11/06/2025
قلعہ احمد آباد (عارف اے نجمی سے )نواحی گاؤں کھیمووالی میں دیہاتی کے گھر جنگلی سور گھس گیاجس سے دیہاتیوں کی دوڑیں لگ گئیں اور گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا،دیہاتیوں نے کتوں کی مدد سے جنگلی سور کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آج صبح 5بجے ایک جنگلی سور کھیتوں سے نکل کر دیہاتی شاہد جٹ کے گھر گھس گیا جس سے اہلخانہ خوف زدہ ہو گئے گاؤں والوں نے بروقت پہنچ کر کتوں کی مدد سے سور کو گھر سے باہر نکال کر ہلاک کردیا تاہم اس واقع میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