Hakeem Mudassir

Hakeem Mudassir Health Treatment

02/04/2025
14/11/2024

نیند نہ آنا بے خوابی
طرز زندگی کو بدلیں ، جلدی سونے کی کوشش کریں ۔
سونے سے دو گھنٹے پہلے سکرین پر سے نظریں ہٹا لیں۔
دماغ کو ہدایات دیں کہ میں سو رہا ہوں
مندرجہ ذیل ادویہ

اگر دماغ مین خشکی کا غلبہ بوجہ سوداوی مادہ ھوچکا ھے تو
بہترین علاج بادام روغن چار چمچ ایک گلاس دودھ مین ملا کر پینا مفید ھے

اگر بلڈ پریشر کا بھی مسئلہ ھے اور نیند بھی نہین آتی تو
صندل سفید۔۔ زیرہ سفید۔۔ کشنیز ۔۔چھوٹی چندن ۔۔ گل سرخ ۔ الائچی سفید برابر وزن کوٹ پیس کر باریک پاوڈر بنائیں اور بڑے سائز کیپسول بھر لین۔
طریقہ استعمال صبح دوپہر شام ایک ایک کیپسول ھمراہ دین نیندآجاۓ گی۔
علاؤہ ازیں
معجون نجاح سوداوی مادے کےاخراج کی بہترین دوا ھے بادام روغن دو چمچ شامل کرکے کھانےسے بھی مرض جاتی ھے

مالش
روغن کدو روغن خشخاش ملا کر سر پر مالش کریں اور اگر سر میں درد بھی ہو تو روغن کاہو ملا کر مالش کریں ۔ فوراً نیند آ جائے گی ۔ 😌حکیم مدثر منظور چدھرڑ

13/11/2024

ترپھلہ کیا ہے؟
اس کے ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے..

ترپھلہ جڑی بوٹیوں سے بنی ایک دوا کا نام ہے جس کو صدیوں سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، بنیادی طور پر یہ خشک میوہ جات کا ایک مرکب ہے یہ سفوف تین اجزاء آملہ، ہڑڑ اور بہیڑہ پر مشتمل ہے، ترپھلہ لمبی عمر کو فروغ دینے اور دائمی بیماریوں کو ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
صرف یہ ہی نہیں ترپھلہ حیرت انگیز طور پر جسم کی اضافی چربی پگھلانے اور وزن کم کرنے کے لئے جانا جاتا ہے، اس سے وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

• ترپھلہ کے فوائد
ترپھلہ جسم سے زہریلے مادوں کا نکال کر چھوٹی آنت اور بڑی آنت کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے، یہ کولون ٹونر کے طور پر کام کرتا ہے اور بڑی آنت کے ٹشوز کو مضبوط اور ٹون کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ وزن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ جڑی بوٹی قبض اور ہاضمے کی سوزش سے لڑنے میں بھی مدد دیتی ہے، یہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی نمایاں طور پر کم کرتا ہے اور جسم کی اضافی چربی کو ختم کر کے وزن کو مزید بڑھنے سے روکتا ہے۔

• ترپھلہ میں موجود تین جڑی بوٹیاں
• آملہ
اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور آملہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد کرتا ہے آملہ لبلبے کی صحت کو کنٹرول کرتا ہے، کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے۔

• ہرڑ (سیاہ میروبالن)
ہرڑ کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ پٹھوں اور ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط بناتا ہے۔

• بہیڑہ
یہ دیکھنے میں بادام کے سائز کا ہوتا ہے اس کا استعمال انسانی جسم کے لئے بےحد فائدے مند ہے، بہیڑہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں اینٹی سوزش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، یہ گلے کی سوزش، آواز کی خرابی، آنکھوں کی بینائی، معدے کے مسائل، قبض، بدہضمی اور صحت سے جُڑے کئی مسائل کے حل کے لئے بہترین فوائد رکھتا ہے۔

وزن کم کرنے کے لئے ترپھلہ کا استعمال کیسے کیا جائے؟
ترپھلہ کو وزن کم کرنے کے لئے 4 مندرجہ ذیل طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

