28/09/2026
اف غانس تان میں ہزارہ برادری اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک انتہائی تشویشناک ہے۔ کسی بھی شہری کو محض اس کی قومیت، نسل یا مسلک کی بنیاد پر عام بازاروں میں ہراساں یا برسرِ عام رسوا کرنا انسانی کرامت اور بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایک باوقار معاشرے کی بنیاد تمام شہریوں کی عزت، تحفظ اور مساوات پر ہوتی ہے۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں پر لازم ہے کہ وہ ان مظالم کا فوری نوٹس لیں اور اف غانست ان میں تمام نسلی و مذہبی اقلیتوں کے مکمل تحفظ کی ضمانت کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