
01/11/2023
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام، پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل!!
شہید کانسٹیبل محمد ارسلان اعجاز کے اہلخانہ کو تمام سہولیات سے مزین نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا نیا گھر فراہم کر دیا۔
شہید کانسٹیبل محمد ارسلان اعجاز نے گذشتہ برس ننکانہ میں خطرناک ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔
ملک و قوم کی حفاظت کے لئے قیمتی جانیں قربان کرنا پنجاب پولیس کی شاندار روایت ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور