Nankana News update

Nankana News update ننکانہ صاحب کی ہر خبر کو دیکھنے کیلئے ننکانہ نیوز اپڈیٹ کو فالو کریں

17/09/2025

*ننکانہ صاحب: 1 کروڑ 44 لاکھ کا مال اصل مالکان کو واپس!*

تھانہ مانگٹانوالا میں ڈی پی او *فراز احمد* کی سربراہی میں تقریب کا انعقاد،
پولیس نے 87 وارداتوں کا سراغ لگا کر
*1 ٹریکٹر، 13 موٹر سائیکل، 16 مویشی اور لاکھوں روپے* برآمد کیے۔

ڈی پی او نے *اصل مالکان کو سامان واپس کیا*،
شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
*رپورٹ: رانا حسیب طارق*

16/09/2025

*ننکانہ صاحب: مردار گوشت کی شہر میں سپلائی ناکام!*
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،
250 کلو مضر صحت گوشت برآمد، موقع پر تلف گاڑی اور ملزم پولیس کے حوالے شہری کسی بھی شکایت پر *1223* پر رابطہ کریں۔
*رپورٹ: رانا حسیب طارق*
*میٹرو ون نیوز ننکانہ صاحب*

گرلز سکولز میں بچیوں کی ویکسینیشن سے پہلے تحریری اجازت نامہ لیا جائے اگر والدین کی رضامندی نہ ہو تو ویکسینیشن نہ کی جائے...
14/09/2025

گرلز سکولز میں بچیوں کی ویکسینیشن سے پہلے تحریری اجازت نامہ لیا جائے اگر والدین کی رضامندی نہ ہو تو ویکسینیشن نہ کی جائے ۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے مراسلہ جاری

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، عالیہ نیلم نے عدالتی تاخیر کو کم کرنے اور عوام کو بروقت انصاف فراہم کرنے کے لیے ٹائم فریم پالی...
14/09/2025

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، عالیہ نیلم نے عدالتی تاخیر کو کم کرنے اور عوام کو بروقت انصاف فراہم کرنے کے لیے ٹائم فریم پالیسی متعارف کرائی ہے۔ اس پالیسی کے تحت مختلف قسم کے مقدمات کے لیے مقرر کردہ وقت کی حد 2 ماہ سے لے کر 24 ماہ تک ہے۔ اس پالیسی کا مقصد عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانا اور عوام کو بروقت انصاف فراہم
کرنا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ، ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر ہے جس میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی (NJPMC) کی 54ویں میٹنگ مورخہ 18 اگست 2025 کے فیصلے کے مطابق مختلف نوعیت کے مقدمات کے لیے مقررہ ٹائم لائنز دی گئی ہیں۔

اہم نکات درج ذیل ہیں:

مختلف مقدمات کے لیے مقررہ مدت (Timelines)

1. ڈیکلیریٹری سوٹ (زمین سے متعلق تنازعات) → 24 ماہ

2. ڈیکلیریٹری سوٹ (وراثتی تنازعات) → 12 ماہ

3. انجکشن سوٹ (زمین سے متعلق تنازعات) → 6 ماہ

4. ریکوری سوٹ (محصولات/مالی معاملات) → 12 ماہ

5. اسپیسفک پرفارمنس (کنٹریکٹ انفورسمنٹ) → 18 ماہ

6. کرایہ داری مقدمات → 6 ماہ

7. فیملی مقدمات (خلع، حق مہر، نان و نفقہ، سرپرستی وغیرہ) → 6 ماہ

8. وراثتی سرٹیفکیٹ (بلا اعتراض کیسز) → 2 ماہ

9. فیملی ڈگریز کی ایکزیکیوشن → 12 ماہ

10. بینکنگ کورٹ کی ڈگریز کی ایکزیکیوشن → 12 ماہ

11. سول کورٹ کی ڈگریز کی ایکزیکیوشن → 3 ماہ

12. کرایہ داری ڈگریز کی ایکزیکیوشن → 6 ماہ

13. فوجداری مقدمات (کم عمر ملزمان، JJSA 2018 کے تحت) → 12 ماہ

14. فوجداری مقدمات (سات سال تک کی سزا والے) → 12 ماہ

15. فوجداری مقدمات (سات سال سے زائد سزا والے) → 18 ماہ

16. فوجداری مقدمات (قتل) → 24 ماہ

17. مزدور مقدمات → 6 ماہ

ہدایات

تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور اسپیشل ٹریبونلز کے ججز کو یہ ٹائم لائنز فراہم کر دی گئی ہیں۔

سختی سے ان پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت عدالتی افسران میں اس سرکلر کو گردش کرائیں۔
Copy
---

14/09/2025
14/09/2025
14/09/2025
14/09/2025
14/09/2025
*ننکانہ صاحب:*  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اسپتالوں میں مفت علاج کے دعوے ڈی ایچ کیو اسپتال ننکانہ میں مذاق بن گئے۔ کمر...
14/09/2025

*ننکانہ صاحب:*
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اسپتالوں میں مفت علاج کے دعوے ڈی ایچ کیو اسپتال ننکانہ میں مذاق بن گئے۔ کمرہ نمبر 91 میں موجود ڈاکٹر رضوان نے مریض کو بغیر چیک کیے ایک سیرپ دے کر ٹرخا دیا، باقی ادویات بازار سے لینے کا مشورہ دے دیا۔ نہ تو معائنہ کیا گیا، نہ رہنمائی، عوام سخت پریشان۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

* GTV نیوز *

ضلعی انتظامیہ کا گندم و آٹے کی مہنگی فروخت کے خلاف بڑا اعلان!ڈی سی ننکانہ *محمد تسلیم اختر راؤ* کا کہنا ہے کہ:✅ مہنگے دا...
14/09/2025

ضلعی انتظامیہ کا گندم و آٹے کی مہنگی فروخت کے خلاف بڑا اعلان!

ڈی سی ننکانہ *محمد تسلیم اختر راؤ* کا کہنا ہے کہ:

✅ مہنگے داموں گندم بیچنے والوں کو *نشانِ عبرت* بنایا جائے گا۔
✅ فلور ملز، آڑھتی، زمیندار اور ٹریڈرز کو 15 ستمبر دوپہر 12 بجے تک گندم اسٹاک *ڈکلیئر کرنے کا آخری موقع*۔
✅ گندم یا آٹا *نوٹیفائیڈ ریٹ* سے زائد پر بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
✅ *بلیک مارکیٹنگ* پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
✅ اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ خوراک اور پیرا ٹیمیں کل سے بھرپور ایکشن لیں گی۔

سیلاب کے بعد کے حالات میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

*تمام سٹیک ہولڈرز گندم فوری ڈکلیئر کریں!*







13/09/2025

My first AsLive with deputy Commissioner

Address

Nankana Sahib
3900

Telephone

+923004633586

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nankana News update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category