Qila News Channel

Qila News Channel reporting only .qila ahmdabad

03/08/2026

قلعہ احمد آباد افسوسناک واقعہ 💔

نالہ ڈیک میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دو کم سن بچوں کے والدین غم سے نڈھال ہیں۔ روتے ہوئے والدین نے اپنے لختِ جگر کی آخری یادیں بیان کیں، ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل افسردہ ہے۔

آخر یہ افسوسناک حادثہ کیسے پیش آیا؟
دیکھیے اہلِ خانہ کی درد بھری گفتگو اور مکمل رپورٹ۔


02/08/2026

ایل اے-37 نارووال 4 کے انتخابات کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا گیا۔ پولنگ کا عمل پرامن رہا، جبکہ کئی مقامات پر ووٹرز کی تعداد نسبتاً کم دیکھی گئی۔ سیکیورٹی کے سخت اور مؤثر انتظامات قابلِ اطمینان رہے۔

🎥 رپورٹ: محمد یاسر | قلعہ نیوز چینل

01/08/2026

گرین بسوں میں فل رش، دلچسپ اور حیران کن مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ 😄🚌

اس ویڈیو میں آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ مسافروں کی کتنی بڑی تعداد سفر کر رہی ہے۔

آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا یہ عوامی سہولت کی کامیابی ہے یا رش پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔

29/07/2026

قلعہ احمد آباد سے نارووال الیکڑک گرین بسیں چل پڑھیں مقامی قیادت اور عوام الناس کا اظہار مسرت ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے گرین بسیں قلعہ احمد آباد پہنچنے پر استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں رپورٹ عبدالخالق چوہدری صدر قلعہ احمد آباد پریس کلب رجسٹرڈ

28/07/2026

قلعہ احمد آباد: کھلی کچہری میں عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قلعہ احمد آباد میں منعقدہ کھلی کچہری میں صوبائی محتسب پنجاب کے ایڈوائزر ضلع نارووال عامر اعجاز اکبر نے عوامی شکایات سنیں اور متعلقہ محکموں کو ان کے بروقت ازالے کی ہدایت کرتے ہوئے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالخالق چوہدری، سینئر صحافی، کالم نگار اور صدر قلعہ احمد آباد پریس کلب رجسٹرڈ نے قلعہ احمد آباد کے اہم ترین عوامی مسئلے، پانچ سڑکوں پر مشتمل مرکزی چوک کی تعمیر کے لیے تحریری درخواست پیش کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چوک کی عدم تعمیر کے باعث آئے روز ٹریفک جام اور حادثات پیش آتے ہیں، جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ ایڈوائزر صوبائی محتسب نے اس مسئلے کو عوامی ضرورت قرار دیتے ہوئے اس کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کھلی کچہری میں پولیس، ریونیو اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے، جبکہ شہریوں نے بڑی تعداد میں اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔ معروف سماجی شخصیت و جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک محمد شہباز، معروف سوشل ورکر محمد اعظم بٹ اور دیگر سماجی شخصیات نے بھی عوام کی رہنمائی اور معاونت میں فعال کردار ادا کیا۔

رپورٹ: محمد یاسر
انفارمیشن سیکرٹری، قلعہ احمد آباد پریس کلب رجسٹرڈ، نارووال

27/07/2026

📢 اہم اعلان
روڈ سے لیڈیز پرس ملا ہے
💼 اس پرس میں کثیر تعداد میں رقم موجود ہے۔
جس بہن کا یہ پرس ہے، وہ اپنی مکمل نشانی اور پرس کے اندر موجود سامان کی درست تفصیل بتا کر اپنی امانت واپس حاصل کر سکتی ہیں۔
📍 رابطہ: میاں محمد صدیق کریانہ سٹور محلہ غوثیہ نگر، قلعہ احمد آباد
📞 0345-3935414
براہِ کرم اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ امانت اپنے اصل مالک تک پہنچ سکے۔ 🤝

Address

Narowal
54700

Telephone

+923436303484

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qila News Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qila News Channel:

Shortcuts

Share