Aesthetic poetry & memes

Aesthetic poetry & memes Aesthetic Post's daily

Whatsapp channel link

https://whatsapp.com/channel/0029VacC2Gv4CrfhpPFkoR0v

مری زیست پر مسرت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی کوئی بہتری کی صورت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی مجھے حسن نے ستایا، مجھے عشق نے مٹایا ک...
16/09/2024

مری زیست پر مسرت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی
کوئی بہتری کی صورت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

مجھے حسن نے ستایا، مجھے عشق نے مٹایا
کسی اور کی یہ حالت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

وہ جو بے رخی کبھی تھی وہی بے رخی ہے اب تک
مرے حال پر عنایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

وہ جو حکم دیں بجا ہے، مرا ہر سخن خطا ہے
انہیں میری رو رعایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

جو ہے گردشوں نے گھیرا، تو نصیب ہے وہ میرا
مجھے آپ سے شکایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

ترے در سے بھی نباہے، در غیر کو بھی چاہے
مرے سر کو یہ اجازت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

ترا نام تک بھلا دوں، تری یاد تک مٹا دوں
مجھے اس طرح کی جرأت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

میں یہ جانتے ہوئے بھی، تری انجمن میں آیا
کہ تجھے مری ضرورت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

تو اگر نظر ملائے، مرا دم نکل ہی جائے
تجھے دیکھنے کی ہمت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

جو گلہ کیا ہے تم سے، تو سمجھ کے تم کو اپنا
مجھے غیر سے شکایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

ترا حسن ہے یگانہ، ترے ساتھ ہے زمانہ
مرے ساتھ میری قسمت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

یہ کرم ہے دوستوں کا، وہ جو کہہ رہے ہیں سب سے
کہ نصیرؔ پر عنایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی.

پیر نصیر الدین شاہ نصیر

لاج اوڑھے ہوئے چپ چاپ کھڑی ہے خواہشبات چل نہیں پاتی کبھی تمہید کے بعددل؟اور اُس نام  کے الزام پہ رنجیدہ ہو؟مسکرا دیتے ہی...
06/09/2024

لاج اوڑھے ہوئے چپ چاپ کھڑی ہے خواہش
بات چل نہیں پاتی کبھی تمہید کے بعد

دل؟اور اُس نام کے الزام پہ رنجیدہ ہو؟
مسکرا دیتے ہیں لب ہلکی سی تردید کے بعد

حال یہ ہے کہ خواہشِ پُرسشِ حال بھی نہیںاُس کو خیال بھی نہیں، اپنا خیال بھی نہیںاے شجرِ حیاتِ شوق، ایسی خزاں رسیدگی؟پوششِ...
28/07/2024

حال یہ ہے کہ خواہشِ پُرسشِ حال بھی نہیں
اُس کو خیال بھی نہیں، اپنا خیال بھی نہیں

اے شجرِ حیاتِ شوق، ایسی خزاں رسیدگی؟
پوششِ برگ و گُل تو کیا، جسم پہ چھال بھی نہیں

مُجھ میں وہ شخص ہو چکا جس کا کوئی حساب تھا
سُود ہی کیا، زیاں ہے کیا، اس کا سوال بھی نہیں

مست ہیں اپنے حال میں دل زدگان و دلبراں
صُلح و سلام تو کُجا، بحث و جدال بھی نہیں

تُو مرا حوصلہ تو دیکھ، داد تو دے کہ اب مجھے
شوقِ کمال بھی نہیں، خوفِ زوال بھی نہیں

خیمہ گہِ نگاہ کو لوٹ لیا گیا ہے کیا؟
آج افق کے دوش پر گرد کی شال بھی نہیں

اف یہ فضا سے احتیاط تا کہیں اڑ نہ جائیں ہم
بادِ جنوب بھی نہیں، بادِ شمال بھی نہیں

وجہ معاشِ بے دلاں، یاس ہے اب مگر کہاں
اس کے درود کا گماں، فرضِ محال بھی نہیں

غارتِ روز و شب کو دیکھ، وقت کا یہ غضب تو دیکھ
کل تو نڈھال بھی تھا میں، آج نڈھال بھی نہیں

میرے زبان و ذات کا ہے یہ معاملہ کہ اب
صبحِ فراق بھی نہیں، شامِ وصال بھی نہیں

پہلے ہمارے ذہن میں حسن کی اک مثال تھی
اب تو ہمارے ذہن میں کوئی مثال بھی نہیں

میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس
خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں​

