Voice of Narowal وائس آف نارووال

Voice of Narowal   وائس آف نارووال Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of Narowal وائس آف نارووال, News & Media Website, Narowal.

17/08/2025

موبائل نیٹ ورک کے لیے لوگ پریشان ہیں۔
کافی عرصے سے اس مسئلے پر سوشل میڈیا پر لکھا جا رہا ہے، لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔
آج سے اس پوسٹ کو ایک باقاعدہ ٹرینڈ سمجھ کر تمام دوست ساتھ دیں اور شیئر کریں۔

حالت یہ ہے کہ:
ڈپلیکیٹ سم 500 روپے کی، سم بند کروانے کی فیس 200 روپے،
سم بند کروانے کے لیے ہیڈ آفس جانا پڑتا ہے،
کم از کم لوڈ 100 روپے، بیلنس چیک کرنے پر بھی فیس،
ہیلپ لائن پر بات کرنے کی بھی فیس،
صبح بیلنس ڈالو تو شام تک غائب ہو جاتا ہے،
پیکیجز کی شکل میں ہزاروں آپشنز،
اور جب کال کرنے کے لیے موبائل استعمال کرو تو
نیٹ ورک ہی نہیں ہوتا، نیٹ ورک آ بھی جائے تو کال کنیکٹ نہیں ہوتی،
اگر کال کنیکٹ ہو بھی جائے تو آواز نہیں آتی،
انٹرنیٹ کا حال ایسا کہ واٹس ایپ بھی نہیں چلتا۔

موبی لنک، ٹیلی نار ، زونگ، یوفون سب کا ایک ہی حال ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ہماری یہ پریشانی دور کرے
یا پھر اپنے ٹاور ہی اکھاڑ لے جائے۔
تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو ہائی پروفائل بنائیں تاکہ اس مصیبت سے جان چھوٹے۔

09/08/2025

بستان اڈہ دکان میں گیس سلنڈر دھماکہ. دھماکہ گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا۔ دکاندار شرید زخمی۔ ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Voice of Narowal وائس آف نارووال

معذرت کے ساتھ میرے الفاظ اج سخت ہیں اس ماڈل کی لاش ماں باپ قبول نہیں کر رہے یہ ان تمام لڑکیوں کے لیے سبق ہے جو ہفتہ وار ...
10/07/2025

معذرت کے ساتھ میرے الفاظ اج سخت ہیں اس ماڈل کی لاش ماں باپ قبول نہیں کر رہے یہ ان تمام لڑکیوں کے لیے سبق ہے جو ہفتہ وار ماہانہ وار اپنے ناجائز تعلقات میں بندوں کو چینج کرتے رہتے ہیں اسان الفاظ میں شوگر ڈیڈیز پیسے والے وہ مرد جو ان کو وقتی ان کا جسم کا استعمال کرتے ہیں ان کو بڑے بڑے ماڈلز بناتے ہیں راتوں رات شہرت کہ بلندیوں پر پہنچا دیتے ہیں گھر بنگلہ گاڑی دے دیتے ہیں لیکن ان کے ساتھ کوئی حلال رشتہ نہیں بناتے کبھی ایک بندے کے فلیٹ میں تو کبھی دوسرے بندے کے فلیٹ میں۔ اج کل یہ چیزیں بالکل عام ہو گئی ہیں۔ اور لڑکیاں بڑی فخر سے بتاتی ہیں کہ فلاں بندے کو پسایا ہے اور اس کو بسایا ہے اور اخر میں اس طرح کی لوگوں کی اس طرح عبرتناک موت ہوتی ہے۔ جس پلیٹ میں یہ رہ رہی تھی ایک سال سے اس نے اس کا بھی کرایا نہیں دیا تھا مالک مکان کے کیس کرنے پر پولیس والوں نے جب ان کا دروازہ کھولا تو اندر ایک مہینے پرانی لاش پڑی تھی۔ یہ ان تمام بہنوں بیٹیوں کے لیے سبق ہیں جو شارٹ کٹ کا راستہ اپناتی ہے شارٹ کٹ کے راستے اکثر اس طرح کے راہوں پر بھیانک انجام پاتے ہیں۔ سوچا جائے تو ایک باپ کے لیے ایک بیٹی کتنی پیاری ہوتی ہے اس ماں کے لیے جس نے اس کو نو مہینے اپنے پیٹ میں پالا ہوتا ہے اس باپ کے لیے جس نے اس کے شادی کے سنہرے خواب دیکھے ہوں گے اس کے لیے دعائیں کی ہوگی۔
Voice of Narowal وائس آف نارووال

