17/08/2025
ضلع باجوڑ — نقل مکانی پر مجبور ایک خاندان کا یہ معصوم بچہ، گاڑی کے پچھلے حصے سے ہاتھ ہلا کر گویا اپنی بے بسی کا اظہار کر رہا ہے۔ یہ وہ عمر ہے جب بچوں کے ہاتھوں میں کھلونے اور قدموں کے نیچے کھیل کا میدان ہونا چاہیے، مگر اس ننھے کے نصیب میں ہجرت کا دکھ اور نامعلوم سفر کی تھکن لکھی گئی ہے۔
یہ لمحہ شاید چند گھنٹوں کا ہو، لیکن اس کی یاد اس کی پوری زندگی کے لیے ایک دردناک کہانی بن جائے گی۔رپورٹ شیر عباس