Voice of JK

Voice of JK آزاد کشمیر کی ہر خبر پر نظر، تحقیقاتی خبریں

17/11/2025
10/11/2025
10/11/2025

اکاب سکول فار دی بلائنڈ اور اکاب کمپلیکس پر ظفرمغل اینکر پرسن کا "ارتعاش"پروگرام ملاحظہ فرمائیں

30/10/2025
24/10/2025
24/10/2025
23/10/2025

24 اکتوبر،اقوام متحدہ اور آزاد کشمیر حکومت کا یوم تاسیس۔
تحریر ظفر مغل میرپور، دنیا کی تاریخ کے مطالعہ سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ 25 اپریل سے 26 جون 1945 تک سان فرانسسکو امریکہ میں 50 ممالک کے نمائندوں نےباہم مل بیٹھ کر ایک کانفرنس منعقد کرتے ہوئے ایک بین الاقوامی ادارے کی ضرورت پر زور دیا اور ایک چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا جس کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے
24 اکتوبر 1945 کو دنیا میں ایک تنظیم اقوام متحدہ(UNO) کا قیام عمل میں لایا گیا اس طرح 24 اکتوبر اقوام متحدہ کا یوم تاسیس بنتا ہے یو این او کا نام سابق امریکی صدر فرینکلن ڈی روز ویلٹ نے تجویز کیا اور اس کے منشور و مقاصد کے مطابق آنے والی نسلوں کو جنگ کی لعنت سے بچانا، بنیادی انسانی حقوق اور انسانی اقدار کی عزت اور قدر و منزلت کو یقینی بنانا، مرد و عورت کے حقوق اور چھوٹی بڑی قوموں کے حقوق کی برابری کرتے ہوئے ایسے حالات پیدا کرنا کہ عہد ناموں اور بین الاقوامی آئین کی عائد کردہ ذمہ داریوں کو نبھانا شامل ہے جبکہ آزادی کی ایک وسیع فضا میں اجتماعی ترقی کی رفتار بڑھانے اور معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے چار مرکزی نکات رکھے گئے، اقوام متحدہ کے آرٹیکل ایک کے مطابق مشترکہ مساعی سے بین الاقوامی امن اور تحفظ قائم کرنا، قوموں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو بڑھانا جبکہ بین الاقوامی تعاون پیدا کر کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے لیے لوگوں کے دلوں میں عزت پیدا کرنا، قوموں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو بڑھانا اور بین الاقوامی تعاون پیدا کرتے ہوئے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے لیے لوگوں کے دلوں میں عزت پیدا کرنا شامل ہےجبکہ آرٹیکل 2 کے تحت تمام رکن ممالک کا مرتبہ برابری کی بنیاد پر ہونے ہر امن پسند ملک جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی شرائط تسلیم کرے وہ اقوام متحدہ کا ممبر بننے کے اہل ملک ہے اور اس طرح ابتدائی طور پر 50 ممالک سے شروع ہونے والی یہ تنظیم اب 193 ممالک کی تنظیم کی شکل اختیار کر چکی ہے، یوم تاسیس کے تناظر میں برصغیر میں دو قومی نظریہ کی بنیاد پر قیام پاکستان کی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ 14، اگست 1947 کے بعد ریاست جموں کشمیر کے عوام نے 24 اکتوبر 1947 کو موجودہ آزاد کشمیر کے علاقے کو آزاد کرا کر آزاد جموں و کشمیر حکومت کی بنیاد رکھی اس لحاظ سے آزاد کشمیر حکومت کے قیام کا یوم تاسیس بھی 24 اکتوبر کو منایا جاتا ہے اور اس عہد کی کشمیری عوام تجدید کرتے ہیں کہ وہ جب تک اپنا بنیادی حق آزادی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے اصول کی بنیاد پر حاصل نہیں کر لیتے وہ اپنی تحریک آزادی کو جاری رکھیں گے۔
اس میں شک نہیں کہ کشمیری عوام نے 1947 سے اب تک قربانیوں کی دنیا میں ایک تاریخیاور لازوال داستان اپنے خون سے رقم کی ہے اور بھارتی حکومت کی طرف سے سات لاکھ فوج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑنےاور مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں منتقل کرنے کے باوجود مودی سرکار کشمیریوں کے دلوں سے آزادی کی تڑپ اور جدوجہد کو ختم کرنے میں قطعی طور پر ناکام رہے ہیں،اور نہ ہی ریاست جموں و کشمیر کے سینے کھینچی گئی جبری خونی لکیر "ایل او سی"کے آر پار کشمیری عوام نےآزادی کے خواب کو اپنے دلوں سے خارج ہونے دیا ہے اور نہ ہی آج تک کشمیری اپنی ازادی کے بنیادی حق کی جدوجہد سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے کی کوئی کوشش کی ہے کیونکہ کشمیری عوام کا یہ ماننا اور بجا طور پر کہنا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دراصل تحریک تکمیل پاکستان کا حصہ ہےاور ہمارے آباؤ اجداد نے قیام پاکستان سے قبل ہی 19 جولائی 1947 کو سری نگر میں سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ آبی گزر میں اکٹھے ہو کر الحاق پاکستان کی قرارداد پاس کی تھی اور پھر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا بھی یہ فرمان ہے کہ "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے"اور کشمیری عوام اپنے یوم تاسیس کے موقع پر اس عہد کی تجدید بھی ہر سال کرتے ہیں کہ جب تک کشمیری عوام پانچ جنوری 1949 کی قرارداد کے مطابق اپنا بنیادی حق حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے تب تک وہ اپنی ازادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے،اقوام متحدہ کے یوم تاسیس اور آزاد حکومت کے یوم تاسیس 24 اکتوبر کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوتریس کو بھی چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے پاس کردہ قراردادوں کی روشنی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے تاکہ کشمیری عوام بھی اقوام متحدہ میں ایک 193 ممالک کے ساتھ اپنا قومی پرچم لہرتا دیکھ سکیں اور اس طرح اقوام متحدہ اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ اور اغراض و مقاصد کے مطابق مظلوم کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کی بنیاد پر بھارت کے جابرانہ تسلط سے آزادی دلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر کے یقینی طور پر سرخرو ہو سکتے ہیں اور پاک بھارت دو ایٹمی طاقتوں کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کے منڈلاتے بادل بھی چھٹ سکتے ہیں اور دونوں ممالک اقوام متحدہ کی مداخلت سے خطے میں پائیدار امن کے قیام سے دنیا کی ترقی کی دوڑ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اپنے اپنے ملک کے عوام کی ترقی خوشحالی اور روشن مستقبل کی طرف گامزن ہو سکتے ہیں ۔

Address

New Mirpur

Telephone

03005409260

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of JK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of JK:

Share

Voice of Jk

Voice of JK is the urdu web site of Azad Jamuu and kashmir including Mirpur Kotli Muzzfarabad and all over from the state of Azad jammu and kashmir