12/10/2025
سہارا ہسپتال نارووال کی کنٹین کیفے ٹیریا پر ناجائز منافع خوری عروج پر ہر چیز کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر کےآنے والے پریشان حال لوگوں کو لوٹا جانے لگا گزشتہ رات ہم چیف ایڈیٹر روزنامہ ہفت روزہ بائی پاس رانا طارق جاوید کی والدہ کی عیادت کے لئے گئے جس پر رانا طارق صاحب عیادت کے لئے آنے والوں کے لئے کولڈ ڈرنک لیمن مالٹ منگوائے جو کہ پورے پاکستان میں 100 روپے میں فروخت ہوتا ہے مگر سہارا کے کیفے ٹیریا میں 140 روپے کے حساب سے وصول کے گئے جو سرا سر زیادتی یے ہم ڈسٹرک پریس کلب نارووال کے پلیٹ فارم سے ایسے عمل اور خود ساختہ منافع خوری کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ہماری ڈپٹی کمشنر نارووال سے استدعا ہے کہ سہارا ہسپتال کی کنٹین پر خود ساختہ ریٹ مقرر کرنے والے ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے