Nankana Sahib News Views

Nankana Sahib News Views News, Views, and Interviews, specially all about District Nankana Sahib.

09/09/2025

ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں پکا پکایا کھانا اور راشن پہنچایا جا رہا ہے۔

09/09/2025

یہ بچے بڑے ہو کر کیا کریں گے؟
انتہائی افسوسناک۔ دو معصوم بچوں کے سامنے باپ کو فائــرنگ کر کے قتــل کر دیا گیا۔
افسوسناک واقع چونیاں میں پیش آیا۔ مقتول پانچ بچوں کاباپ تھا اور تھانہ الہ آباد کی حدود قصبہ گہلن کا رہائشی تھا۔

08/09/2025

فیصل آباد تاندلیانوالہ میں سیلاب ایک کے بعد ایک اور آفت، دریا راوی کے قریب موجود ٹھٹھہ بیگ گاوں میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی۔
دریا سے اٹھنے والے (ٹورنیڈو)بگولے نے درجنوں گھروں کی چھتیں اڑا دی
سولر پلیٹیں ، دروازے ، کھڑکیاں گیٹ سب کچھ اپنے ساتھ لے گیا
ہوائی بگولے کی زد میں آکر ایک خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع
ہوائی بگولے کی وجہ سے کئی مویشی ہلاک ہوگئے۔

08/09/2025

فیصل آباد میں شدید بارش، شیخوپورہ روڈ کی صورت حال۔

07/09/2025

لاہور رنگ روڈ پر فارچیونر اور لینڈکروزر کی ریس کے دوران خوفناک حادثہ۔ دونوں گاڑیوں میں کم عمر لڑکے سوار تھے۔ فارچیونر کی مہران کو ٹکر، مہران میں سوار خاندان کے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

لندن۔ پاکستانی نژاد خاتون برطانیہ کی وزیر داخلہ بن گئی، برطانوی کابینہ میں ردوبدل کے بعد  پاکستانی نژاد شبا نہ محمود برط...
07/09/2025

لندن۔ پاکستانی نژاد خاتون برطانیہ کی وزیر داخلہ بن گئی، برطانوی کابینہ میں ردوبدل کے بعد پاکستانی نژاد شبا نہ محمود برطانیہ کی نئی وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹار مر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شبا نہ محمود کو برطانیہ کی وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہے ۔ یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی جب ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر نے پراپرٹی ٹیکس کم ادا کرنے کی غلطی پر استعفیٰ دے دیا اس فیصلے کے تحت وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ڈپٹی وزیراعظم بنا دیا گیا جبکہ یویٹ کوپر کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ان کی جگہ وزارت داخلہ کا قلمدان شبا نہ محمود کو سونپا گیا، جو اس سے قبل وزیر انصاف کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

07/09/2025

دریائے راوی ہیڈ بلوکی پر پانی کی آمد کم ہو گئی، اس وقت1 لاکھ 46 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے راوی میں سیلاب سے متاثرہ ننکانہ صاحب کے گاؤں، فریدآباد سے ۔۔۔۔https://youtu.be/-FPoQEV6rII?si=YwcMtUQNzstPfX0r   ...
07/09/2025

دریائے راوی میں سیلاب سے متاثرہ ننکانہ صاحب کے گاؤں، فریدآباد سے ۔۔۔۔
https://youtu.be/-FPoQEV6rII?si=YwcMtUQNzstPfX0r

دریائے راوی میں سیلاب سے متاثرہ ننکانہ صاحب کے گاؤں، فریدآباد سے ۔۔۔۔ ...

06/09/2025

ننکانہ صاحب میں 12 ربیع الاول، سکھوں کی طرف سے گورودوارہ جنم استھان کے سامنے جلوس کے شرکاء پر گل پاشی اور گلاب کے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ نے خطاب بھی کیا۔


06/09/2025

ننکانہ صاحب۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کی گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گزشتہ رات بڑی کارروائی، قریبا ایک ارب روپے کی گندم سرکاری تحویل میں لے لی۔ شادمان کاٹن مل سے ذخیرہ کی گئی 24 ہزار 278 میٹرک ٹن گندم برآمد کر لی۔ مل کو سیل کرکے ذخیرہ کی گئ گندم کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔
گندم ذخیرہ اور آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ذخیرہ اندوزوں ، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ مافیا کو جیلوں میں ڈالیں گے۔ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ۔

تمام مُسلمانوں کو “جشنِ عیدمیلادالنبیﷺ” بہت بہت مُبارک۔۔❤️
06/09/2025

تمام مُسلمانوں کو “جشنِ عیدمیلادالنبیﷺ” بہت بہت مُبارک۔۔❤️

Address

Nankana Sahib
39100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nankana Sahib News Views posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share