Domel Digital

Domel Digital AJK First NEWS CHANNEL From Muzaffarabad Azad Jammu And Kashmir!!! Politics Culture And Much More
(5)

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں جنگلی سور اور دیگر جنگلی جانوروں کی جانب سے کسانوں کی قیمتی ف...
07/09/2026

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں جنگلی سور اور دیگر جنگلی جانوروں کی جانب سے کسانوں کی قیمتی فصلوں کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس وقت مظفرآباد شہر اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں مکئی کی فصل کی کاشت جاری ہے جبکہ کئی علاقوں میں فصل تیار ہو چکی ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات آزاد کشمیر میں طلباء کی لاعلم بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑھ گیا۔ نئے داخلوں کی تاری...
07/09/2026

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات آزاد کشمیر میں طلباء کی لاعلم بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑھ گیا۔ نئے داخلوں کی تاریخ بھی ختم ہونے کو ہے۔ انٹرنیٹ نہ ہونے کے باعث طلباء خوار ہونے لگے۔ مظفرآباد آفس کے عملے کا طلباء سے نارواں سلوک۔ طلباء سراپا احتجاج۔

🚨مظفرآباد | ندی نالوں پر قبضہ کر کے بنائے گئے گھر  انتہائی خطرے میں۔ سیٹلائٹ تصویر میں گوجرہ نالہ کا حال دیکھا جا سکتا ہ...
07/09/2026

🚨مظفرآباد | ندی نالوں پر قبضہ کر کے بنائے گئے گھر انتہائی خطرے میں۔

سیٹلائٹ تصویر میں گوجرہ نالہ کا حال دیکھا جا سکتا ہے۔ ان آبی گزرگاہوں میں کسی بھی وقت بادل پھٹنے سے خوفناک سیلابی ریلے آ سکتے ہیں، جن سے بھاری جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ :
> ان تمام علاقوں کا فوری تھریٹ سروے کرایا جائے۔

> ندی نالوں سے غیر قانونی تجاوزات فوری ہٹائی جائیں۔

> پہاڑوں میں چیک ڈیمز کی تعمیر اور فلڈ الارم سسٹم قائم کیا جائے تاکہ ہنگامی انخلا بروقت ہو سکے۔
یہ مسئلہ صرف مظفرآباد کا نہیں بلکہ پورے کشمیر اور پاکستان کا ہے، جہاں ایسے حفاظتی اور معلوماتی سسٹمز کی تنصیب وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایک جانب ریاست کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ جامعہ کشمیر  میں امتحانات کا آغاز دوسری جانب مظفرآباد میں انٹرنیٹ کی بندش برقر...
07/09/2026

ایک جانب ریاست کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ جامعہ کشمیر میں امتحانات کا آغاز دوسری جانب مظفرآباد میں انٹرنیٹ کی بندش برقرار۔ ہزاروں طلباء کا مستقبل لگ گیا۔ طلباء سراپا احتجاج۔ وزیراعظم آزادکشمیر انٹرنیٹ کی بحالی کا مطالبہ۔

06/09/2026
06/09/2026

قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر چوہدری طارق فاروق اور وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی یوم دفاع کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

06/09/2026

محکمہ اطلاعات بھمبر
بھمبر (پی آئی ڈی)

یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر بھمبر میں فقید المثال ریلی، شہر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

6 ستمبر 1965ء کے یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے ضلعی ہیڈکوارٹر بھمبر میں ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طارق کی سربراہی میں فقید المثال ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ہاتھی چوک سے شروع ہو کر میرپور چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کرکے قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاک فوج سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔

ریلی میں چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف، چیئرمین بلدیہ الطاف ابراہیم، مرکزی رکن مرکزی مجلسِ عاملہ مسلم لیگ (ن) حاجی ظہیرالدین بابر، انچارج مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ایڈووکیٹ ارسلان امتیاز، اساتذہ کرام، طلبہ، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء، صحافیوں، سول سوسائٹی، تاجروں، بلدیاتی نمائندگان اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ فضا ’’پاکستان زندہ باد‘‘، ’’شہدائے 6 ستمبر 1965 زندہ باد‘‘، ’’غازیوں کو سلام‘‘ اور ’’مسلح افواجِ پاکستان زندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم لہراتے ہوئے شہر کے مرکزی بازار کا مارچ کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں شہریوں نے ریلی کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنے کاروباری و دیگر معمولات روک کر ریلی میں شامل ہوکر قومی جذبے کا اظہار کیا۔