 #شکرگڑھ میں تیز رفتاری  کے باعث 2 قیمتی جانیں ابدی نیند سو گئیں۔ قصبہ  #نورکوٹ کے قریب  #نارووال روڈ پر  شادی ہال کے سا...
23/03/2025

#شکرگڑھ میں تیز رفتاری کے باعث 2 قیمتی جانیں ابدی نیند سو گئیں۔
قصبہ #نورکوٹ کے قریب #نارووال روڈ پر شادی ہال کے سامنے موٹر سائیکل بچاتے ہوئے دو تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم ہوگیا ،موٹرسائیکل اور گاڑیاں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں معروف کاروباری نوجوان #تصور عرف کاکا (حیدری بیٹری) والا اور #ٹرپئی کی رہائشی نفیس بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئ۔جبکہ 2بچیاں اور 2خواتین سمیت 6افراد شدید زخمی ہوگیے۔جنہیں #شکرگڑھ تحصیل ہیڈ کوارٹر سے طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں #نارووال اور #لاہور ریفر کر دیا

*پریس ریلیز**31دسمبر2024**ڈی پی او نارووال کی سربراہی میں نارووال پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف موثر کاروائیاں*  *06ڈک...
31/12/2024

*پریس ریلیز*
*31دسمبر2024*
*ڈی پی او نارووال کی سربراہی میں نارووال پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف موثر کاروائیاں*
*06ڈکیتوں اور04ناجائز اسلحہ ہولڈرز سمیت 13ملزمان گرفتار، قبضہ سے 01کلو 180گرام ہیروئن، 520گرام چرس، 30لیٹر شراب،05پسٹل،رائفل کلاشنکوف، مال مسروقہ، 01لاکھ 40ہزار اور موبائل فون برآمد*
نارووا ل ( ) ڈی پی او نارووال کی سربراہی میں نارووال پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ظفروال کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ ظفروال نے ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاون میں 04ڈکیت عامر، وسیم، سہیل، علی اسد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 01لاکھ نقدی، موبائل فون اور دوران واردات استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 02پسٹل 30بور برآمد کرلیے،مزید تفتیش جاری۔
ڈی ایس پی شکرگڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ صدر شکرگڑھ نے ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاون میں 02ڈکیت وقار خاں،نبی احمد عرف شہری کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 40ہزار نقدی اور پسٹل 30بور برآمد کرلیے،مزیر تفتیش جاری۔ایس ایچ اوتھانہ سٹی شکرگڑھ نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاون میں 04ناجائز اسلحہ ہولڈرز احمرگل، افتخار، عمر نوید، جاوید کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02پسٹل 30بور اور رائفل کلاشنکوف برآمد کرلیے۔
ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ رعیہ خاص نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون میں 02بدنام زمانہ منشیات فروش سعیداختر، ماجد خان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 1180گرام ہیروئن، اور 520گرام چرس برآمد کرلی۔
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی نارووال نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون میں بدنام زمانہ منشیات فروش عمران کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی۔
*تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔*
*ڈی پی او نارووال نے اپنے اس عز م کا اظہار کیا ہے کہ ضلع نارووال سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا میرا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل میں نارووال پولیس کے تمام آفیسران و ملازمان ہمہ تن کو شاں ہیں۔*