• ایک گلاس پانی میں ترپھلہ پاؤڈر کے 2 چائے کے چمچ شامل کریں اور رات بھر کے لئے چھوڑ دیں، اب صبح نہار منہ یہ پانی پی لیں اس سے تیزی سے وزن کم ہوگا۔

• ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ ترپھلہ پاؤڈر ڈالیں اب اس میں ایک دارچینی کا ٹکڑا ڈال کر اسے رات بھر کے لئے چھوڑ دیں، صبح اس پانی میں ایک چائے کا چمچ شہد شامل کریں اور پی لیں، روزانہ اس کے استعمال سے وزن تیزی سے کم ہوگا۔

• رات سونے سے پہلے ترپھلہ کی ایک گولی نیم گرم پانی سے کھا لیں اور سوجائیں۔

• آپ ترپھلہ کی چائے بنا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں، ایک چائے کا چمچ ترپھلہ پاؤڈر ایک کپ پانی میں شامل کر کے پکائیں، جب دو سے 3 بار اُبال آ جائے تو اسے چھان کر نکال لیں اور لیموں نچوڑ کر پی لیں، یہ وزن کم کرنے کے لئے بہترین چائے ثابت ہوگی۔

کالی گولیاں: ایک قدرتی جڑی بوٹی کا علاج قبض کے لئےقبض ایک عام مسئلہ ہے جس سے بہت سے افراد دوچار ہوتے ہیں۔ اس کی بنیادی و...
01/11/2024

کالی گولیاں: ایک قدرتی جڑی بوٹی کا علاج قبض کے لئے

قبض ایک عام مسئلہ ہے جس سے بہت سے افراد دوچار ہوتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجوہات میں ناقص غذا، غیر فعال طرزِ زندگی اور کچھ مخصوص طبی مسائل شامل ہیں۔ قبض کی وجہ سے نہ صرف ہاضمہ متاثر ہوتا ہے بلکہ معدے میں گیس، تیزابیت اور دیگر مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان مسائل کے علاج کے لئے مارکیٹ میں بے شمار دوائیں دستیاب ہیں، لیکن ان میں سے اکثر شدید اجابت کا سبب بنتی ہیں اور مضر اثرات بھی رکھتی ہیں۔

کالی گولیاں: قدرتی جڑی بوٹیوں کا ایک مکمل حل

کالی گولیاں ایک ہربل پراڈکٹ ہے جو خصوصی طور پر ان افراد کے لئے تیار کی گئی ہے جو قبض کے مسائل سے دوچار ہیں لیکن ایسی دوا چاہتے ہیں جو آرام دہ اور نرم اجابت کا سبب بنے۔ یہ دوا خاص جڑی بوٹیوں سے تیار کی گئی ہے جو مکمل طور پر قدرتی اور موثر ہیں۔

1. آنتوں کی پیرسٹالٹک حرکت کو بہتر بناتی ہیں

کالی گولیاں میں شامل قدرتی اجزاء آنتوں کی پیرسٹالٹک حرکت کو بہتر بناتے ہیں، جو کہ ہاضمے کا ایک بنیادی حصہ ہے۔ پیرسٹالٹک حرکت کا مطلب ہے کہ آنتیں خود بخود سکڑتی اور پھیلتی ہیں جس سے خوراک آنتوں کے ذریعے بآسانی حرکت کرتی ہے۔ یہ حرکت مناسب نہ ہونے کی وجہ سے قبض پیدا ہوتا ہے۔ کالی گولیاں اس حرکت کو فعال کر کے قبض کا خاتمہ کرتی ہیں۔

2. ہاضمے کے انزائمز کی مدد کرتی ہیں

ہاضمے کا عمل مختلف انزائمز کی مدد سے مکمل ہوتا ہے جو کھانے کے اجزاء کو ٹکڑوں میں توڑتے ہیں تاکہ جسم ان سے ضروری غذائیت حاصل کر سکے۔ کالی گولیاں ایسے انزائمز کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتی ہیں، جس سے کھانا آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اور جسم کو غذائیت بہتر انداز میں ملنے لگتی ہے۔ اس کے استعمال سے غذا جسم میں بہتر طریقے سے جذب ہوتی ہے جس سے توانائی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔

