Malik Tayyab Bhai Pheru, Phool Nagar

Malik Tayyab Bhai Pheru, Phool Nagar سیاسی اکھاڑہ .

01/07/2025

پھولنگر CCD کی کارروائی، گھروں اور فارم ہاؤسز میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 02 خطرناک ڈاکو ہلا ک۔۔

پھولنگر۔ سی سی ڈی ٹیم بائی پاس پھولنگر کے قریب ناکہ لگا کر واردات کرنے والے ڈاکوؤں کیساتھ پولیس مقابلہ

پھولنگر۔ بین الاضلاعی اوڑھ ڈکیت گینگ 02 خطرناک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے

پھولنگر۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت منظور عرف جھوری اوڈھ سکنہ پھولنگر اور اللہ دتہ اوڈھ سکنہ چوہنگ لاہور کے ناموں سے ہوئی

پھولنگر۔ ہلاک ڈاکوؤں نے چند روز قبل دو گھروں اور فارم ہاوسز پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بگھیانہ کلاں اور چاہ ڈھاباں والا پھول نگر میں ڈکیتی کی وارداتیں کی تھیں

پھولنگر۔ ہلاک ہونیوالے دونوں ڈاکو 50 سے زائد سنگین وارداتوں میں ضلع قصور اور لاہور میں ریکارڈ یافتہ نکلے

پھولنگر۔ امشب ڈاکووں کا گروہ پتوکی بائی پاس پر ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ سی سی ٹیم کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی

پھولنگر۔ ڈاکوؤں کے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے 02 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

پھولنگر۔ سی سی ڈی ٹیم نے پولیس مقابلہ کا مقدمہ درج کر کے فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے.

پھولنگر۔ خطرناک ڈاکوؤں کی ہلاکت اور فوری انصاف کی فراہمی پر لواحقین اور شہریوں نے سی سی ڈی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی او سی سی ڈی قصور

پھولنگر۔ سی سی ڈی ٹیم قصور اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر پوری جانفشانی سے دن رات کوشاں ہے۔



29/06/2025

پھولنگر نواحی گاؤں گھمن کے میں بچے اغواہ کرنے والے گروہ کی خاتون رنگے ہاتھوں گرفتار، ملزمان کے خلاف تھانہ صدر پھولنگر میں FIR درج..

تفصیلات کے مطابق:
تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے شہری کی اطلاع پر SHO راحیل خاں کی قیادت میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے نواحی گاؤں گُھمن کے سے بچے اغواہ کرنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں دھر لیا ۔
پولیس کے مطابق 2 رُکنی اغواہ کار گروہ نے گھمن کے گاؤں میں گلی میں کھیلتی محمد فیصل کی 3 سالہ بیٹی دعا فاطمہ کو اغواہ کیا، شہریوں نے شک ہونے پر ملزمان کا پیچھا کیا تو ایک اغواہ کار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ خاتون کو مقامی پولیس اور اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر گرفتار کر لیا ،
ملزمہ کی شناخت زبیدہ بی بی کے نام سے ہوئی تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے بچی کے والد کی تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔۔
نعمان خضر ۔ سماء نیوز پھول نگر


27/06/2025

پھولنگر:نیشنل ہائی وے 22 ویلر فرنس آئل کنٹینر جمبر نہر میں گرگیا۔
ریسکیو 1122 نے آپریشن کے بعد کرین کی مدد سے نہر میں گرے کنٹینر کو باہر نکال لیا

کنٹینر کا ڈرائیور کیبن میں موجود نہ تھا

ڈرائیور کی تلاش کے لئے ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری۔


پھولنگر۔    باران رحمت کی آمد   موسم ٹھنڈا اور خوش گوار ہو گیا۔ ☁️ 🌧️
26/06/2025

پھولنگر۔ باران رحمت کی آمد
موسم ٹھنڈا اور خوش گوار ہو گیا۔
☁️ 🌧️


پھولنگر :ہیڈ بلوکی دریائے روای سے 02 ڈیڈ باڈیز برآمد ریسکیو پھولنگر: دونوں نعشیں مردوں کی ہیں جن کی عمریں 44 سے 45 سال ک...
11/06/2025

پھولنگر :ہیڈ بلوکی دریائے روای سے 02 ڈیڈ باڈیز برآمد ریسکیو

پھولنگر: دونوں نعشیں مردوں کی ہیں جن کی عمریں 44 سے 45 سال کے درمیان ہیں ریسکیو

پھولنگر :دونوں ڈیڈ باڈیز کی شناخت نہ ہو سکی

پھولنگر :ڈیڈ باڈیز کو پولیس نے تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی پولیس


