Shamal News

Shamal News مظفرآباد،ایبٹ آباد،سوات کراچی سے بیک وقت شائع ہونےوالا کثیرالاشاعت اخبار اور مستند رجسٹرڈ ڈیجیٹل چینل

ہر خبر سے باخبر رہنے کا لئے شمال نیوز کے پیج کو لائیک اور فالو کیجیئے

06/08/2025

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے متعدد ایس ایچ اوز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری کر دئیے ۔
سب انسپکٹر بلال خان سکندر آباد سے ایس ایچ او بکوٹ ،

سب انسپکٹر ارشد خان بکوٹ سے ایڈشنل ایس ایچ او میرپور ،

سب انسپکٹر احسن شکور میرپور سے ایس ایچ او بگنوتر ،

سب انسپکٹر اصغر خان بگنوتر سے ایس ایچ او سکندر آباد تعینات۔

پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دے دی۔۔۔۔۔
05/08/2025

پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دے دی۔۔۔۔۔

05/08/2025

مانسہرہ
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی

05/08/2025

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور قلعہ بالا حصار پشاور پہنچ کر غائب، خطاب کئے بغیر چلے گئے۔ کارکنان غصہ، وزیراعلیٰ کے خلاف نعرہ بازی۔ کارکنان نے خیبر روڈ بند کردیا ۔۔۔

تردید/ وضاحت
05/08/2025

تردید/ وضاحت

*مانسہرہ پولیس کی بروقت اور مؤثر کاروائی، چوری شدہ گاڑی برآمد، دو ملزمان گرفتار*تفصیلات کے مطابق تھانہ خاکی میں مورخہ 30...
05/08/2025

*مانسہرہ پولیس کی بروقت اور مؤثر کاروائی، چوری شدہ گاڑی برآمد، دو ملزمان گرفتار*

تفصیلات کے مطابق تھانہ خاکی میں مورخہ 30 جولائی 2025 کو امام مسجد مفتی محمد صدیق سکنہ بھیرکنڈ کی جانب سے اپنی گاڑی سوزوکی مہران کی چوری کی رپورٹ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کروائی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پورنے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ خاکی کو ملزمان کی جلد گرفتاری اور گاڑی کی بازیابی کے احکامات جاری کیے۔

ایس ایچ او تھانہ خاکی عبدالستار خان نے مؤثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری کاروائی کی اور چوری میں ملوث دونوں ملزمان عدنان مشتاق ولد مشتاق سکنہ شنئی خاکی اور سجاد احمد ولد غلام حسین سکنہ پانو انٹرچینج کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے گاڑی چوری کرنے کا اعتراف کر لیا اور ان کی نشاندہی پر چوری شدہ سوزوکی مہران گاڑی برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

ایک اور کاروائی میں دوران گشت منشیات فروشان نادر ولد تاج محمد سکنہ محلہ پنجرال شنکیاری اور نذیر ولد جمعہ دین سکنہ حاجی آباد شنکیاری کو 1 کلو 21 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا ، ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

