16/09/2026
حکومت جو مرضی آرڈر پاس کر لے، کوئی پوچھنے والا نہیں!
عوام کے فائدے کے لیے اگر کوئی منصوبہ بنتا ہے تو سب سے پہلے عوام کی رائے لینی چاہیے، کیونکہ قانون عوام کے لیے بنتا ہے، عوام قانون کے لیے نہیں۔
لیکن ہمارے ہاں ہوتا کیا ہے؟
فیصلے اوپر بیٹھ کر کیے جاتے ہیں اور نیچے عوام پر مسلط کر دیے جاتے ہیں۔
اب پٹرول کا ریلیف ہی دیکھ لیں۔
پٹرول پر لیوی کم کرنی ہے، عوام کو سستا پٹرول دینا ہے، لیکن اس ریلیف کے لیے عوام کو فارم بھرو، رجسٹریشن کرو، تصدیق کرواؤ، پھر انتظار کرو۔
سوال یہ ہے کہ جب ٹیکس اور لیوی عوام سے لینے میں کوئی فارم نہیں بھرنا پڑتا، تو ریلیف دینے کے لیے اتنا لمبا طریقہ کار کیوں؟
عوام کو ریلیف چاہیے،
ریلیف حاصل کرنے کا نیا امتحان نہیں 🙏۔