Nankana Times

Nankana Times Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nankana Times, Media/News Company, Nankana, Nankana Sahib.

27/10/2024

بعض ججوں کی ناراضی کا سبب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سپریم کورٹ میں نئے جج کی تعیناتی ہورہی تھی، تو آفس سے ایک فائل آئی جس پر لکھا ہوا تھا کہ ”روایت“یہ رہی ہے کہ نئے جج کی آمد پر اس کےلیے ایک نئی گاڑی خریدی جاتی ہے اور ایک پرانی گاڑی دی جاتی ہے، تو چیف جسٹس نئی گاڑی خریدنے کی اجازت دے دیں۔ معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ ”پرانی“ گاڑیوں سے مراد 2018ء تک کی گاڑیاں ہیں کیونکہ اس سے پرانی گاڑی جج کو نہیں دی جاسکتی۔ مزید معلوم کرنے پر یہ بھی معلوم ہوا کہ 2018ء تک کی گاڑیوں کی مائلیج بھی بہت کم ہے اور کنڈیشن بھی بہت اچھی ہے۔
ان معلومات کے ساتھ قاضی صاحب کے سامنے فائل رکھی گئی، تو انھوں نے نئی گاڑی خریدنے سے انکار کیا اور فائل واپس کردی۔ متعلقہ آفس میں فائل پہنچی تو وہاں سے فون آیا کہ کیا واقعی قاضی صاحب نے نئی گاڑی خریدنے کی تجویز مسترد کردی ہے؟ میں نے کہا کہ جو کچھ فائل پر لکھا ہے اس کا تو یہی ایک مطلب ہے۔اس بے چارے افسر کو اس کے بعد بھی دیر تک یہ پریشانی لاحق رہی کہ وہ یہ بات نئے جج کو کیسے بتائیں؟
پھر ایک اور فائل آئی کہ نئے جج صاحب کا ذاتی گھر، جو دوسرے شہر میں ہے، ان کی سرکاری رہائش گاہ تصور کی جائے۔ ساتھ ہی یہ فائل بھی آئی کہ نئے جج چونکہ دوسرے شہر سے اسلام آباد آرہے ہیں تو گھر سے سامان وغیرہ کی منتقلی کےلیے اتنی رقم (لاکھوں میں) انھیں ادا کی جائے۔ مجھے یہ دونوں تجاویز باہم متضاد محسوس ہوئیں۔ میں نے اس پر کچھ فائلیں کھنگالیں، تو عجیب طرح کے انکشافات ہوئے (تفصیل کسی اور وقت سہی) اور میں نے اپنی رپورٹ قاضی صاحب کے سامنے رکھ دی۔ انھوں نے اس پر مزید اضافہ کیا کہ اسلام آباد میں ججزکالونی میں جج جس مکان میں رہتے ہیں، اس کو خود ججوں نے رہائش گاہ کے بجاے ”ریسٹ ہاؤس“ (آرام گاہ) قرار دیا ہے اور اس پر آرام گاہ کے قواعد کا اطلاق کرتے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ رہائش گاہ اور آرام گاہ میں فرق کیا ہے؟ تو معلوم ہوا کہ رہائش گاہ جب سرکار آپ کو دیتی ہے، تو اس میں گھر کے سامان، فرنیچر، اے سی وغیرہ آپ کو خود لانے ہوتے ہیں لیکن آرام گاہ کا سارا خرچہ سرکار اٹھاتی ہے، یہاں تک کہ تولیے اور ٹشو پیپر تک سرکار کے خرچے آتے ہیں، اور جس گھر کو جج کی سرکاری رہائش گاہ قرار دیا جائے اس کی مرمت وغیرہ کا خرچہ سرکار اٹھاتی ہے، تو گویا یہاں مفت رہائش اور وہاں مفت مینٹیننس!
قاضی صاحب انھی جج کو، جن کےلیے یہ دو فائلیں آئی تھیں، یہ ذمہ داری سونپی کہ وہ قانون کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ دیں کہ ججوں کو قانون کون سی مراعات دیتا ہے، ان مراعات میں کون سی ہیں جو ہم نہیں دیتے، اور کون سی ایسی مراعات ہیں جو قانون تو نہیں دیتا لیکن ہم دیتے ہیں۔
رپورٹ کب آئی، اس میں کیا تھا، پھر کیا ہوا، یہ کہانی پھر سہی

-------
---------ڈاکٹر محمد مشتاق

14/04/2023
سابقہ ایم این اے پی ٹی آئی  وزیر داخلہ برگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کے بھتیجے پیر پپو شاہ مرحوم کے بیٹے پیر سرور شاہ نے تح...
17/09/2022

سابقہ ایم این اے پی ٹی آئی وزیر داخلہ برگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کے بھتیجے پیر پپو شاہ مرحوم کے بیٹے پیر سرور شاہ نے تحریک لبیک پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

