عوامی نیوز

عوامی نیوز عوامی نیوز بنے گا آپکی آواز
(1)

26/09/2025

کیا دن تھے جب کسی کو اسٹیشن چھوڑنے جاتے تھے تو آنکھیں نم ہو جاتی تھیں۔۔
اب تو قبرستان میں بھی قہقہے گونجتے ہیں۔۔
(تلخ حقیقت)

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے سینیٹر دھنیش کمار پلیانی کو "مینارٹی کاکس" کا چیئرمین نامزد...
26/09/2025

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے سینیٹر دھنیش کمار پلیانی کو "مینارٹی کاکس" کا چیئرمین نامزد کردیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو ایوانِ بالا میں موجود اقلیتی نمائندگی کے لیے نہایت اہم اور خوش آئند قدم قرار دیا جا رہا ہے۔مینارٹی کاکس" کا قیام ملک میں بسنے والی مختلف مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے لیے مؤثر قانون سازی کے مقصد سے عمل میں لایا گیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ، معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ، اور ان کے جائز مسائل کو قومی ایجنڈے پر اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گےسینیٹر دھنیش کمار پلیانی نے چیئرمین سینیٹ کے اس فیصلے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "مینارٹی کاکس" پاکستان کی ترقی اور استحکام میں اقلیتوں کے کردار کو مزید اجاگر کرنے کا ذریعہ بنے گا اور اس کے پلیٹ فارم سے ایسی تجاویز اور سفارشات سامنے لائی جائیں گی جو نہ صرف اقلیتوں بلکہ پورے معاشرے کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔

ژوب، گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ پر فائرنگ، 3 طلبا اور 2 پولیس اہلکار زخمی۔ ژوب (وائس آف بلوچستان) ژوب گورنر بلوچستان کی...
26/09/2025

ژوب، گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ پر فائرنگ، 3 طلبا اور 2 پولیس اہلکار زخمی۔

ژوب (وائس آف بلوچستان) ژوب گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ پر فائرنگ ہسپتال ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر خان سے ملاقات کے لیے آنے والی تین طلبا اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمی طلبا کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب سے ہے زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے۔

26/09/2025

بلوچستان/ موسم صورتحال

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی آبر آلو رہے گا، محکمہ موسمیات

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور قلات میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات

کوئٹہ، زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 اور ژوب میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات

کوئٹہ، سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 اور تربت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات

کوئٹہ، نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور چمن میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات

کوئٹہ،جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 اور جیوانی میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات

26/09/2025

*اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں* ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان کا معاشی ترقی کا ماڈل ناکام ہو رہا ہے۔ ورلڈ بینک کا دعویغربت میں کمی نہیں ہو رہی جس کے باعث آمدن میں اضافہ رک گی...
26/09/2025

پاکستان کا معاشی ترقی کا ماڈل ناکام ہو رہا ہے۔ ورلڈ بینک کا دعوی
غربت میں کمی نہیں ہو رہی جس کے باعث آمدن میں اضافہ رک گیا ہے۔ غربت 2024 میں آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

26/09/2025

امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو سعودی عرب کا مفتی اعظم مقرر کر دیا گیا۔ شیخ صالح نے اس سال خطبہ حج دیا تھا۔ وہ سعودی مجلس شوری کے اسپیکر بھی رہے ہیں

26/09/2025

سونے کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر
400,000 روپے کراس کر گیا😓😥

26/09/2025

اللہ کی برکتیں پاکستان پر مسلسل برس رہی ہیں۔ پاکستان عالم عرب کا ہیرو بن گیا ہے۔ پاکستان اس وقت عالم اسلام کی رہنمائی کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے

ایک لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے کے ٹیکس عائد ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے دستا...
26/09/2025

ایک لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے کے ٹیکس عائد ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے دستاویز میں انکشاف

25/09/2025

ورلڈ بینک کے مطابق
6 کروڑ پاکستانی شدید غربت میں ہیں

03/04/2025

کوئٹہ. جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا

کوئٹہ. نوبزادہ گہرام بگٹی کو بگٹی ہاوس ڈیرہ بگٹی سے پولیس نے گرفتار کیا

کوئٹہ. نوابزادہ گہرام نے گرفتاری کیلئے انے والی پولیس کو بغیر مزاحمت گرفتاری دے دی

کوئٹہ. نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج چار اپریل کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا

Address

Sukkur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عوامی نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to عوامی نیوز:

Share