 fans
05/08/2025

fans

(مظفرآباد( شمال ڈیجیٹل
سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادخطہ کے اندر افراتفری پیدا کردی گئی ہے جس کا مطلب اس خطے کو بے آئین کیا جانا مطلوب ہے ،وزیراعظم آرام کر کے بیٹھیں ہر معاملے میں ٹانگ نہ اڑایا کریں،پاکستان سے تعلق نظریہ کی بنیاد پر ہے کسی مفاد یا لالچ کے لیے نہیں نا ہی کسی کی ایجنٹی کی ہے حکومتوں ،اداروں سے اختلاف ڈنکے کی چوٹ پر کیا ہے کرینگے موجودہ سیٹ لاے جانے پر تحفظات ہیں لیکن پاکستان کے مفاد کے خلاف کوئی بات یا اقدام کریگا تو اس کے رستے کی دیوار بنیں گے اس کا بھرپور مقابلہ کرہنگے آزادکشمیر میں مودی کا ایجنڈا نہیں چل سکتا سیاسی جماعتیں مصلحت کے تحت خاموش ہیں لیڈران بات نہیں کرتے کھل کر اس ڈر سے کہ کوئی گالی نکالے گا کیا ایسے سیاست چلے گی؟ نظریاتی تخریب کاری کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے کوئی اگر گالی دے گا یا جس زبان میں بات کریگا اسے جواب بھی اسی زبان میں ملے گا
اس کا کسی اور کو اختیار نہیں دیا جاسکتا ،آزادکشمیر اس وقت تین حصوں میں تقسیم ہے مہاجرین جموں کشمیر ریاست کا حصہ مہاجرین نشستیں آئین کاحصہ ان کے اوپر منتخب ہونے والوں نے اگر ذمہ داریاں ادا نہیں کیں تو ان کوباہرپھینکیں جو کہتا ہے ممبران اسمبلی کی ٹانگیں توڑیں گے زبانیں باہر نکالیں گے اور بیغرت کہتا ہے اس کے خلاف کیا حکومت نے کوئی کاروائی کی؟ لوگوں کو ریاست کے خلاف کام کرنے کی کھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی مذاق بن گیا ہے جس کا دل چاہے دھمکی لگا دے غیر سنجیدہ مطالبات کو نہیں مانا جاسکتا ان خیالات کااظہارانہوں نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاسسےخطاب کرتے ہوے کیا سابق وزیراعظمنےکہاکہ،سازش کی بو محسوس ہورہی ہے،اس خطے کو آئین سے محروم کرنے کی صورت میں ہمارے پاس کچھ نہیں بچے گا ،اس سازش کی کامیابی سے مسئلہ کشمیر ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔جب تک زندہ ہوں اسمبلی کی طرف کوئی نہیں آسکتا،صدر ن لیگ اور پیپلزپارٹی اس معاملے پر اپنا واضح پارٹی موقف دیں اس میں مصلحت کیسی ہے ۔ہندوستان کے آرمی چیف کو ان کا ہندو پنڈت کہتا ہے کہ میں تم کو وہ منتر دیتا ہوں جو کرشن نے دیا تھا تم اس منتر پر آزادکشمیر لیکر دو،آزادکشمیر کی سیاسی جماعتیں خاموش بیٹھی ہیں حکومت بھی کچھ نہیں کررہی ۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن والے بات کرنے سے ڈرتے ہیں کہ آگے سے کوئی گالی نکالے گا کوئی بات کرے یا نا کرے میں ہر صورت بات کرونگا اور ڈنکے کی چوٹ پر اس سازش کا مقابلہ کریں گے،ہمارا کوئی بیانیہ ہی نہیں ہے آپ الیکشن میں کس منشور کے تحت جائیں گے ؟ یا ان کے حوالے کرکے جائیں گے ،سوا دو لاکھ کشمیریوں نے شہادتیں پیش کیں،آزادکشمیر کو عذاب کشمیر کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے ،لوگ کہتے ہیں کہ فلاں وزیر کی ٹانگیں کاٹ دو ،زبان کاٹ دو ،وزیر داخلہ نے اس پر کیا ایکشن لیا؟ اسمبلی اراکین کے بارے میں کہتے ہیں کہ 53 بے غیرت ہیں جن کو شرم نہیں آتی۔راجہ فاروق حیدر خا ن کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی کا ایجنٹ نہیں بلکہ اس دھرتی کا فرزند ہوں ،اسی لیے سینہ تان کر کہتا ہوں پاکستان سے تعلق پر فخر ہے ،کسی لالچ میں نہیں بلکہ ہمارے تحفظات ضرور رہے ہیں اور موجودہ سیٹ اپ کے حوالے سے بھی ہیں اداروں سے متعلق بھی تحفظات ہیں ریاست سے کوئی شکوہ نہیں،پاکستان ہمارا ملک ہے ،جو کچھ اس وقت ہورہا ہے یہ تماشا اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا ،حریت کانفرنس ہمارے جسم کا حصہ ہم دل و جان سے ایک ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وزرا سے کہتا ہوں پارٹی کی لائن پر چلیں گے یا حکومت کی فیصلہ کرلیں،حکومت چاہیے یا جماعت ،مجھے کسی سے ذاتی اختلاف نہیں اس طرز حکمرانی اور انداز حکومت سے اختلاف ہے ،کوئی کشمیری پاکستان سے باہر نہیں نا اس طرف نا اس طرف ۔5 اگست کے بعد مجھ پر الزام لگاتے ہیں کہ بھاگ گیا تھا بتاﺅ کہ پاکستان کا وفد باہر کیوں گیا تھا ؟ وہاں لوگوں سے بات کرنی ہے ،موبائل فون بندکریں یہ بندر کے ہاتھ میں استرا آگیا ہے ،آگے بڑھنے اور کشمیر کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے سپیکر کی سربراہی میں اعلی سطح کی کمیٹی بنائی جائے جو حریت کانفرنس آزادکشمیر کی لیڈرشپ سے ملکر لائحہ عمل طے کرے ،5 اگست کے اقدام کے حوالے سے یقین سے کہ سکتا ہوں کہ عمران خان کو اس کا علم تھا ۔10 مئی کو پاکستان نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں شاندار کامیابی حاصل کی ،ائیر فورس دنیا کی بہترین ائیرفورس میں سے ایک ہے ،آپریشن کے دوران ائیر چیف فرش پر سوتے رہے ۔راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ،وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے جس بہترین انداز سے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کیا وہ لائق تحسین ہے مگر عقل کل کوئی نہیں ہم سب ملکر بات کرینگے ،حکومت پاکستان ہماری بات سنے گی ،ہم کشمیر کے معاملے پر ہندوستان کی آئینی پوزیشن کو مانتے ہی نہیں نہ ہندوستان کا آئین نا اس کی اسمبلی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر حاوی ہوسکتی ہے ،کشمیر کی تقسیم ہندوستان نہیں کرسکتا اگر کچھ ہوتا بھی ہے تو وہ فیصلہ کشمیریوں نے کرنا ہے ،مقبوضہ کشمیر کے اندر جو حالات ہیں ،جن کو یہ نہیں پتہ کہ 19 جولائی کو پاکستان کے قیام سے پہلے قرارداد الحاق کس لیے منظور ہوئی،آزادکشمیر کے اندر جو نظام قائم ہے یہ قربانیوں ،محنت اور جدوجہد کے بعد ملا ،5اگست 2019سقوط کشمیرجنرل باجوہ کا کیا دھرا ہے اور آزادکشمیر میں مسلط نظام کا نتیجہ تین وزیراعظم بدل گئے ،تحریک آزادی کشمیر سے بے وفائی ہمارے خون میں نہیں جب تک زندہ ہوں یہ حق بات کرتا رہوں گا،شخصیات اور افراد سے ہمارے شکوے،گلے اور تلخیاں بھی ہوئیں،ہوتی بھی رہیں گی لیکن پاکستان کی ریاست ،مسلح افواج پاکستان اور پاکستانی عوام سے کوئی گلہ نہیں۔



محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
05/08/2025

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

**یومِ استحصال کشمیر – 5 اگست****بالاکوٹ، ضلع مانسہرہ**1. **یکجہتی واک:**   اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کی قیادت میں کشمیر سے ی...
05/08/2025

**یومِ استحصال کشمیر – 5 اگست**

**بالاکوٹ، ضلع مانسہرہ**

1. **یکجہتی واک:**
اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کی قیادت میں کشمیر سے یکجہتی کے لیے واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام، طلباء اور سرکاری افسران نے بھرپور شرکت کی۔

2. **ایک منٹ کی خاموشی:**
کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

3. **جھنڈوں کی نمائش:**
واک کے دوران پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے گئے، جبکہ عوام نے یکجہتی کے پوسٹرز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

4. **اسسٹنٹ کمشنر کا خطاب:**
انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

5. **عوامی شرکت:**
شہریوں، اساتذہ، طلباء اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے تقریبات میں جوش و جذبے سے حصہ لیا۔

---

یہ تقریبات کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کا اہم ذریعہ تھیں۔

شہید کی فیملی کا فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلیٰ سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھ...
04/08/2025

شہید کی فیملی کا فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلیٰ سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں
علی امین گنڈاپور

04/08/2025

تحریک انصاف کا احتجاج، راولپنڈی انتظامیہ نے آج چار اگست سے 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی، اڈیالہ جیل جانے والے راستے سیل کرنے کا فیصلہ، راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات، ریلیوں، جلوس پر مکمل پابندی عائد۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

04/08/2025

Address

Near Awan E Sadar
Muzaffarabad
4400

Telephone

+923459612450

Website

http://www.dailyshamal.com.pk/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shamal News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shamal News:

Share