Muzaffargarh News

Muzaffargarh News The Voice of the People of Muzaffargarh. مظفر گڑھ کے باسیوں کی سوشل میڈیا پر پہلی آواز

28/08/2026

مظفرگڑھ: جتوئی کے علاقے بستی پل کھورڑا کے قریب علی پور کینال میں کھیلتے ہوئے 3 سالہ بچی عجوہ دختر محمد لطیف پاؤں پھسلنے کے باعث ڈوب کر لاپتہ ہوگئی، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے جتوئی اسٹیشن سے 2 ایمبولینسز جبکہ مظفرگڑھ اسٹیشن سے 1 ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر روانہ کردی، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عبید اللہ خان کی زیر نگرانی ریسکیو ٹیم نے مقامی افراد کے تعاون سے لائن سرچ تکنیک کے ذریعے لاپتہ بچی کی تلاش شروع کی، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: ریسکیو ٹیم نے 2 گھنٹے کے دوران تقریباً 2.5 کلومیٹر کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ڈوبنے والی بچی کی ڈیڈ باڈی جائے وقوعہ سے 3 کلومیٹر کے فاصلے سے تلاش کرلی، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو پانی سے نکال کر CPR کے ذریعے سانس بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم کامیابی نہ مل سکی، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: ریسکیو ٹیم نے بچی کی ڈیڈ باڈی لواحقین کے اصرار پر ان کے گھر منتقل کردی، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: ڈوبنے والی بچی کی شناخت 3 سالہ عجوہ دختر محمد لطیف، سکنہ بستی پل کھورڑا تحصیل جتوئی کے نام سے ہوئی، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: علی پور کینال کی گہرائی تقریباً 4 سے 5 فٹ جبکہ چوڑائی تقریباً 15 سے 20 فٹ ہے، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: بچی کی تلاش کے لیے لائن سرچ تکنیک استعمال کی گئی اور ڈوبنے کی جگہ سے ڈیڈ باڈی کی برآمدگی کے مقام کا فاصلہ تقریباً 3 کلومیٹر تھا، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: سرچ آپریشن میں ریسکیو 1122 کے 9 اہلکار، 7 تیراک اور 2 غوطہ خور شریک رہے، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: ڈوبنے کے واقعہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، ریسکیو 1122

28/08/2026

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کپتان عمران خان کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے ایکس(ٹویٹر) پر پیغام
"یہاں میں جی سی(گریگ چیپل) اور دیگر سابق بین الاقوامی کپتانوں کی حمایت میں اپنی آواز شامل کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ عدالت کے حکم پر ہونے والے طبی معائنے کو مکمل ہونے دیا جائے گا اور اہلِ خانہ سے ملاقاتیں جاری رہیں گی۔ مجھے امید ہے کہ عمران خان کے ساتھ اس وقار اور عزت کے ساتھ سلوک کیا جائے گا جس کا ہر انسان حقدار ہے". Pat Cummins

28/08/2026

*دو جوانوں کی وفات کے بعد انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس لاہور نے ایلیٹ اورٹیشن کورس کو تاحکم ثانی کے لیے موخر کر دیا*

28/08/2026

*حکومت کا گیس ٹیرف کے 12 سلیب ختم کر کے یکساں نرخ نافذ کرنے کا فیصلہ*

حکومت کا گیس ٹیرف کے 12 سلیب ختم کر کے یکساں نرخ نافذ کرنے کا فیصلہ، پروٹیکٹڈ صارفین کو آمدنی پر مبنی سبسڈی پر منتقل کیا جائے گا اور پروٹیکٹڈ صارفین کا خیال ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے رکھا جائے گا۔ ستمبر تا اکتوبر 2026 میں آئی ایم ایف کے چوتھے جائزے کے دوران حکومت اور فنڈ کی جانب سے کراس سبسڈی کے خاتمے اور سنگل گیس ٹیرف کے نفاذ کے لیے ٹائم لائن پر تبادلہ خیال اور اسے حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے۔

28/08/2026

نواز شریف سکول آف ایمننس بوائز، مظفرگڑھ

ڈی جی خان روڈ، نزد لیبر کالونی، مظفرگڑھ

🚨 اہم الرٹ: داخلہ ٹیسٹ شیڈول

محترم والدینِ گرامی! السلام علیکم

آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نواز شریف سکول آف ایمننس بوائز، مظفرگڑھ میں داخلہ ٹیسٹ درج ذیل شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے گا:

📅 داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول

- کلاس ششم تا نہم: 31 اگست 2026ء
- کلاس چہارم اور پنجم: 1 ستمبر 2026ء
- کلاس دوم اور سوم: 2 ستمبر 2026ء