جون ایلیا

بے شک نہ میرے ساتھ سفر اختیار کر اے میرے بدگمان میرا اعتبار کر وہ خود تو تتلیوں کو لئے گھومتا رہا اور مجھ کو خط میں لکھت...
13/07/2024

بے شک نہ میرے ساتھ سفر اختیار کر
اے میرے بدگمان میرا اعتبار کر

وہ خود تو تتلیوں کو لئے گھومتا رہا
اور مجھ کو خط میں لکھتا رہا، انتظار کر

اب ان کے قافلے تو بہت دور جا چکے
جس کی طلب میں آ ئے تھے صحرا گزار کر

میں نے تو تیرے ہجر کا دکھ جھیل ہی لیا
اب تو بھی خود کو واقف رہ انتظار کر

کب ہو سکی ہے ان کی سمندر سے دوستی
مٹی کے ان گھروندوں پہ کم انحصار کر

فرصت ملے تو دیکھو میرے دل کے آ ئینے
آ نکھوں سے اپنی کاغذی پردے اتار کر !!!!!

نوشی گیلانی

محبت تھی دونوں طرف سے عروج پر خیال ہی نہ رہا زوال آتا ہے ہر عروج کے بعد🖤
04/07/2024

محبت تھی دونوں طرف سے عروج پر

خیال ہی نہ رہا زوال آتا ہے ہر عروج کے بعد🖤

جب مری قبر پہ وہ پُھول چڑھانے آئےموت کی نیند کے ماتوں کو جگانے آئےکوئی اُس وعدہ فراموش سے اتنا کہتاآپ اب کس لئے رُوٹھوں ...
03/07/2024

جب مری قبر پہ وہ پُھول چڑھانے آئے
موت کی نیند کے ماتوں کو جگانے آئے

کوئی اُس وعدہ فراموش سے اتنا کہتا
آپ اب کس لئے رُوٹھوں کو منانے آئے

آ بسے شہرِ خموشاں میں، مِلے خاک میں ہم
آپ کیوں خاک کو پُھولوں سے بسانے آئے

شمع کی طرح جلاتے تھے ہمیں فُرقت میں
اب مری قبر پہ کیوں شمع جلانے آئے

ایک دن تھا کہ مُجھے در سے اُٹھا دیتے تھے
اب دُعا کے لئے کیوں ہاتھ اُٹھانے آئے

جب میں روتا تھا، مرے رونے پہ ہنسش دیتے تھے
اب میری یاد میں کیوں اشک بہانے آئے

تُم تو اِک دِن مرے شکوے بھی نہ سُن سکتے تھے
اب مُجھے کیوں غمِ دل اپنانے سُنانے آئے.

YaadaiN...;)یادیں...;)نہ بوجھ یوں دلِ مُضطر پہ اپنے ڈال کے رکھدُکھوں کوگوشوں میں اِس کے نہ تُو سنبھال کے رکھہرایک شے پہ ...
03/07/2024

YaadaiN...;)
یادیں...;)
نہ بوجھ یوں دلِ مُضطر پہ اپنے ڈال کے رکھ
دُکھوں کوگوشوں میں اِس کے نہ تُو سنبھال کے رکھ

ہرایک شے پہ تو قدرت نہیں ہے انساں کو
شکستِ دل کوبصورت نہ اک وبال کے رکھ

گِراں ہیں رات کےآثار، ذہن دل کے لئے
سُہانے یاد کے لمحے ذرا نکال کے رکھ

میں جانتا ہوں نہیں دسترس میں وہ میری
ہَوا مہک سے نہ اُس کی یہ دل اُچھال کے رکھ

بہل ہی جائیں گے ایّام ہجرتوں کے خَلِش
خیال وخواب اُسی حُسنِ بے مثال کے رکھ...!

02/07/2024

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

30/06/2024

اب میں ہوں میری جاگتی راتیں ہیں خدا ہے،،
یا دور سے کہیں گِرتے ہوئے پتے کی صدا ہے،،
وہ حُسن ہی تھا ۔۔۔۔۔۔جس نے یوسف کو بکایا،،
ورنہ منڈی میں کبھی آ کے پیغمبر بھی بِکا ہے،،

29/06/2024

تجھے روز دیکھوں قریب سے
مرے بھی شوق عجیب سے
مرے درد کی دوا ھو تم
مجھے کیا غرض طبیب سے

29/06/2024

پلکوں کی حد کو توڑ کے دامن پہ آگرا
اک آنسو میرے #صبر کی توہین کر گیا

Address

Panwan Nankana Sahib Punjab
Nankana Sahib

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aesthetic poetry & memes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aesthetic poetry & memes:

Share