City Press Club Ahmad Abad

City Press Club Ahmad Abad قلعہ احمدآباد وگردونواح کی خبروں کے لئے پیج کو
لائک کریں ۔

07/09/2025

گورنمنٹ ہائی سکول بوائز 🏫قلعہ احمدآباد ضلع نارووال کے پرنسپل، اساتذہ،ملازمین کا قابل دید اور قابل داد جذبہ🌹❤️
آٹھ ستمبر سے سکول میں تدریس کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے جس کی بابت پرنسپل و سٹاف سکول ہزا اپنی مدد آپ کے تحت سکول سے پانی نکالنے اور صفائی ستھرائی کا کام کررہے ہیں۔
ہمارے اساتذہ ہمارا فخر🫡

آستانہ عالیہ حضرت امیرملت علی پورسیداں شریف سے 12 ربیع الاول کے جلوس کی جھلکیاں
07/09/2025

آستانہ عالیہ حضرت امیرملت علی پورسیداں شریف سے 12 ربیع الاول کے جلوس کی جھلکیاں

06/09/2025
06/09/2025
6 ستمبر یوم شہداءسلام ان جانبازوں کو جنہوں نے  مادر وطن پر قربان ہو کر تاریخ رقم کی۔سیلوٹ ان کو جنہوں نے اپنا کل ہمارے آ...
06/09/2025

6 ستمبر یوم شہداء
سلام ان جانبازوں کو جنہوں نے مادر وطن پر قربان ہو کر تاریخ رقم کی۔
سیلوٹ ان کو جنہوں نے اپنا کل ہمارے آج پر قربان کیا ہم ان کے احسان مند ہیں۔

"رحمتِ دو عالم، فخرِ موجودات، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں، ٹیم سٹی پریس کلب کی جانب سے جشنِ میلاد ال...
05/09/2025

"رحمتِ دو عالم، فخرِ موجودات، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں، ٹیم سٹی پریس کلب کی جانب سے جشنِ میلاد النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو۔
آئیے، محبت، اخوت، اور سنتِ نبوی ﷺ کو اپنانے کا عہد کریں۔
✨ صلُّوا علی الحبیب ﷺ ✨

عبدالشکور بانی وصدر سٹی پریس کلب احمدآباد

قلعہ احمدآباد کے نواحی گاؤں گل کلاں کی لیڈی پولیس کانسٹیبل ارم شہزادی مرحومہ کے اعزاز  پولیس لائن میرپور میں تعزیتی ریفر...
05/09/2025

قلعہ احمدآباد کے نواحی گاؤں گل کلاں کی لیڈی پولیس کانسٹیبل ارم شہزادی مرحومہ کے اعزاز پولیس لائن میرپور میں تعزیتی ریفرنس

میرپور پولیس لائن میرپور میں 4 ستمبر کو ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں 31 اگست 2025 کو ضلع گجرات، دیونہ منڈی کے مقام پر ایک المناک روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والی لیڈی پولیس آفیسر ارم شہزادی دختر محمد اشرف ساکن قلعہ احمدآباد کے نواحی گاؤں گل کلاں کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ریفرنس کا انعقاد ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی ہدایت پر کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر طارق، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حاجی سکندر اعظم، ڈی ایس پی ٹریفک اور پولیس کے دیگر افسران و جوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض نے مرحومہ کی فیملی سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ارم شہزادی ایک فرض شناس اور باصلاحیت پولیس آفیسر تھیں جو اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی سے نبھا رہی تھیں۔ پولیس محکمہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
ریفرنس کے اختتام پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک نوید احمد سمیت ضلعی امن کمیٹی...
05/09/2025

ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک نوید احمد سمیت ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کی شرکت۔
ماہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے دوران ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبی کے منعقد کئے جانے والے اجلاس انکے روٹس اور ٹائمز سمیت اس موقع پر سکیورٹی اور سیفٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر تمام مسالک کے نمائندگان کی جانب سے عید میلاد النبی کے دن کو بھرپور شایان شان طریقےاور امن و محبت کے ساتھ منانے کا اعادہ کیا گیا

04/09/2025

سیلابی علاقوں میں درختوں کے نیچے گزرنے سے گریز کریں۔ 🛑🐍

Address

Narowal
51540

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Press Club Ahmad Abad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share