موضع محال کشک تحصیل مظرگڑھ

موضع محال کشک تحصیل مظرگڑھ موضع محال کشک تحصیل و ضلع مظفرگڑھ جنوبی پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔ اسکی کل آبادی قریباً 4000 سے زائد ہے ۔

14/04/2025

مشہور کہاوت ہے کہ کسی کُتے کی دُم کو اگر سو سال بھی ایک لوہے کی نال(نل) میں رکھا جائے تو پھر جیسے اسے نکالو گے تو فوراً ٹیڑھی ہو جائے گی۔
اِس طرح ہمارے اردگرد بھی لوگ شرافت کا لبادہ اوڑھ کر معافی تلافی بھی مانگتے رہتے ہیں اور پھر ٹیڑھے ہو کر بھونکتے بھی رہتے ہیں۔تو ایسے لوگوں سے بات کرنا تو دور کی بات دیکھنا بھی جائز نہیں ہے۔

ایک انگریزی کہاوت ہے: "کبھی سور کے ساتھ کیچڑ میں مت لڑو، تم خود گندے ہو جاؤ گے اور اسے مزہ آئے گا۔"یعنی کبھی بھی کسی ایس...
11/03/2025

ایک انگریزی کہاوت ہے:

"کبھی سور کے ساتھ کیچڑ میں مت لڑو، تم خود گندے ہو جاؤ گے اور اسے مزہ آئے گا۔"

یعنی کبھی بھی کسی ایسے شخص کے ساتھ بحث نہ کرو، نہ معاملہ کرو، نہ بات کرو، نہ وضاحت دو، اور نہ ہی کسی ایسے شخص کو کچھ سمجھاؤ جو فکری، ادبی، یا اخلاقی معیار سے میل نہیں کھاتا۔

متکبر اور گھمنڈی انسان سے کوسوں دور رہو کے ایسا شخص کبھی بھی محبت اور شفقت جیسے جذبات کا احترام نہیں کر پاتا،

ہمیشہ ادب، احترام، شفقت اور محبت جیسے جذبات کو وہاں خرچ کرو جہاں اس کے تمنائی ہوں وگرنہ تم یہ سب کچھ تو ضائع ہو گا ہی ساتھ ہی تم اپنی وقعت بھی کھو دو گے،

ایسے افراد کے ساتھ مکالمے میں وقت اور توانائی صرف کرنا بے سود ہے کیونکہ نہ صرف تم خود کو گندا کر بیٹھو گے بلکہ وہ شخص اس صورتحال سے کچھ سیکھے گا نہیں اور لطف اندوز ہوگا ۔

لہذا اپنی توانائی اور وقت ان لوگوں کے لیے رکھو جو تمہاری قدر کرتے ہیں اور حق دار ہیں اس بات کے کہ ان پر وقت، توجہ اور توانائی صرف کی جائے،

ہماری قوم اور ہمارے علاقے کے فخر سردار ارسلان عباس خان کشک بلوچ۔۔۔۔ایک بہت ہی محنتی ،ایماندار ،مخلص اور ملنسار شخصیت کے ...
08/06/2023

ہماری قوم اور ہمارے علاقے کے فخر سردار ارسلان عباس خان کشک بلوچ۔۔۔۔
ایک بہت ہی محنتی ،ایماندار ،مخلص اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں ۔آج کل بطور لیکچرار گورنمنٹ گریجویٹ کالج علی پور میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔اللہ پاک مزید ترقی عطا فرمائے۔۔۔

Address

Muzaffargarh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when موضع محال کشک تحصیل مظرگڑھ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share