Irshad Pitafi

Irshad Pitafi Just a Simple Man for Simple People

ضروری اطلاع براۓ ایزی پیسہ اور جاز کیش صارفین:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق یکم جولائی سے جاز کیش اور ایزی پ...
28/06/2025

ضروری اطلاع براۓ ایزی پیسہ اور جاز کیش صارفین:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق یکم جولائی سے جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے رقم نکالنے یا بھیجنے کے لیے بایومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔

جو لوگ جاز کیش یا ایزی پیسہ کا اکاؤنٹ کسی اور کے نام پر استعمال کر رہے ہیں، وہ فوراً ان اکاؤنٹس کو خالی کر دیں۔
(کیونکہ بعد میں اگر کسی کے اکاؤنٹ پیسے ھوۓ تو وہ اکاؤنٹ کسی دوسرےکے نام ٹرانسفر نہیں ھو گا)

اگر کوئی کسی فوت شدہ شخص کے نام پر اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہے، تو یکم جولائی کے بعد انگوٹھے کے بغیر وہ رقم نہیں نکال سکے گا، اور وہ رقم ہمیشہ کے لیے اکاؤنٹ میں ہی رہ جائے گی۔

اس کے ذمہ دار وہ افراد خود ہوں گے۔
لہٰذا فوراً اپنا اکاؤنٹ اپنے نام پر کروائیں.
کوشش کریں اس میسج کو اپنے قریبی دوستوں سے شئیر کریں تاکہ کسی غریب کا نقصان نا ھو۔
Facebook Imran Khan

سیر خوشی کا سفر قیامت میں بدل گیا: سوات میں دریا کنارے ناشتہ کرتے 18 افراد دریا برد، 3 کو ریسکیو کر لیا گیاسوات کے معروف...
27/06/2025

سیر خوشی کا سفر قیامت میں بدل گیا: سوات میں دریا کنارے ناشتہ کرتے 18 افراد دریا برد، 3 کو ریسکیو کر لیا گیا

سوات کے معروف سیاحتی مقام فضاگٹ بائی پاس پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیالکوٹ سے آنے والا ایک ہی خاندان دریا سوات کے کنارے ناشتہ کر رہا تھا کہ اچانک پانی کے بہاؤ میں شدت آنے سے دریا میں پھنس گیا۔ واقعہ کے دوران 18 افراد پانی کی موجوں کی نذر ہو گئے، جن میں سے صرف 3 کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کیا اور تیز بہاؤ اور خراب موسم کے باوجود ریسکیو آپریشن مسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کے مطابق: "ریسکیو 1122 کے 80 اہلکار پانچ مختلف مقامات پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، اور پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔"

واقعے کی ایک تصویر بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں افراد کو دریا کے بیچ ایک چھوٹے سے کچے ٹاپو پر پھنسے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دریا کا خطرناک ریلا چاروں طرف سے انہیں گھیرے ہوئے ہے۔

انتظامیہ کی لاپرواہی پر سوالیہ نشان؟

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دریا کنارے ہوٹلوں اور بیٹھنے کی سہولت نے اس حادثے کو جنم دیا۔ سیاحوں کو بغیر کسی حفاظتی اقدام کے خطرناک مقامات پر بیٹھنے کی اجازت دینا انتظامیہ کی ناکامی ہے۔ عوامی حلقے مطالبہ کر رہے ہیں کہ:

دریا کنارے تجارتی سرگرمیوں پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

ایف آئی آر درج کر کے غفلت کے مرتکب عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے۔

عوام کو ایسے مقامات پر جانے سے روکنے کے لیے دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ پورے علاقے میں فضائے سوگ چھا گئی ہے۔
Facebook

25/06/2025

محرم الحرام کا مہینہ مذہبی لحاظ سے نہایت حساس ہوتا ہے، اور بالخصوص ان ایام میں اس کی حساسیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ ایسے ماحول میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے قول و عمل، خصوصاً سوشل میڈیا پر انتہائی احتیاط، حکمت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ کسی بھی مسلک، عقیدے یا شخصیت کے خلاف اشتعال انگیز، دل آزاری پر مبنی یا نفرت پھیلانے والی پوسٹس اور تبصروں سے مکمل گریز کیا جائے۔ فرقہ وارانہ بحث و مباحثے سوشل میڈیا پر نہ صرف ماحول کو خراب کرتے ہیں بلکہ قانونی مسائل کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔ یہ نہ ہو کہ جذبات میں آ کر ہم کوئی ایسا قدم اٹھا لیں جو بعد میں پریشانی یا پچھتاوے کا باعث بنے۔ یاد رکھیں کہ متعلقہ ادارے سوشل میڈیا پر متحرک اور چوکنے ہیں، لہٰذا ہر بات سمجھداری، بصیرت اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر کریں۔ اپنے عقائد کا اظہار ضرور کریں، مگر حکمت، برداشت اور امت کے اتحاد کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ محرم الحرام کو نفرت نہیں، امن، احترام اور بھائی چارے کا ذریعہ بنائیں.
Facebook

