20/09/2025
نوشہرہ: محکمہ صحت کی اہم پوسٹ 4 ماہ سے خالی
نوشہرہ میں گزشتہ چار ماہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)کا عہدہ خالی پڑا ہے، جس کی وجہ سے محکمہ صحت کے انتظامی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ فائل ورک، تبادلے، ترقیاتی منصوبے اور ملازمین کے دیگر مسائل تاخیر کا شکار ہیں۔
اس حوالے سے پیرامیڈیکس یونین کے صدر عابد جانی نے صحافی فضل نبی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایچ او نوشہرہ کی غیر موجودگی کی وجہ سے محکمہ صحت کا سارا نظام مفلوج ہو چکا ہے۔ ملازمین فائلوں اور اپنے جائز بلوں کے پیچھے خوار ہو رہے ہیں اور کوئی سننے والا نہیں۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر مستقل ڈی ایچ او تعینات کیا جائے تاکہ سسٹم بہتر ہو سکے۔ ورنہ ہم شوبرا چوک میں اختجاجی کمیپ لگانے کے ساتھ ساتھ صوبے کے تمام ۔ملازمینوں کے ساتھ اسمبلی کے سامنے اختجاج کرینگے۔۔۔۔۔