3. گیس اور تیزابیت کو کنٹرول کرتی ہیں

بہت سی دوائیں یا غذا قبض کو تو دور کرتی ہیں لیکن ساتھ ہی گیس اور تیزابیت کو بڑھا دیتی ہیں، جو کہ نہایت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ کالی گولیاں اس خصوصیت میں منفرد ہیں کہ یہ نہ صرف قبض کا خاتمہ کرتی ہیں بلکہ گیس اور تیزابیت کو بڑھنے نہیں دیتی ہیں۔ اس کے اجزاء معدے کی صحت کو برقرار رکھتے ہیں اور ہاضمے کے عمل کو پر سکون رکھتے ہیں۔

کالی گولیوں کے استعمال کے فوائد

1. آرام دہ اجابت: کالی گولیاں بغیر کسی شدید اجابت کے آنتوں کی صفائی کرتی ہیں۔

2. معدے کی صحت میں بہتری: یہ معدے کے حساس ماحول کو خراب کیے بغیر قبض کا حل پیش کرتی ہیں۔

3. قدرتی علاج: چونکہ یہ مکمل طور پر جڑی بوٹیوں سے تیار کی گئی ہیں، اس لئے ان کے مضر اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

4. ہاضمے میں مددگار: ہاضمے کے انزائمز کو فعال کر کے یہ جسم کو غذائیت فراہم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

استعمال کا طریقہ

کالی گولیاں دن میں ایک بار، رات کے کھانے کے بعد نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ بہترین نتائج کے لئے اس کا مسلسل استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اختتامیہ: کالی گولیاں قبض کے قدرتی علاج کے لئے ایک مثالی ہربل پراڈکٹ ہیں جو نہ صرف اجابت میں آسانی فراہم کرتی ہیں بلکہ آنتوں اور معدے کی مجموعی صحت کو بھی بہتر بناتی ہیں۔ 03018848786

31/10/2024

۔سفوف تولید منی۔
جس نے باپرہیز 30 دن استعمال کیا وہ مراد پاگیا۔
مولد و مغلظ منی دوا۔ وافر مقدار میں منی پیدا ہوتی ہے،
پانی کی طرح پتلی منی کو شہد سے بھی زیادہ گاڑھا کرتا ہے۔۔۔ مادہ منویہ کی کمی پورا کرتا ہے۔ سرعت رقت دور کرنے کیلئے مفید و موثر دواء۔
قوت باہ کو بڑھاتا ہے، حیوانات منویہ سپرم میں اضافہ کرتا ہے۔
کثرت مباشرت اور دیگر غلط کاریوں سے ہونے والی کمزوری کو دور کرتا ہے۔۔۔۔۔۔
ھوالشافی!!!
ثعلب مصری 40گرام، ثعلب پنجہ 40گرام، ستاور 40 گرام،
موصلی سفید 40گرام، مصطگی رومی 20گرام،
تخم اوٹنگن 30گرام، تالمکھانہ 30گرام، کمرکس 30گرام،
بیج بند 30گرام، لاجونتی 30گرام، آرد سنگھاڑا 30 گرام،
مصری 250 گرام،
تمام چیزوں کا سفوف تیار کرلیں۔
مقدار خوراک استعمال :- صبح اور شام خالی پیٹ ایک چمچ چائے والا ہمراہ نیم گرم دودھ کے استعمال کریں۔
ایک ماہ استعمال کریں
03018848786

اکسیر معدہ +ایچ پائیلوری +سوزش معدہ+جلن تیزابیت +  معدہ کے تمام امراض کے لیے اکسیر خاصایچ پائیلوری ایک جراثیم (بیکٹیریا)...
24/03/2024

اکسیر معدہ +ایچ پائیلوری +سوزش معدہ+جلن تیزابیت + معدہ کے تمام امراض کے لیے اکسیر خاص
ایچ پائیلوری ایک جراثیم (بیکٹیریا) ہے
جو کہ معدہ کے السر کا سبب مانا جاتا ہے

