Rohan Mazhar

Rohan Mazhar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rohan Mazhar, Digital creator, Muzaffargarh.

غزہ میں بہت سے بچے اپنے کلاس روم چھوڑ کر گلیوں میں اپنے دن گزار رہے ہیں اور کھانے یا بیچنے کے لیے کسی چیز کی تلاش میں کچ...
01/08/2025

غزہ میں بہت سے بچے اپنے کلاس روم چھوڑ کر گلیوں میں اپنے دن گزار رہے ہیں اور کھانے یا بیچنے کے لیے کسی چیز کی تلاش میں کچرا کھود رہے ہیں۔
😢
جنگ نے ان کے سیکھنے اور کھیلنے کا حق چھین لیا ہے، انہیں ایک تلخ حقیقت میں مجبور کر دیا ہے جس کی بچپن سے کوئی مماثلت نہیں ہے۔
💔
ان بچوں کو ترس کی ضرورت نہیں ہے - انہیں تحفظ اور جینے کا حق چاہیے۔🇵🇸

#فلسطین #مسلم
Muslim Falstin

گاؤں ایک ایسی جگہ ہے جہاں زندگی کی خوبصورتی اس کی سادگی میں پنہاں ہوتی ہے۔ کھیتوں کی سبزیاں، درختوں کی ٹھنڈی چھاؤں، اور ...
01/02/2025

گاؤں ایک ایسی جگہ ہے جہاں زندگی کی خوبصورتی اس کی سادگی میں پنہاں ہوتی ہے۔ کھیتوں کی سبزیاں، درختوں کی ٹھنڈی چھاؤں، اور گلیوں میں بچوں کی ہنسی ہر لمحہ یہ احساس دلاتی ہے کہ زندگی کے اصل رنگ یہاں بکھرے ہوئے ہیں۔
گاؤں میں وقت جیسے تھم سا جاتا ہے۔ صبح سویرے پرندوں کا چہچہانا، کھیتوں میں کسانوں کی محنت، اور شام کو چوپالوں میں بزرگوں کی بیٹھکیں زندگی کا ایک الگ ہی منظر پیش کرتی ہیں۔ یہاں کے لوگ اپنی مٹی سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں اور مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ ہیں۔
گاؤں کی زندگی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ خوشیاں مہنگی چیزوں میں نہیں بلکہ سادگی، محبت اور محنت میں چھپی ہوتی ہیں۔ یہاں کے مکین ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں اور مشکلات کا سامنا بھی مل کر کرتے ہیں۔
اگر کبھی آپ گاؤں جائیں تو درختوں کی چھاؤں میں بیٹھ کر زندگی کی اس خوبصورت سادگی کو محسوس کریں۔ یہاں کی ہوا میں وہ تازگی ہے جو شہروں میں کہیں کھو جاتی ہے، اور یہاں کی راتیں اتنی پرسکون ہوتی ہیں کہ آسمان کے ستارے بھی اور قریب محسوس ہوتے ہیں۔

#گاؤں #سادگی #زندگی #فطرت

#ڈائری













            ایک دفعہ ایک ملک کا بادشاہ بیمار ہو گیا، جب بادشاہ نے دیکھا کے اس کے بچنے کی کوئی امید نہیں تو اس نے اپنے مل...
23/06/2024







