Ramees Digital Muzaffargarh News

Ramees Digital Muzaffargarh News Do Good have Good 🌞News interviews and investigative reports ads and social & Crime stories about Muzaffargarh

24/09/2025

ٹیکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
لاہور:……
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ روڈز کی ہنگامی تعمیر ومرمت

تعمیرات ومواصلات کی ٹیمیں متحرک،ہنگامی مرمت کا کامجاری
لیاقت پور کے علاقے خانگڑھ،ڈومہ روڈ پر سیلابی پانی سے پڑنے والے شگاف کی تعمیرومرمت مکمل
احمدپور شرقیہ میں ہیڈ پنجند کے نزدیک نذرو والی ہٹی تا مکھان بیلہ سیلاب سے ٹوٹنے سڑک کی تعمیر
علی پور کے علاقے میں سیت پور تا مرہڑی سڑک پر سیلابی ریلے میں پڑنے والا شگاف مکمل

احمد پور کے علاقے چنی گوٹھ روڈکی تعمیر ومرمت جاری
علی پور کے علاقے بستی عظیم شاہ، کل کنول روڈ کی تعمیر و مرمت بھی ہوگی
احمد پور شرقیہ میں شندر بھان تا بارے والی سڑک کی تعمیرمکمل کر لی گئی
علی پورکے علاقے شاہی والا روڈ نزد سلطان پور کی سڑک پر تیزی سے کام جاری
سلطان پور تا سیت پور سڑک کی تعمیر کے لئے بھاری مشینری پہنچ دی گئی، کام شروع

علی پور تحصیل کے علاقے بستی دیسی نزد سلطان پور سڑک کی ہنگامی تعمیر ومرمت جاری

خانگڑھ تاڈومہ سرکی سیلاب سے متاثرہ سڑک کی تعمیرومرمت کیلئے کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کامتاثرہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کو جلد زجلد مکمل کرکے بحال کرنے کا حکم

*مظفرگڑھ،  شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کے ذریعے آسان رسائی فراہم کر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جا ...
24/09/2025

*مظفرگڑھ، شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کے ذریعے آسان رسائی فراہم کر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جا رہے ہیں، مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر پولیس افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی دفتر پولیس میں کھلی کچہری میں گفتگو*

تفصیل کے مطابق ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن آسانی رسائی کے تحت دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل براہ راست سماعت کر کے ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیئے، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے درخواستوں پر فیڈ بیک کیلئے خود فون پر تفصیلات لیں اور موقع پر حل کے احکامات بھی جاری کیئے، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام درخواستوں پر ٹائم لمٹ آرڈرز جاری کیئے جا رہے ہیں مقررہ وقت کے اندر ہی درخواست پر متعلقہ افسران فیصلہ کرینگے اور تفصیلی رپورٹ دینگے جنکی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ایک درخواست پر مقدمہ کے اندراج نا کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور مقدمہ درج کر کے فوری طور رپورٹ دینے کا حکم بھی جاری کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے پولیس متعلق مسائل کے حل کیلئے ترجیح بنیادوں پر روزانہ کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،

23/09/2025
*🌐آج دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو گیا* آج *22 ستمبر 2025* کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں *دن اور رات کا دورانیہ تقریباً ...
22/09/2025

*🌐آج دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو گیا*
آج *22 ستمبر 2025* کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں *دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر* ہو گیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ہر سال ستمبر میں ایسا دن آتا ہے جب سورج خطِ استوا کے عین اوپر ہوتا ہے، جس کے باعث دن اور رات تقریباً 12، 12 گھنٹے کے ہو جاتے ہیں۔
اس مظہر کو *خریف کا اعتدال (Autumnal Equinox)* کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد موسم خزاں کا آغاز ہو جاتا ہے اور سردی کی طرف بتدریج تبدیلی شروع ہو جاتی ہے,ماہرین کا کہنا ہے کہ اب دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونا شروع ہو جائیں گی،جو دسمبر کے آخر تک جاری رہیں گی۔

.  الحمدللہ مخدوم مخدوم خاندان ایس پی گلگشت کی تفشیش میں بے گناہ ہوئے حق اور سچ کی فتح ہوئیکوٹ ادو: عید الفطر کے روز دو ...
22/09/2025

. الحمدللہ مخدوم مخدوم خاندان ایس پی گلگشت کی تفشیش میں بے گناہ ہوئے حق اور سچ کی فتح ہوئی

کوٹ ادو: عید الفطر کے روز دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں دو نوجوانوں کے قتل کیس میں اہم پیش رفت،

بلو بریار ، اور علی حمزہ گرمانی کے قتل میں ملوث ای ٹی او مظفرگڑھ مخدوم غلام قاسم اور اسکے بیٹوں کو بے گناہ قرار دے دیا،

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان نے ایس پی گلگشت ڈویژن ملتان کو مقدمہ میں ری انوسٹیگیشن کا حکم دیا تھا،

ایس پی انویسٹیگیشن نے مقدمہ میں تھانہ پولیس اور ڈی ائی بی پولیس کی تفتیش سے نا اتفاق کرتے ہوئے مخدوم قاسم اور بلال عرف پوما کو بے گناہ قرار دے دیا،

ایس پی گلگشت نے مقدمہ میں ملوث جام ثاقب ، عرفان شاہ، خالد چانڈیہ کو قتل کے مقدمہ میں صحیح قصور وار تصور کرتے ہوئے ملزم قرار دے دیا،

ایس پی گلگشت نے ایس ایچ او سٹی کو بلال عرف پوما کو مقدمہ سے ڈسچارج کر کے عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا،

جبکہ عرفان شاہ، خالد چانڈیہ، مخدوم شہاز عرف مگا کو بھی گرفتار کر کے شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا،

ایس پی گلگشت کی تفتیش کے مطابق مدعی مقدمہ اور گواہان مخدوم قاسم اور اسکے بیٹوں کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکے،جس پر ایس پی گلگشت نے اپنی تفیش میں ان کو بے گناہ کر دیا حق اور سچ کی جیت ہوئی

22/09/2025

مظفرگڑھ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ تحصیل علی پور میں موجود ہیں۔

مظفرگڑھ: ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ زیر نگرانی علی پور میں ریلیف،امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے

مظفرگڑھ: سیلاب متاثرین کو 3 وقت کا کھانا،پینے کا صاف پانی،خشک راشن اور مویشیوں کیلئے ونڈا فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ

مظفرگڑھ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر علی پور میں ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ: سیلابی ریلوں سے پڑنے والے شگافوں کو پر کرنے کیلئے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔ ڈی سی مظفرگڑھ

مظفرگڑھ: علی پور کے علاقہ سیت پور میں عوام کی سہولت کیلئے عارضی سٹیل پل بنا کر چھوٹی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ڈی سی مظفرگڑھ

Address

News Corner Jhangroad
Muzaffargarh
34200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ramees Digital Muzaffargarh News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share