ایس ڈی ایم ہیڈکوارٹر بھمبر محمد سہیل بشیر اور ضلعی سیکرٹری سکاوٹس زائد عالم نے شرکاء سے پرجوش انداز میں قومی و ملی نعرے لگوائے، جس سے ریلی کا جوش و جذبہ مزید بلند ہوگیا۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پائلٹ ہائی سکول کے طلباء نے پیش کی افسر مال قیصر محمود شمس نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے۔

میرپور چوک میں ریلی کے اختتام پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طارق، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف، چیئرمین بلدیہ الطاف ابراہیم، ایس ڈی ایم محمد سہیل بشیر، صدر سٹیزن فورم اقبال انقلابی، اے ڈی وقاص نصر، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) حاجی نعیم گل اور دیگر مقررین نے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہے۔ 1965ء میں افواجِ پاکستان نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے بے مثال جرأت، شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان آج بھی شہدائے وطن، غازیوں اور مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی بدولت مضبوط اور قائم ہے۔ دفاعِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کے محسن ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں اتحاد، یکجہتی، حب الوطنی اور وطن کی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کا پاکستان کے ساتھ رشتہ اٹوٹ اور لازوال ہے۔ کشمیری عوام نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاع کے لیے اپنی بھرپور وابستگی کا اظہار کیا ہے۔ آج کی ریلی میں شہریوں کی بھرپور شرکت اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان سے محبت کشمیری عوام کے دلوں میں رچی بسی ہے۔

مقررین نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ملکی تاریخ، بالخصوص 1965ء کی جنگ کے واقعات اور شہدائے وطن کی قربانیوں سے آگاہی حاصل کریں اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ریلی کے موقع پر انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ ڈی ایس پی ملک محمد رضوان، تحصیلدار فضل کریم اور دیگر ذمہ داران نے سکیورٹی و انتظامی امور کی نگرانی کرتے ہوئے ریلی کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ تعلیم، بلدیاتی اداروں، سکاوٹس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں نے بھی اپنے فرائض انجام دیے۔

یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر منعقدہ ریلی نے بھمبر میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاک فوج سے محبت کے جذبے کو اجاگر کیا اور یہ پیغام دیا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی، دفاع اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختارنے اختتامی دعا کروائی

06/09/2026

آزاد کشمیر تو نا بلوچستان بن جائے۔
جس کو لوگ ووٹ دیں وہی وزیراعظم ہونا چاہیے۔ خواجہ سعد رفیق کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

06/09/2026

مظفرآباد: یومِ دفاع پاکستان پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ریلی کا انعقاد

مظفرآباد: ’’پاکستان امتِ مسلمہ کا دفاعی حصار ہے‘‘ کے عنوان سے یومِ دفاع ریلی، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

مظفرآباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی ریلی ساتھرا موڑ سے سینٹرل پریس کلب تک نکالی گئی

مظفرآباد: ریلی میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم، شہدائے پاکستان اور شہدائے کشمیر کی تصاویر اٹھائی گئیں

مظفرآباد: یومِ دفاع ریلی میں پاکستان، شہدائے پاکستان، شہدائے کشمیر اور آزادیِ کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے

مظفرآباد: ریلی میں قومی ترانے پیش کیے گئے، شرکاء نے احتراماً کھڑے ہو کر ترانے سنے

مظفرآباد: 6 ستمبر 1965ء کے شہداء اور غازیوں کو سلام، دفاعِ وطن کے لیے قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں ، غلام محمد صفی کنوینئر کل جماعتی حریت کانفرنس

مظفرآباد : پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے غلام محمد صفی

مقررین: معرکۂ بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابیاں کشمیری عوام کے لیے حوصلے کا باعث ہیں، غلام محمد صفی

مظفرآباد : مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی اہم قوت ہے ، عزیر احمد غزالی چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر

مظفرآباد: پاکستان کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں ، شوکت جاوید میر راہنما پیپلز پارٹی

مظفرآباد : پاکستان امتِ مسلمہ کا دفاعی حصار اور مظلوم کشمیری عوام کی امیدوں کا مرکز ہے جاوید احمد کار

مظفرآباد : پاکستان کے ساتھ کشمیری عوام کی محبت، وابستگی اور عقیدت لازوال ہے عثمان علیم راہنما کشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ

مقررین: پاکستان کی مضبوط دفاعی صلاحیتیں قومی سلامتی اور کشمیری عوام کے اعتماد کی ضامن ہیں

مظفرآباد: یومِ دفاع ریلی کے شرکاء کا تکمیل پاکستان، آزادی، حقِ خودارادیت اور سیاسی مستقبل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

Address

Tanga Stand Near Shah Sultan Brige Mzd Kashmir A. K
Muzaffarabad
52000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Domel Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Domel Digital:

Shortcuts

Share