ایک دفعہ ایک ملک کا بادشاہ بیمار ہو گیا، جب بادشاہ نے دیکھا کے اس کے بچنے کی کوئی امید نہیں تو اس نے اپنے ملک کی رعایا میں اعلان کروا دیا کہ وہ اپنی بادشاہت اس کے نام کر دے گا جو اس کے مرنے کے بعد اس کی جگہ ایک رات قبر میں گزارے گا،
سب لوگ بہت خوفزدہ ہوئے اور کوئی بھی یہ کام کرنے کو تیار نہ تھا، اسی دوران ایک کمہار جس نے ساری زندگی کچھ جمع نہ کیا تھا ۔ اس کے پاس سوائے ایک گدھے کے کچھ نہ تھا اس نے سوچا کہ اگر وہ ایسا کرلے تو وہ بادشاہ بن سکتا ہے اور حساب کتاب میں کیا جواب دینا پڑے گا اس کے پاس تھا ہی کیا ایک گدھا اور بس! سو اس نے اعلان کر دیاکہ وہ ایک رات بادشاہ کی جگہ قبر میں گزارے گا۔
بادشاہ کے مرنے کے بعد لوگوں نے بادشاہ کی قبر تیار کی اور وعدے کے مطابق کمہار خوشی خوشی اس میں جا کر لیٹ گیا، اور لوگوں نے قبر کو بند کر دیا، کچھ وقت گزرنے کے بعد فرشتے آئے اور اسکو کہا کہ اٹھو اور اپنا حساب دو۔ اس نے کہا بھائی حساب کس چیز کا میرے پاس تو ساری زندگی تھا ہی کچھ نہیں سوائے ایک گدھے کے!!!
فرشتے اس کا جواب سن کر جانے لگے لیکن پھر ایک دم رکے اور بولے ذرا اس کا نامہ اعمال کھول کر دیکھیں اس میں کیا ہے، بس پھر کیا تھا،
سب سے پہلے انہوں نے پوچھا کہ ہاں بھئی فلاں فلاں دن تم نے گدھے کو ایک وقت بھوکا رکھا تھا، اس نے جواب دیا ہاں، فوری طور پر حکم ہوا کہ اسکو سو د’رے مارے جائیں،اسکی خوب دھنائی شروع ہو گئی۔
اسکے بعد پھر فرشتوں نے سوال کیا اچھا یہ بتاو فلاں فلاں دن تم نے زیادہ وزن لاد کر اسکو مارا تھا، اس نے کہا کہ ہاں پھر حکم ہوا کہ اسکو دو سو د’رے مارے جائیں، پھر مار پڑنا شروع ہوگئی۔ غرض صبح تک اسکو مار پڑتی رہی۔
صبح سب لوگ اکھٹے ہوئے اور قبر کشائی کی تا کہ اپنے نئے بادشاہ کا استقبال کر سکیں۔
جیسے ہی انہوں نے قبر کھولی تو اس کمہار نے باہر نکل کر دوڑ لگا دی، لوگوں نے پوچھا بادشاہ سلامت کدھر جا رہے ہیں، تو اس نے جواب دیا، او بھائیوں پوری رات میں ایک گدھے کا حساب نہیں دے سکا تو پوری رعایا اور مملکت کا حساب کون دیتا پھرے۔
کبھی سوچا ہے کہ ہم نے بھی حساب دینا ہے ۔ اور پتہ نہیں کہ کس کس چیز کا حساب دینا پڑے گا جو شاید ہمیں یاد بھی نہیں ہے.

                 دنیا میں 𝟐𝟎𝟔 ممالک اور 𝟒𝟐𝟎𝟎 مذہب ہیں لیکن اللّٰه نے ہمیں  مُحَمَّدٌ (ص) کا امتی بنایا ... الحَمْدُاللہ ...
23/02/2024












دنیا میں 𝟐𝟎𝟔 ممالک اور 𝟒𝟐𝟎𝟎 مذہب ہیں لیکن اللّٰه نے ہمیں مُحَمَّدٌ (ص) کا امتی بنایا ... الحَمْدُاللہ 😷😘
یاالہی ہمیں بھی یہ منظر دیکھنا نصیب فرما ۔ آمین







#🇵🇰

14/11/2023

20/05/2023
16 سے 29 اپریل کی راتوں میں آسمان میں شہاب ثاقب ٹوٹتے تاروں کی بھرمار ہوگی جسے شہاب ثاقب بارش کا نظارہ بھی کہتے ہیں۔شہاب...
18/04/2023

16 سے 29 اپریل کی راتوں میں آسمان میں شہاب ثاقب ٹوٹتے تاروں کی بھرمار ہوگی جسے شہاب ثاقب بارش کا نظارہ بھی کہتے ہیں۔
شہاب ثاقب یا میٹیورائٹ دراصل دم دار ستاروں اور کومیٹ سے خارج ہونے والے ٹھوس پتھر ہوتے ہیں جو کرۂ ارض کا احاطہ کرنے والی فضا سے گزر کر سطحِ زمین تک پہنچتے ہیں اکثر اوقات یہ اس شدید حدت اور رگڑ کی وجہ سے ہوا میں ہی ریزہ ریزہ ہو جاتے ہیں تاہم کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی شہاب ثاقب زمین پر آ گرے۔اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسے کئی خلائی پتھر پاکستان میں بھی گر چکے ہیں جن میں سے کچھ تو پاکستان میں اب بھی موجود ہیں لیکن کچھ اب یہاں سے باہر لے جائے جا چکے ہیں۔
یہ نظارہ پاکستان کے تمام علاقوں میں عام آنکھ سے نظر آ سکے گا دیکھنے کا بہترین وقت 22 اور 23 اپریل کی راتوں میں رات 12 بجے سے لے کر طلوع آفتاب تک ہوگا...
نظر آنے کی سمت شمال مشرق کی جانب ہوگی۔۔۔

   #🤔
02/03/2023

#🤔

 #حقیقت
23/02/2023

#حقیقت

Address

Muzaffargarh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rohan Mazhar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rohan Mazhar:

Share