06/08/2025
گڑھی دوپٹہ: کہواں والے باغ میں اس وقت تدفین کا تنازع پیدا ہو گیا جب ایک مہاجر کیمپ کی فوت ہو جانے والی خاتون کی تدفین کی تیاری/ قبر کھودنے کی تیاری کی جا رہی تھی،کہواں والے باغ کے مقام پر مقامی آبادی اور مہاجر کیمپ کے رہائشیوں کے مابین تدفین کے معاملے پر تنازع پیدا ہو گیا۔ یہ تنازعہ اس وقت شدتِ اختیار کر گیا جس مہاجر کیمپ کی رہائشی ایک خاتون کی تدفین کیلئے قبر کھودنے کی تیاری کی جا رہی تھی مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آبائی قبرستان میں گنجائش نہ ہونے کے باعث مزید تدفین ممکن نہیں رہی، جس سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالے اور نئے قبرستان کے لیے جگہ مختص کرے تاکہ مستقبل میں ایسے ناخوشگوار تنازعات سے بچا جا سکے۔
مقامی سماجی شخصیات نے بھی معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، ریونیو حکام اور متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