آ ج کل کے دور میں یہ مرض بڑی تیز شدت اختیار کر چکا ہے

ہر تیسرا چوتھا بندہ اس کا شکار نظر آتا ہے
بے تحاشہ مرغن غذائیں ،
چٹ پٹے کھانے، فاسٹ فوڈ،
تلی ہوئی اشیاء، کاربونیٹد ڈرنکس کا کثرت
استعمال اس مرض کی بنیادی وجہ ہے

انسانی معدہ ایک بھٹی کی
مانند ہے
اگر بھٹی ٹھیک کام کرے گی تو اس میں ڈالا گیا
مال صحیح طور پر پراسس ہو پائے گا جس سے نہ صرف کہ اگلے مراحل میں پراڈکٹ بنانے میں آسانی رہے گی بلکہ پراڈکٹ بھی معیاری بنے گی

اس شدت آمیز دور میں انسانی بدن کی
اس بھٹی کے ساتھ جو ظلم کئے جا رہے ہیں
اس کی لسٹ بہت لمبی ہے

ناخالص خوراک اور
بد پرہیزی اوپر سے
فوراً ٹھنڈا پانی اور
غیر معیاری اجزاء سے بنی
کیمیکل والی چائے پینا جتنی نقصان دہ ہے شاید ہی
اور کوئی چیز ہو

خالص خوراک،
خالص دیسی گھی ،
مکھن،
خالص دودھ تو تقریباً ناممکن ہو چکے ہیں

یہی ناخالص خوراک اور بد پرہیزی معدہ میں خشکی اور غیر طبعی گرمی کا سبب بنتی ہیں

معدہ میں تیزابیت انتہا کی بڑھ جاتی ہے
یہ گرمی اور خشکی والا ماحول ایچ پائیلوری نامی جراثیم کے لئے بہت سازگار ہوتا ہے
اس ماحول میں یہ جراثیم خوب پھلتا پھولتا ہے
یہ سب وجوھات معدہ میں السر کا سبب بنتی ہیں
اس سٹیج پر اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ السر،
کینسر وغیرہ کی شکل اختیار کرلیتا ہے
اس کا شکار مریض عام طور پر قے، متلی،
سینے میں جلن، پیٹ درد ، گھبراہٹ
اور دل ڈوبنے کی شکایت کرتا ہے
بے چینی
سستی کاہلی
بے جا خوف
شدید گبھراہٹ
وہم
جنونی کیفیت
دماغی بوجھ
ڈپریشن
سٹریس
نفسیاتی بیماریاں
نیند کی کمی
حد درجے کی جسمانی خشکی و دماغی خشکی
بے لذتی
لوگوں سے بے جا خوف ڈر
اعصاب میں تحریک کی خواہ مخواہ زیادتی
اعصاب کا حد درجے کمزوری
اعصاب کی کمزوری کی وجہ سے عضلات کی کمزوری اور تحریک بڑھ جانا
پٹھوں میں کھنچاؤ
جسمانی دردیں
اچانک وزن بڑھنا
یا کم ہونا
وغیرہ اور دیگر مسائل کا شکار ہوتا چلا جاتا ہے

نسخہ حاضر خدمت ہے :

سونف رومی 100 گرام
ریوند خطائی 80 گرام
الائچی کلاں 50 گرام
سنڈھ 50 گرام
گل سرخ ایرانی 50 گرام
فلفل سیاہ 50 گرام
سنامکی 100 گرام
ہریڑہ 150 گرام
بہڑہ 150 گرام
کاسنی 50 گرام
دارچینی 50 گرام
کوزہ مصری 400 گرام

طریقہ تیاری:

ہریڑہ اور بہیڑہ کو دیسی گھی میں بھون لیں

باقی تمام کا پاؤڈر کرلیں

مقدار خوراک چھوٹی چمچ صبح و دوپہر شام ہمراہ نیم گرم پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کروائیں

Address

P/o Khas Gujrat
Muzaffargarh
34128

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Mudassir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share