20/09/2025
فلاحی تنظیم *میں بھی انسان ہوں* کی جانب سے ضلع مظفر گڑھ میں سیلاب کے بعد پیدا ہونے والے وبائی امراض کی روک تھام کے لیے مجاہد ظفر کھچی کی قیادت میں میڈیکل کیمپ اور راشن کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے ۔ میڈیکل ٹیم ڈاکٹر تانیہ ،ڈاکٹر عائشہ جمال ،ڈاکٹر شاہد جمال کی قیادت میں ضلع مظفر گڑھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں مفت ادویات اور علاج مہیّا کرینگے ۔ یہ فلاحی تنظیم بلکل غیر سیاسی ہے اور دوستوں اور ہمدرد انسانیت لوگوں کے عطیات سے لوگوں کی خدمت کر رہی ہے اور لوگوں کی امانت کو اُن کے اصل حق داروں تک پہنچا رہی ہے ۔جس میں فیصل بھائی ، مدنی ظفر ،منصور تابش اور شبیر جیسے ہمدرد لوگ اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