Todaynewshd

Todaynewshd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Todaynewshd, Media/News Company, Nawabshah.

30/05/2026
05/05/2026

نواب شاہ (رپورٹ اکرم شہزاد) سیکریٹری اسپورٹس سندھ منور علی مہیسر اور کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شھمیر خان بھٹو نے شہید بینظیرآباد میں منعقد ہونے والی سندھ پنک گیمز 2026 کے حوالے سے کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہیسر نے کہا کہ شہید بینظیرآباد کی میزبانی میں سندھ پنک گیمز 8 سے 10 مئی تک منعقد ہوں گی، جن میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے جبکہ ان گیمز کا افتتاح 8 مئی کو خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے شہید بینظیرآباد میں ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پہلی مرتبہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے بڑے پیمانے پر سندھ پنک گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد صوبے کی بچیوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے لانا اور انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پنک گیمز خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

22/04/2026

جامشورو: (پ ر) سروری تنظیم کے بانی چیئرمین، سروری سرہانہ تنظیم اور سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزمان "عاطف" نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع کو کم کرنے اور جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان نے نہایت اہم اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، جو عالمی امن کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔
مخدوم سعید الزمان "عاطف" نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے اور دنیا میں امن اور استحکام کے لیے سفارتی حل کو ترجیح دی ہے اور موجودہ صورتحال میں بھی پاکستان کی قیادت نے سنجیدگی، حکمت عملی اور تدبر کے ساتھ حالات کو سنبھالا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی حکومت عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے، اور ان کی سفارتی کوششیں بھی قابلِ تحسین ہیں، جو تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں اہم ثابت ہو رہی ہیں۔
مخدوم سعید الزمان "عاطف" نے مزید کہا کہ اس عمل میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار نمایاں اور قابلِ ستائش ہے، جن کی قیادت میں پاکستان عالمی سطح پر امن کے پیغام کو آگے بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایسی کوششیں نہ صرف پاکستان کی ساکھ کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی دیتی ہیں کہ مسائل کا حل جنگ نہیں بلکہ بات چیت اور سفارتکاری ہے۔ آخر میں مخدوم سعید الزمان "عاطف" نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری بھی پاکستان کی ان مثبت کوششوں کو سراہتے ہوئے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرے گی

22/04/2026

ایز لائیو
اوسی

محکمہ سپورٹس مردان کے جانب سے خصوصی افراد کیلئے دو روزہ سپورٹس گالا کا آغاز کردیا گیا سپورٹس گالا میں ویل چیئر کرکٹ ، بیڈمنٹن اور باسکٹ بال کے گیمز شامل ہیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید فہد افتخار اور ریجنل سپورٹس آفیسر ساجد آفریدی نے فیتہ کاٹ کر سپورٹس گالا کا افتتاح کردیا ۔ گالا کا مقصد خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ہے ۔ مزید احوال جانتے ہیں اپنے نمائندے فضل حق سے جی فضل حق

22/04/2026

نواب شاہ رپورٹ اکرم شہزاد
چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان ارشد بھٹی نے گزشتہ روز بی سیکشن تھانے کے لاکپ میں مبینہ خود کشی کی جس کے ورثاء نے واقعے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا ہوا ہے اور انہوں نے آج دوسرے روز بھی نواب شاہ پریس کلب کے سامنے لاش رکھ کر دہرنا دیا ہوا ہے جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہے اور انہوں نے ہاتھوں میں قران پاک اُٹھائے ہوئے ہیں ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ نواب شاہ پولیس نے تشدد کرکے ہمارے نوجوان کو مار دیا ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ بی سیکشن پولیس تھانے کے ایس ایچ او سمیت ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف کیا جائے سیاسی سماجی ایس ٹی پی کارکن اہدے داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی

21/04/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بینظیرآباد کی جانب سے رضاکاروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔

نواب شاہ ( )
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع شہید بینظیر آباد کے زیرِ اہتمام، ریسکیو 1122 کے اشتراک سے آئندہ مون سون سیزن کے پیشِ نظر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے 60 سے زائد والنٹیئرز نے شرکت کی اور فرسٹ ایڈ، ہیٹ اسٹروک، فائر فائٹنگ، سی پی آر (CPR)، چوکنگ (Choking) کے ساتھ ساتھ لائن سرچ اور کراس سرچ جیسی اہم لائف سیونگ ٹیکنیکس کی عملی تربیت حاصل کی۔ ورکشاپ سے الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ، کنور راشد مکرم نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال، خصوصاً مون سون کے دوران، تیار رہنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع شہید بینظیر آباد طارق جاوید آرائیں اور الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد شاہد نے بھی شرکاء سے خطاب کے دوران الخدمت کی اس کاوش کو سراہا۔ تقریب سے 1122 کے ریسکیو چیف احمد دین اور ڈاکٹر ذیشان نے ریسکیو کے مختلف آپریشنز کے حوالے سے شرکاء کو انتہائی مفید معلومات فراہم کیں
تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن نواب شاہ کے سابقہ صدور سلمان رؤف اور عبدالوہاب ضلعی نائب صدر توصیف رحمانی خان نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع شہید بینظیر آباد کے صدر ڈاکٹر عمران علی باجوہ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔ آخر میں، ورکشاپ میں شریک والنٹیئرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے جبکہ معزز مہمانوں اور الخدمت کے زمہ داران کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