این اے 118پیر سید افضال حسین شاہ صاحب کا مکمل انٹرویوالیکشن کے سلسلہ میں تیاری اور عوام کو پیغام ۔ ۔  ۔
16/09/2022

این اے 118
پیر سید افضال حسین شاہ صاحب کا مکمل انٹرویو
الیکشن کے سلسلہ میں تیاری اور عوام کو پیغام ۔ ۔ ۔

ننکانہ الیکشن اپڈیٹ ۔ ۔
15/09/2022

ننکانہ الیکشن اپڈیٹ ۔ ۔

15/09/2022

کہتے ہیں محمود غزنوی علیہ رحمہ کا دور تھا

ايک شخص کی طبیعت ناساز ہوئی تو طبیب کے پاس گیا
اور کہا کہ مجھے دوائی بنا کے دو طبیب نے کہا کہ دوائی کے لیے جو چیزیں درکار ہیں سب ہیں سواء شہد کے تم اگر شہد کہیں سے لا دو تو میں دوائی تیار کیے دیتا ہوں اتفاق سے موسم شہد کا نہیں تھا ۔۔

اس شخص نے حکیم سے ایک ڈبا لیا اور چلا گیا لوگوں کے دروازے کھٹکھٹانے لگا
مگر ہر جگہ مایوسی ہوئی

جب مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ محمود غزنوی علیہ رحمہ کے دربار میں حاضر ہوا

کہتے ہیں وہاں ایاز نے دروازہ کھولا اور دستک دینے والے کی رواداد سنی اس نے وہ چھوٹی سی ڈبا دی اور کہا کہ مجھے اس میں شہد چاہیے ایاز نے کہا آپ تشریف رکھیے میں بادشاھ سے پوچھ کے بتاتا ہوں ۔۔

ایاز وہ ڈبیا لے کر بادشاھ کے سامنے حاضر ہوا اور عرض کی کہ بادشاھ سلامت ایک سائل کو شہد کی ضرورت ہے ۔۔

بادشاہ نے وہ ڈبا لی اور سائیڈ میں رکھ دی ایاز کو کہا کہ تین بڑے ڈبے شہد کے اٹھا کے اس کو دے دیے جائیں
ایاز نے کہا حضور اس کو تو تھوڑی سی چاہیے
آپ تین ڈبے کیوں دے رہے ہیں ۔۔
محمود غزنوی علیہ رحمہ نے ایاز سے کہا ایاز
وہ مزدور آدمی ہے اس نے اپنی حیثیت کے مطابق مانگا ہے
ہم اپنی حیثیت کے مطابق دینگے ۔

مولانا رومی علیہ رحمہ فرماتے ہیں ۔۔

آپ اللہ پاک سے اپنی حیثیت کے مطابق مانگیں وہ اپنی شان کے مطابق عطاء کریگا۔ ان شاء اللّٰه العزیز

All Pakistan Textile Mills Association (APTMA) has estimated $1.5 billion in production losses of cotton crops due to ra...
14/09/2022

All Pakistan Textile Mills Association (APTMA) has estimated $1.5 billion in production losses of cotton crops due to rains and floods in the country.

“All Pakistan Textile Mills Association (APTMA) has estimated $1.5 billion in production losses of cotton crops due to rains and floods in the country. ”

13/09/2022

کائنات کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں۔۔۔۔
عہدہ چھن جانے کے بعد پہلی بار اعلان جنگ "ابلیس" نے کیا. . .

13/09/2022

ہمارے بزرگ بتاتے ہیں کہ پاکستان میں سب سے پہلے بڑا سیلاب 1950 میں آیا تھا۔ ہر چیز "رڑ" گئی تھی۔

پھر ہر دو چار سال کے بعد سیلاب نے روٹین بنالی۔

اہل اقتدار کیلیے سیلاب اربوں ڈالر کی business opportunity ہے۔

2010 میں بھی سیلاب آیا تھا۔ قوم کا حافظہ ختم ہے۔ اس ملک میں ڈکٹیٹر بھی آئے دس سال تک حکومت بھی کی۔ ہر قانون توڑا۔ ہر طرح کی حرام توپی کی لیکن ڈیم نہ بنا سکے۔

9 مہینے پانی کو ترستے ہیں اور 3 مہینے پانی میں ڈوبتے ہیں۔

اپنا اپنا بندوبست کرلیا کرو۔ کسی حکومت اور انتظامیہ پر بھروسہ نہ کریں۔

08/09/2022

تحریک انصاف کو لوگ اس لئیے بھی ریجکٹ کر رہے ہیں کیونکہ سب جانتے ہیں خان جیت بھی گیا تو استعفیٰ دے گا۔ اس لئیے لوگ اپنا ووٹ صرف لببیک کو دے کر محفوظ سمجھتے ہیں۔

Address

Nankana
Nankana Sahib

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nankana Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share