نوٹ
کلاس پلے گروپ سے اول تک ان طلباء کے انٹرویو ٹیسٹ شیڈول کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ،

⏰ رپورٹنگ ٹائم

تمام طلبہ کے لیے سکول میں رپورٹنگ ٹائم صبح 8:30 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

📝 اہم نوٹ

داخلہ ٹیسٹ میں صرف وہی طلبہ شامل ہو سکیں گے جن کا ڈیٹا پیکٹا (PECTAA) کی جانب سے سکول کو موصول ہوگا۔

موصول ہونے والی طلبہ کی ڈیٹا لسٹیں والدین کی سہولت کے لیے سکول کے سوشل میڈیا ذرائع کے ذریعے شیئر کی جائیں گی۔

📌 اہم معلومات اور ضروری ہدایات

1۔ تمام طلبہ ٹیسٹ والے دن اپنا اصل ب فارم لازمی ساتھ لائیں۔

2۔ داخلہ ٹیسٹ پچھلی جماعت کے سلیبس میں سے لیا جائے گا۔
مثلاً جماعت چہارم میں داخلے کے لیے ٹیسٹ جماعت سوم کے سلیبس سے لیا جائے گا۔

تاہم والدین سے گزارش ہے کہ بچے کو جس جماعت میں داخلہ لینا ہے، اس جماعت کے سلیبس کی بھی لازمی تیاری کروائیں۔

3۔ داخلہ ٹیسٹ تمام مضامین میں سے لیا جائے گا۔

4۔ طلبہ کو امتحانی مرکز میں کلپ بورڈ کے علاوہ کسی بھی اضافی چیز کے ساتھ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مثلاً:

- کتابیں
- بستے
- کاپیاں
- موبائل فون
- ڈیجیٹل گھڑیاں
- کیلکولیٹر
- دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز

5۔ طلبہ کو پرچہ حل کرنے کے لیے صرف سیاہ بال پوائنٹ اور پوائنٹر استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

6۔ لیڈ پینسل کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

7۔ ٹیسٹ کے دن وقت کی پابندی لازمی ہوگی۔ تمام طلبہ مقررہ وقت پر سکول پہنچیں۔

8۔ طلبہ صبح 8:30 بجے سے تقریباً دوپہر 1:00 بجے سے 2:00 بجے تک ٹیسٹ کے سلسلے میں سکول میں مصروف رہ سکتے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کی واپسی کے لیے اسی حساب سے انتظام کریں۔

🌟 والدین کے نام اہم پیغام

والدینِ گرامی سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو داخلہ ٹیسٹ کی مکمل، بھرپور اور بہترین تیاری کروائیں تاکہ وہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے ایک بہترین اور معیاری تعلیمی ادارے میں داخلہ حاصل کر سکیں۔

آپ کے بچے کا روشن مستقبل، ہماری اولین ترجیح ہے۔

آپ کے تعاون اور اعتماد کے شکر گزار۔

انتظامیہ

نواز شریف سکول آف ایمننس بوائز، مظفرگڑھ

📞 03006980066
📞 03146951534

28/08/2026

مظفرگڑھ: قنوان چوک پر سابقہ بیوی نے مبینہ طور پر اپنے شوہر پر بیٹے سمیت تین افراد کے ہمراہ حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں شفیق پھولوں والا زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے.

28/08/2026

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر پاکستان مقرر ، کابینہ ڈویژن نے انکی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

28/08/2026

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کا تاجر پولیس اہلکاروں کے بچھائے گئے ہنی ٹریپ کا نشانہ بن گیا،،تاجر کو خواتین کے ذریعے پھنسایا گیا،،اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور برہنہ ویڈیو بھی بنائی گئی،،رہائی کے لیے 15 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا،بعدازاں 3 لاکھ روپے لیکر چھوڑ دیا گیا،،پولیس کیمطابق 3 پولیس اہلکاروں اور 2 خواتین سمیت 11 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کانسٹیبل سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

*سوشل میڈیا اور  پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر*فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ...
28/08/2026

*سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر*
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کی ملاقات ہوئی جس دوران علاقائی و عالمی صورتِ حال اور پاکستان کے سکیورٹی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کےلیے تعلیم، ہنر مندی، کاروباری صلاحیتوں کےفروغ اور حقائق پر مبنی تجزیےکوبروئےکارلانےکی اہمیت پرزور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ نوجوان نسل کو حقائق پر مبنی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کامثبت اوربامعنی کردارضروری ہے۔

27/08/2026

وفاقی حکومت کا عوام کو پٹرولیم مصنوعات میں بڑا ریلیف: پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ 😀

Address

Mgarhnews@live. Com
Muzaffargarh
34200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923007484118

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muzaffargarh News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muzaffargarh News:

Shortcuts

Share