قصور پولیس، اسٹیشن آفیسر تبدیلراحیل خاں SHO تھانہ صدر پھول نگر اور راؤ دلشاد علی خان SHO تھانہ سراۓ مغل تعینات
10/06/2025

قصور پولیس، اسٹیشن آفیسر تبدیل
راحیل خاں SHO تھانہ صدر پھول نگر اور
راؤ دلشاد علی خان SHO تھانہ سراۓ مغل تعینات


پھول نگر ۔ معروف پراپرٹی ڈیلر چوہدی اعجاز الحسن، شوکت حسن، غلام حسن، جاوید حسن ،خلیل احمد برکاتی  (جٹ کلاتھ ہاوس والے) ا...
09/06/2025

پھول نگر ۔ معروف پراپرٹی ڈیلر چوہدی اعجاز الحسن، شوکت حسن، غلام حسن، جاوید حسن ،خلیل احمد برکاتی
(جٹ کلاتھ ہاوس والے) ان کا بھتیجا ، شبیر حسن کا 12 سالہ بیٹا طلحہ روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گیا ہے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

نماز جنازہ آج رات 10 بجے درس بابا شیر بہادر میں ادا کی جائے گی۔


08/06/2025

پھول نگر بائی پاس پر واقع سیر گاہ میاں ماڈل فارم کا جھولہ ٹوٹنے سے خاتون سمیت متعدد بچے زخمی،
🤲
مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر فارم کو سیل کردیا

08/06/2025

پھول نگر عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کیسے رہے۔۔؟؟
🐂🐃🐑🐏🐐
انتظامیہ کیلئے ایک جملہ لکھیں۔

پھول نگر ۔ خبر غم۔  والدہ کا انتقال رشید احمد جوئیہ (نمائندہ روزنامہ سماء و TV TODAY) کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئ...
08/06/2025

پھول نگر ۔ خبر غم۔ والدہ کا انتقال
رشید احمد جوئیہ (نمائندہ روزنامہ سماء و TV TODAY) کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں ،
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

نمازِ جنازہ آج بروز ہفتہ رات 10 بجے درس بابا شیر بہادر میں ادا کی جائے گی ۔۔


06/06/2025

پھول نگر ۔ خبر غم
ملک عمر دین کی زوجہ ، ڈاکٹر محمد ارشد ساقی
(صدائے مدنی ٹریولز اینڈ ٹورز و ڈاریکٹر اسپائر کالج)
ملک پرویز اختر
(پرویز الیکٹرک سٹور منڈی روڈ والے)
ملک خالد جاوید
(خالد الیکٹرک سٹور منڈی روڈ والے)
ملک شہزاد علی بابر
(نووا ٹیلی کام مال روڈ لاہور والے)
انکی والدہ، قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
نمازِ جنازہ بروز ہفتہ صبح 10:30 بجے درس بابا شیر بہادر میں ادا کی جائے گا۔

پھول نگر و قرب و جوار کے علاقوں میں وارداتیں کرنے والا جیب تراش گینگ گرفتار ۔ چوری شدہ رقم اور مال مسروقہ برآمد تفصیلات ...
05/06/2025

پھول نگر و قرب و جوار کے علاقوں میں وارداتیں کرنے والا جیب تراش گینگ گرفتار ۔ چوری شدہ رقم اور مال مسروقہ برآمد
تفصیلات کے مطابق:
پتوکی قصر حاکم شادی ہال ملتان روڈ میں 12مئی کو ولیمہ کی ایک تقریب میں جیب تراش گینگ نے نواحی گاؤں جمبر کے رہائشی رانا ہاشم اشرف کے مہمانوں کی جیبوں اور پرس سے تقریباً پانچ لاکھ روپے چار عدد موبائل سونے کی انگوٹھی سمیت پرس چرا لیے

سوشل میڈیا پر خبر گردش کرنے پر ڈی پی او قصور نے ایکشن لیا ۔ انچارج سی آئی اے اشتیاق خان ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر محمد ارشاد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے تکنیکی مہارت سے جیب تراش گینگ کے ملزمان کو گرفتار کیا اور ان سے مال مسروقہ برآمد کیا۔

پتوکی میں پریس کانفرنس میں گم شدہ رقم اور دیگر سامان مالکان کے حوالے کیا گیا۔ لواحقین اور عوام الناس نے ڈی پی او قصور عیسی خان ڈی ایس پی اشتیاق خان اور سب انسپکٹر محمد ارشاد کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی کارکردگی کو سراہا ۔


Address

Nankana

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Tayyab Bhai Pheru, Phool Nagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share