم کے باوجود پارٹی ورکرز جس طرح سینہ تان کر کھڑے رہے اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکن ہر موسم ،حالات اور مشکلات کا سامنا کرسکتے ہیں۔

13/05/2015

مظفر آباد(خبرنامہ نیوز) پولیس میں شاندارخدمات سرانجام دینے پر 2انسپکٹرپولیس حبیب اللہ عباسی اورانسپکٹر محمدلطیف خان کوتعریفی اسناد دیدی گئیںخدمات کے اعتراف میں گزشتہ روز ایس پی چائنہ سیکورٹی کے دفتر میں پروقار تقریب کاانعقادکیاگیا ۔تقریب سے ایس پی چائناسیکورٹی مشتاق حسین چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں آفیسران نیلم جہلم پراجیکٹ میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں اورماتحت ملازمین پرکنٹرول انکی اعلیٰ صلاحیتوں کامظہر ہے دونوں آفیسران نے میرے ساتھ جانفشانی محنت لگن سے کام کیاہے جسے میں کسی صورت بھلا نہیں سکتا ¾ امید ہے کہ دونوں آفیسران اپنی صلاحیتوں کی بدولت جہاں بھی ڈیوٹی دیں گے وہ ان کی نیک نامی میں مزید اضافہ کرے گی اس موقع پر پی ڈی ایس پی کرائمز برانچ راجہ شہزاد خان بھی موجود تھے ۔اس موقع پر تقریب میں ایس پی چائنا سیکورٹی مشتاق حسین چوہدری نے دونوں انسپکٹرز پولیس کوتعریفی اسناد دیں اور ان کی چائنا سیکورٹی کے حوالے سے دی گئی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے مبارکباد دی

13/05/2015

مظفر آباد(خبرنامہ نیوز)کراچی میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلام پرامن اور نہتے انسانوں کو قتل کرنے سے منع کرتا ہے۔ دہشت گردی سے ملک کمزور اور دشمن ممالک کو پراپیگنڈے کا موقع ملتا ہے۔ آغا خانیوں کا قتل عام قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام جموں و کشمیر کے سرپرست اعلیی مولانا قاری عبدالمالک توحیدی ،امیر مولانا سعید یوسف، ضلعی امیر قاری عبدالماجد خان نے گزشتہ روز سانحہ کراچی پر اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کیا۔جے یو آئی کے راہنماوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک کی تمام سیاسی دینی قیادت نے متفقہ طور پر دہشت گردی کے خلاف متقفہ لائحہ عمل طے کیا تھا۔ حکومت کا کام تھا کہ وہ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے مضبوط اور فعال کردار ادا کرتی مگر حکومت بنیادی خرابیوں کو دور کرنے کے بجائے میڈیا میں شور شرابا زیادہ کرتیہے۔ اب بھی حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ آصف زرداری، مولانا فضل الرحمن ، مولانا سمیع الحق، چوہدری شجاعت حسین، عمران خان، سراج الحق، اسفند یار علی، شیرپاو¿ں، محمود خان اچکزئی و دیگر سیاسی و دینی قوتوں کے ساتھ حتمی مشاورت کر کے دہشت گردی کے خلاف ایکشن لے۔ ہمارے علماءپر آئے روز حملے ہو رہے ہیں۔ انہیں شہید کیا جا رہا ہے۔ اس طرح کبھی عیسائیوں ، کبھی آغا خانیوں پر حملے کر کے دینی قوتوں کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ کوئی بھی مسلمان اور دینی جماعت دہشت گردی میں ملوث نہیں بلکہ وہ اسے حرام سمجھتے ہیں۔ علماءنے باور کیا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور ملک و ملت کی عظیم خدمت کر رہے ہیں۔ حکومت ان کے تحفظ اور ترقی کیلئے کردار ادا کرے۔

13/05/2015

مظفر آباد(خبرنامہ نیوز)حکومت آزادکشمیر نے محکمہ برقیات کو 10ارب 50کروڑ روپے کے بقایا جات کی وصولی کیلئے ہنگامی طور پر تمام وسائل بروئے کار لانے کا ٹاسک دے دیا جون تک ریکوری کیلئے ڈپٹی کمشنر ز کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا کرپشن اور بجلی چوری میں ملوث ملازمین کیخلاف سخت ترین اقدامات عمل میں لانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ملازمین کو انعام دیا جائے گا ریونیو ریکوری پلان کے مطابق عام سرکاری تنصیبات ضروری مواصلاتی نیٹ ورکس محکمہ پبلک ہیلتھ ، صحت عامہ ، ہسپتالوں اور عدالتوں کو پیشگی نوٹسز جاری کئے جائیں گے جبکہ دیگر تمام سرکاری اداروں کو ایک ہفتے کے نوٹس کے بعد کنیکشن منقطع کر دیئے جائیں گے پرائیویٹ صارفین (انڈسٹریل کمرشل اور گھریلو)کے کنیکشن فوری طور پر منقطع کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی محکمہ پولیس اور ریاست بھر کی ضلعی انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا پابند کر دیا گیا۔سیکرٹری مالیات اور سیکرٹری برقیات کے درمیان ملاقات میں سرکاری اداروں سے بقایا جات کی وصولی کے لیے بھی طریقہ کار طے کر لیا گیا۔میڈیا نمائندگان کی تجویز پر عوام کی آگاہی کیلئے ریاست بھر میں ریکوری کے حصول کیلئے میڈیا مہم چلائی جائیگی آزاد کشمیر کے سیکرٹری برقیات فیاض علی عباسی کی زیر صدارت ریونیو ریکوری پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن محمد بشیر مغل،ڈی آئی جی پولیس طاہر قریشی،ڈپٹی کمشنر ز،ایس ایس پیز اور محکمہ مال کے دیگر آفیسران اور محکمہ برقیات کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکا کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مختلف سرکاری و نیم سرکاری محکمہ جات اور پرائیویٹ صارفین کے ذمہ ساڑھے دس ارب روپے کے بقایا جات کی وصولی کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات عمل میں لانے کی ضرورت ہے بااثر افراد اور بعض محکموں سے بقایا جات کی وصولی میں رکاوٹیں درپیش ہیں جن کو دور کئے جانے کی ضرورت ہے اجلاس میں طے کیا گیا کہ ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو نوٹسز جاری کرنے کے بعد کنیکشن منقطع کر نے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جبکہ دیگر محکموں اور پرائیویٹ صارفین کو بلا تخصیص بجلی منقطع کرنے سمیت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اجلاس میں طے پایا کہ آزادکشمیر کے تینوں ڈویثرن میں مرحلہ وار مشاورتی اجلاس کر کے ریکوری کے عمل کو تیز کیا جائے گا جبکہ ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر خصوصی ٹاسک فورس قائم کرینگے جو ریکوری سمیت دیگر امور کی ذمہ داری سرانجام دے گی اجلاس میںا س بات پر اتفاق کیا گیا کہ محکمہ کے اندر پائی جانیوالی خرابیوں کو دور کرنے اور مسائل کے حل کیلئے مرحلہ وار اقدامات عمل میں لائے جائیں گے

Daily Khabarnama Int Muzaffarabad
07/05/2015

Daily Khabarnama Int Muzaffarabad

Address

Muzaffarabad
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Khabarnama Int Muzaffarabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Nearby media companies


Other Broadcasting & media production in Muzaffarabad

Show All