18/12/2024
یہ ہوتی ہے تاریخ اور تاریخی واقعات کو سیریز میں دیکھانا۔
سلطان محمد فاتح کا ڈائریکٹر اور اس کی پوری ٹیم واقعی داد کے حقدار ہیں کہ جس طرح انھوں نے اس سیریز کو تاریخ کے مطابق دیکھا کر ثابت کیا ہے کہ تاریخی سیریز کیا ہوتی ہے۔
پہلے سیزن کی پہلی قسط سے لیکر اب تک انھوں نے کوئی ادھر اُدھر چھلانگیں لگانے کی کوشش نہیں کی۔
پہلے سیزن کی ریٹنگ کم ہونے کے باوجود بھی انھوں نے تاریخ سے ڈرامے کو نہیں ہٹایا۔ اور پھر ہم سب نے دیکھا کہ اب ریٹنگ میں کتنی بہتری آئی ہے ۔
ایک ایک واقعہ تاریخ سے جڑا ہے اور ایک ایک کردار تاریخی اور اتنا شاندار ہے کہ واقعی لگتا ہے کہ تاریخی ہیرو کا رول ادا کر رہا ہے۔
میں نے آج تک جتنی تاریخی سیریز دیکھی ہیں کسی سیریز میں اتنی تاریخ نہیں دیکھی جتنی سلطان محمد فاتح سیریز میں دیکھی ہے ♥️♥️۔
یہی چیز تو ہم باقی سیریز سے چاہتے ہیں۔ صلاح الدین والے ڈائیریکٹر نے سیزن 2 میں ابھی تک تو اپنا دیا ہوا وعدہ پورا کیا ہے اور تاریخ دیکھا رہا ہے۔ دیکھو آگے کیا ہوتا ہے۔