*ترجمان نارووال پولیس*
Voice of Narowal وائس آف نارووال

31/12/2024

جنوری 2025
درج ذیل تاریخوں کو نارووال میں بجلی کی سپلائی معطل رہے گی
09-01-2025
16-01-2025
23-01-2025
30-01-2025
Voice of Narowal وائس آف نارووال

📍فتاطور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انوار الحق چوہدری، چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی...
30/12/2024

📍فتاطور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انوار الحق چوہدری، چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی احمد اقبال، سابق مشیر وزیراعلیٰ کرنل شجاعت حسین، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، چیرمین ٹاسک فورس جیل خانہ جات رانا منان خاں صاحب نے رحیم آباد سنکھترہ براستہ فتاطور کا سنگ بنیاد رکھا دیا۔
یار رہے یہ وہ روڈ ہے جو تین رکن پنجاب اسمبلی کے حلقے میں آتی تھی جو کہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی
🔺 پروفیسر احسن اقبال صاحب نے جنرل الیکشن میں دو تحصیلوں ظفروال، شکرگڑھ کو براستہ دہمتھل، رحیم آباد سنکھترہ ٹو عیسیٰ شاہ غریب کو ملانے والے واحد روڈ کو بنوانے کا ذمہ اپنے سر لیا۔
✅ رحیم آباد سنکھترہ روڈ کو 36 کروڑ روپے کی لاگت تعمیر کیا جاۓ گا۔ رحیم آباد سنکھترہ روڈ کی تعمیر سے تین حلقوں کی عوام کا ناروال تک کا سفر 15 منٹ اور سیالکوٹ کا سفر 45 منٹ کی مسافت پر ہوجاۓ گا۔ 🛣
سڑکیں بحال
پنجاب خوشحال
Voice of Narowal وائس آف نارووال

13/12/2024

#نارووال ایکسپریس وے | لاہور سے نارووال صرف 30 منٹ میں | رفتار اور رابطے کی نئی تعریف گوادر
CPEC Expressway | Lahore to Narowal in Just 30 Minutes | Redefining Speed and Connectivity | Gwadar CPEC

01/07/2024

نارووال کے باسیوں کو ضلع نارووال کی 32ویں سالگرہ مبارک ھو نارووال کو یکم جولائی 1991 کو ضلع کا درجہ دیا گیا تھا

13/06/2024

#نارووال #شکرگڑھ #ظفروال لیبارٹری ٹیسٹ لیب ٹیسٹ کی حقیقت کیا ہے آفتاب نے پول کر رکھ دی
اللّٰه رحم فرمائے آمین
Voice of Narowal وائس آف نارووال

 #شکرگڑھ راناوحید جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) uc کوٹلی بارے خاں  کا چھوٹا بھائی رانا ساجد رشتہ ازواج میں منسلکVoice of Nar...
12/06/2024

#شکرگڑھ راناوحید جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) uc کوٹلی بارے خاں کا چھوٹا بھائی رانا ساجد رشتہ ازواج میں منسلک
Voice of Narowal وائس آف نارووال

 #شکرگڑھ کے نواحی گاؤں  #بڑابھائی مسرور المعروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ عبدالسلام چشتی رحمتہ اللہ علیہ بڑا بھائی سرکار کا س...
07/06/2024

#شکرگڑھ کے نواحی گاؤں #بڑابھائی مسرور المعروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ عبدالسلام چشتی رحمتہ اللہ علیہ بڑا بھائی سرکار کا سالانہ عرس مبارک مورخہ 20-21-22 2024 کو منعقد ہو رہا ہے عرس کی تقریبات کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گے ہیں پورے ملک سے ہزاروں عقیدت مند عرس مبارک کی سالانہ تقریبات میں شرکت کے لیے بڑا بھائی مسرور پہنچتے ہیں پہلے روز غسل کی تقریب ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔
Voice of Narowal وائس آف نارووال

Address

Narowal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Narowal وائس آف نارووال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share