21/04/2026

نواب شاہ رپورٹ اکرم شہزاد

نواب شاہ۔ بی سیکشن پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جابحق تھانے کے باتھ روم سے لاش برآمد مقتول ارشد بھٹی کو گزشتہ روز بی سیکشن پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا مقتول شہداد پور کا رہائشی اور موبائل میکینک تھا ارشد بھٹی کو تفتیش کے لئے گرفتار کیا تھا اس نے باتھ روم میں خودکشی کی ہے پولیس
پولیس نے چوری کی تفتیش کے لئے ارشد کو گرفتار کیا تھا اب اطلاع ملی ہے کہ اس نے خودکشی کر لی ہے ورثاء بی سیکشن پولیس نے ارشد بھٹی پر سخت تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی ورثاء ارشد بھٹی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل

21/04/2026

نواب شاہ (رپورٹ منصور شہزاد ): کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے آج تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے زیر انتظام گیارہویں جماعت کے اردو پیپر کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواب شاہ میں قائم امتحانی مرکز کے دورے کے موقع پر کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور نقل کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران دوبارہ چیکنگ کے بعد 28 طالبات کے پاس سے موبائل فون برآمد ہونے پر فوری طور پر متعلقہ ایکسٹرنل کو کاپی کیس درج کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔کمشنر نے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، پینے کے پانی اور دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم واضح ہدایت دی کہ امتحانات کے دوران موبائل فون لانے والے امیدواروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائےبعد ازاں کمشنر نے گورنمنٹ سچل سرمست کالج کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا جہاں 7 امیدواروں کے خلاف نقل کیس کئے گئےکمشنر نے گورنمنٹ ڈی سی ہائی اسکول کے امتحانی مرکز کا بھی معائنہ کیا، جہاں موبائل کلیکشن پوائنٹ کلاس رومز کے قریب قائم تھا جس پر کمشنر نے انٹرنل کو ہدایت کی کہ موبائل کلیکشن پوائنٹ فوری طور پر اسکول کے مرکزی گیٹ پر منتقل کیا جائے۔تمام مراکز میں مجموعی طور پر 35 امیدواروں کے خلاف موبائل فون استعمال کرنے پر کاپی کیسز درج کیے گئے۔ کمشنر نے واضح کیا کہ نقل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس میں ملوث عملے کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر شہمیر خان بھٹو نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو نقل جیسے عمل سے باز رہنے کی تلقین کریں تاکہ معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکےاس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے

16/03/2026

پاکستان پیپلز پارٹی منا رٹی ونگ کراچی کے سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر راکیش موتیانی نے کراچی کی ھندو بچی چیتنا جس کو گھاڑو ٹھٹہ میں زیادتی کرکے قتل کیا گیا تھا اس کے گھر پھچ کے والدین اور رشتے داروں سے تعزیت کی اور ہر قانونی اور مالی مدد کا یقین دلایا ، اس وقت مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

16/03/2026

نواب شاہ رپورٹ اکرم شہزاد

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع شہید بینظیر آباد کی جانب سے ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں شعبہ صحت کی نمائندگی ڈاکٹر ماہ رخ، شعبہ تعلیم کے بابر میمن، شعبہ مواخات کے محمد فیضان خانزادہ، شعبہ والنٹیئر مینجمنٹ کے محمد اسید، شعبہ کفالت یتامیٰ کے یاسر قیوم، شعبہ سماجی خدمات کے غلام محمد بھٹی، شعبہ بنو قابل کے ایاز قریشی اور شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نعمان نذیر اور ان کے معاون ذیشان بھٹی نے شرکت کی۔ اسی طرح مالیات کے ذمہ دار سعید بھٹی، نشر و اشاعت کے ذمہ دار ظفر اقبال، جنرل سیکریٹری نثار حسین راجپوت، نائب صدور توصیف رحمانی اور عبدالباسط قریشی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں انچارج عوامی افطار فرحان برڑو، انچارج الخدمت کلینک سکرنڈ اسد راجپوت، آرفن کیئر کے FSO امجد بٹ اور عمیر رحمانی سمیت دیگر ساتھیوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام شعبہ جات کے ذمہ داران نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور آئندہ کے منصوبہ جات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن محترم ڈاکٹر ابو ازلان نے تمام ذمہ داران اور کارکنان کی محنت اور خدمات کو سراہا اور الخدمت فاؤنڈیشن کے آئندہ فلاحی منصوبوں اور اہداف کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
اجلاس کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے اپنے ذمہ داران اور کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا

Address

Nawabshah

Telephone

+923033429469

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Todaynewshd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share