ٹرمپ کا بھائی چارے والا کردار 🤣ایران کے پراکسی ختم کر دئیے اور جوہری پروگرام کو 20، 30 سال پیچھے دھکیل دیا گیا۔ اسرائیل ...
24/06/2025

ٹرمپ کا بھائی چارے والا کردار 🤣
ایران کے پراکسی ختم کر دئیے اور جوہری پروگرام کو 20، 30 سال پیچھے دھکیل دیا گیا۔

اسرائیل کو یہ بتا دیا کہ امریکہ کے بغیر تم کچھ بھی نہیں۔ صرف iron dome کافی نہیں۔

عرب ممالک کو بتا دیا ایران کے پاس خطرناک missiles ہیں۔ اور امریکہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے۔ لہذا جدید اسلحہ خرید لیں۔
ٹرمپا تہ دے جرگوں سڑے یئ
Facebook

23/06/2025

ایران کا اب پیچھے ہٹنے سے صاف انکار۔ اب یا غازی ھونگے یا پھر شہید۔۔۔
اللہ پاک ایران کا حامی و ناصر ھو۔
آمین

👈1- معدہ ( Stomach ) :  اس وقت ڈرا ہوتا ہے جب آپ صبح کا ناشتہنہیں کرتے ۔👈2 -  گردے ( Kidneys ) اس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب...
10/06/2025

👈1- معدہ ( Stomach ) : اس وقت ڈرا ہوتا ہے جب آپ صبح کا ناشتہ
نہیں کرتے ۔
👈2 - گردے ( Kidneys ) اس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب آپ 24 گھنٹے میں 10 گلاس پانی نہیں پیتے ۔
👈3 - پتہ ( Gall bladder ) اس وقت پریشان ہوتا ہے جب آپ رات 11 بجے تک سوتے نہیں اور سورج طلوع سے پہلے جاگتے نہیں ہیں
👈4 - چھوٹی آنت ( Small intestines ) اس وقت تکلیف محسوس کرتی ہے جب آپ ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں اور باسی کھانا کھاتے ہیں،
👈5 - بڑی میں آنت ( Large intestine ) اس وقت خوفزدہ ہوتی ہے جب زیادہ تلی ہوئی یا مصالحہ دار چیز کھاتے ہیں
👈6 - پھیپھڑے ( Lungs ) اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں جب آپ دھواں دھول سگریٹ بیڑی سے آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں ۔
👈7 - جگر ( Liver ) اس وقت خوفزدہ ہوتا ہے جب آپ بھاری تلی ہوئی خوراک اور فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں
👈8 - دل ( Heart ) اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتا ہے جب آپ زیادہ نمکین اور کولیسٹرول والی غذا کھاتے ہیں
👈9 - لبلبہ ( Pancreas ) لبلبہ اس وقت بہت ڈرتا ہے جب آپ کثرت سے
مٹھائی کھاتے ہیں اور خاص کر جب وہ فری دستیاب ہو،
👈10 - آنکھیں ( Eyes ) اس وقت تنگ آجاتی ہیں جب اندھیرے میں موبائل اور کمپیوٹر پر ان کی تیز روشنی میں کام کرتے ہیں ۔
👈11 - دماغ ( Brain ) اس وقت بہت دکھی ہوتا ہے جب آپ منفی negative سوچتے ہیں ۔
👈! اپنے جسم کے اعضاء کا خیال رکھئے اور ان کو خوفزدہ مت کیجیئے ۔
یاد رکھئے یہ اعضاء مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں ۔۔۔!!!!
Facebook

موت سے پہلے فالورز 732k مرنے کے بعد 934k فالور لائیک 27M سے بڑھ کر تقریبا 33M ہوگئے اکاؤنٹ میں موجود تمام ویڈیو جو اس نے...
05/06/2025

