02/08/2025
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
5 اگست یوم شہداء خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے آج مستانہ نظام پور میں غازی کارگل جنگ خیبرپختونخوا پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل بہاوالدین شہید کی قبر کو سلامی دی گئ
غازی بہاوالدین شہید 3 مارچ 2011 کو خودکش حملہ میں شہید ہوگئے تھے 5 دھشتگردوں اور بارود سے بھری ڈبل کیبن کا ٹارگٹ پی ٹی سی ھنگو ٹرینگ سنٹر اور ڈی ایچ کیو ھنگو میں آئ ڈی پیز کیمپ تھا انسپکٹر اسلام خٹک کرک اور ہیڈ کانسٹیبل بہاوالدین شہید ڈبل کیبن کو ھنگو پاٹک پر روکا اور دھشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور جان کا نذرانہ پیش کیا اور ھنگو کو بڑی تباہی سے بچایا
غازی بہاوالدین شہید میرکلان محلہ مستانہ نظام پور کا رہنے والا انتہائ نڈر تکڑا مہمان نواز اور دوست انسان تھے اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے آمین
شہید بہاوالدین عدنان خٹک آفاق خٹک کے ابو کیپٹن ر افتخارِ الدین مختیار الدین کے بھائی ،حاجی ضیاء الدین صاحب مرحوم ، حاجی معراج الدین صاحب مرحوم، حاجی نظام الدین صاحب مرحوم حاجی نیاز الدین حاجی صلاح الدین عنوان الدین خٹک حکم زہ دین کے چچا زاد بھائی اور نواب رحیم خٹک خان رحیم حاجی روشن دین کے بھانجے اور داماد اور منیر خٹک کے بہنوئی تھے
اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے آمین