A step towards nature

A step towards nature Nature view and journey of life

30/03/2025

*چاند رات مبارک* 🌙
چاند رات صرف خریداری اور جشن کا نام نہیں بلکہ محبت، خلوص اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا وقت بھی ہے۔ اپنے قریبی رشتہ داروں، غریبوں اور مساکین کو یاد رکھیں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ ❤️

10/03/2025

جامع مسجد الحافظ شیخ امین بن عبدالرحمن
ملتان شریف ❣️❣️💝

04/03/2025
`باب الریان`*📜جنت کے آٹھ دروازوں میں ایک دروازے کا نام "ریان“ ہے*  *جس سے داخل ہونے والے صرف "روزےدار“ ہوں گے*`اللھم اجع...
04/03/2025

`باب الریان`

*📜جنت کے آٹھ دروازوں میں ایک دروازے کا نام "ریان“ ہے*
*جس سے داخل ہونے والے صرف "روزےدار“ ہوں گے*

`اللھم اجعلنا منھم🤲🏻`

03/03/2025

فجر کی نماز قضا کر کے کامیاب صبح کی امید رکھنا نادانی ہے۔ یاد رکھیں، کامیابی کا راز اللہ کی عبادت میں پوشیدہ ہے۔ اپنے دن کا آغاز فجر سے کریں، تاکہ آپ کی صبح واقعی کامیاب ہو اور آپ کی زندگی میں برکتیں نازل ہوں۔ ❤️

02/03/2025

Ramadan ✨✨
゚viralシfypシ゚viralシalシ

 ゚viralシfypシ゚viralシalシ
01/03/2025

゚viralシfypシ゚viralシalシ

سحری جب سن 2 ہجری میں روزے فرض ہوئے تو کچھ ہی وقت بعد یہ ضرورت محسوس کی گئی کہ اہلِ مدینہ کو سحری میں جگانے کے لیئے کونس...
01/03/2025

سحری
جب سن 2 ہجری میں روزے فرض ہوئے تو کچھ ہی وقت بعد یہ ضرورت محسوس کی گئی کہ اہلِ مدینہ کو سحری میں جگانے کے لیئے کونسا طریقہ اختیار کیا جائے ...؟

تاریخ کے اوراق کی گرد کو اگر جھاڑ کر دیکھا جائے تو علم ہوتا ہے کہ ایک صحابی " سیدنا_بلال_بن_رباح" رضی اللہ تعالٰی عنہ وہ پہلے شخص تھے، جو روزوں کی فرضیت کے بعد مدینہ کی گلیوں میں سحری کے وقت آوازیں لگا، لگا کر روحانیت کا سماں باندھ دیتے تھے اور لوگوں کو سحری کے لئے جگایا کرتے تھے

سیدنا بلال بن رباح رضی اللہ تعالٰی عنہ کی یہ سنت مدینہ المنورہ میں زور پکڑتی گئی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور بہت سے دوسرے لوگ بھی یہ خدمت انجام دینے لگے
ان سحری جگانے والوں کے ساتھ اکثر بچے بھی شوق میں شامل ہو جاتے اور رمضان کی سحری ایک خوشنما فیسٹول محسوس ہونے لگتی تھی
عربی میں سحری جگانے والوں کو " مسحراتي" کہتے ہیں

مدینہ المنوره کے بعد عرب کے دوسرے شہروں میں بھی سحری جگانے والے اس روایت کی پیروی کرنے لگے اور پھر یہ رواج پوری اسلامی دنیا میں پھیل گیا۔
"مسحراتی" یہ فریضہ فی سبیل الله انجام دیا کرتے تھے، لیکن ان کی خدمت سے مستفید ہونے والے مسلمان انہیں مایوس نہیں کرتے تھے اور آخری روزے والے دن انھیں ہدیہ انعام یا عیدی دیتے تھے۔
اس کے علاوہ مسجدوں کے امام مسجدوں کی چھتوں یا میناروں پر لالٹین جلا کر رکھ دیتے تھے اور باآواز بلند لوگوں کو سحری کے وقت کی اطلاع دیتے تھے
جہاں آواز نہیں پہنچ پاتی تھیں، لوگ روشن لالٹین دیکھ کر اندازہ لگا لیتے تھے کہ سحری کا وقت ہو گیا ہے...

   ゚viralシfypシ゚viralシalシ
26/02/2025


゚viralシfypシ゚viralシalシ

10/08/2024

پریشان نہ ہوں۔۔۔

کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔

کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔

جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔

بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔

اوبامہ 55 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گیا جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔۔۔

کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔۔

کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔۔

اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے Time zone میں رہیں۔۔

انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے۔

نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی۔

اللہ رب العزت جو کائنات کا سب سے عظیم الشان انجنیئر ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا ہے. کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے۔

Address

Muzaffargarh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A step towards nature posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share