موت سے پہلے فالورز 732k مرنے کے بعد 934k فالور لائیک 27M سے بڑھ کر تقریبا 33M ہوگئے اکاؤنٹ میں موجود تمام ویڈیو جو اس نے اپنی جوش مارتی جوانی کی ہی لگائی ہیں جو اسکی خوبصورتی اور عیاشی کی عکاسی کر رہی ہیں جو ہر محرم و غیر محرم کی آنکھوں کے سامنے سے گزر رہی ہیں مرنے کے بعد تقریبا 50 لاکھ لوگوں نے اکاونٹ وزٹ کیا انسان کو مرنے کے بعد جن چیزوں کا اجر اور گناہ ملتا ہے ان میں اگر اپ نے نیکی کی طرف دعوت دی اور کسی نے قبول کی تو وہ اپکے لیے باعث ایصال ثواب ہے اگر برائی عام کی تو وہ قبر میں آپکے لیے باعث عذاب اور دکھ ہے 7 لاکھ فالور اس بہن کی زندگی کو نہیں بچا سکے جن کو انٹرٹین کرنے کے لیے ہر حد سے گزر گئ ۔ ابھی بھی وقت ہے میرے بہنوں اور بھائیوں لوٹ آو اللہ کی طرف قران چیخ چیخ کر کہ رہا ہے وہاں کا عذاب بڑا سحت ہے وہاں کافر مشرک شدید پچھتائیں گئے تب افسوس کے سوا کچھ نہ ہوگا

پھر چاہے کوئی کتنا خوبصورت ہے کتنا حسین ہے موت نے سب کو آ پکڑنا ہے ۔۔۔
اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور اس لڑکی ثناء یوسف کی مغفرت فرمائے ۔۔۔
ہر حادثے سے عبرت پکڑنی چاہئیے
عزت شہرت پیسہ سب اسی دنیا میں رہ جاتا ہے انسان کے ساتھ اس کے عمال قبر میں جاتے ہیں ۔۔۔
Facebook

29/05/2025

اپنے بچوں کو کم عمری میں تعزیت کرنا ، تیمار داری کرنا ، احساس اور برداشت کرنا ، انکساری ، تواضع ، احترام اور تحمل سکھائیں، کھانا تو حیوان بھی اپنی اولاد کو کھلا لیتے ہیں، بچوں کی اچھی تربیت کرنا ہی اصل فرض ہے

زندگی ہمیشہ ایک سا رنگ نہیں رکھتی!کبھی یہ اتنی مہربان ہو جاتی ہےیوں لگتا ہے کہ جسے کائنات میں کوئی غم نہیں!اور کبھی یہ ی...
20/05/2025

زندگی ہمیشہ ایک سا رنگ نہیں رکھتی!
کبھی یہ اتنی مہربان ہو جاتی ہے
یوں لگتا ہے
کہ جسے کائنات میں کوئی غم نہیں!
اور کبھی یہ یوں رخ بدل لیتی ہے،
جیسے مسکراہٹ کبھی اس کا حصہ ہی نہ رہی

*‏بہترین زندگی جینے کے لیے ... اِســــــــں حقیقتــــــــ کو ... تسلیم کرنا پڑتا ہے ... کہ سبـــــــــ کو سبــــــــ کچھ ... نہیـــــــــں مل سکتا ........!!!*

کس قدر عجیب لوگ ہیں ، ہم محبت نبھا نہیں سکتے ، نفرت ہم سہہ نہیں سکتے ، احساس ہم میں زندہ نہیں رہا ، احترام ہم میں باقی نہیں ہے ، میل جول سے ہم دُور بھاگتے ہیں ، حسد ہم میں بھرا ہوا ہے ، غلطی ہم نے تسلیم نہیں کرنی ، معذرت کرنا ہمیں توہین لگتا ہے ، عبادت کی ہم کو خبر نہیں ہے ، حقیقتیں ہمیں اچھی نہیں لگتیں ، موت ہمیں یاد نہیں ہے ، اور پھر کہتے ہیں کہ سکون نہ جانے کدھر کھو گیا ہمارا....🖤
روح کو شاد رکھیں
قلب کو آباد رکھیں
Facebook

ماں کی محبت🫀❤️جب تھکن اور خوف گھیر لے تو ماں کی آغوش ہی سب سے بڑی پناہ بن جاتی ہے۔ ماں اپنی راحت بھول کر بھی اپنے بچے کو...
11/05/2025

ماں کی محبت🫀❤️
جب تھکن اور خوف گھیر لے تو ماں کی آغوش ہی سب سے بڑی پناہ بن جاتی ہے۔ ماں اپنی راحت بھول کر بھی اپنے بچے کو سکون دیتی ہے، اور اس کی محبت کسی سائے کی طرح ہر لمحہ ساتھ رہتی ہے۔ دنیا میں اس سے زیادہ بے لوث اور خالص محبت کوئی نہیں۔

10/05/2025

تمام مسلمان اور پاکستانی بھائیوں کو مبارک باد۔۔
اب ائیر فورس کے جوانوں کا جشن تو بنتا ھے۔

Address

Muzaffargarh

Telephone

+923027304166

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Irshad Pitafi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Irshad Pitafi:

Share