Nowshera Press Club Digital

Nowshera Press Club Digital SCP

11/10/2025

خیبرپختونخوا کی صورتحال ابتر، اٹک پل کی بندش سے انسان و حیوانات متاثر، خوراکی اجناس کی قلت، معتمرین، باراتی، مریض پھنس گئے، صوبہ ملک سے کٹ گیا، تاجران بھی مشکل میں، حالات نازک۔سینئر صحافیوں حافظ تفہیم الرحمان اور فضل نبی کا وی لاگ

11/10/2025

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے انتخابات ، سیاسی صورتحال اور جوڑ توڑ کے حوالے سے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے بعد
آئی ایل ایف کے نوجوان بیرسٹر میاں سرور شاہ کی سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان کے وی لاگ میں گفتگو
PTI Khyber Pakhtunkhwa fans PTI Lahore Pakistan Tehreek-e-Insaf

10/10/2025
نوشہرہ کینٹ بابو محلہ اور کیولری روڈ جنرل بس سٹاپ کے قریب کینٹ پلازہ کے فٹ باتھ پر تجاوزات کینٹ بورڈ نوشہرہ کی انسداد تج...
08/10/2025

نوشہرہ کینٹ بابو محلہ اور کیولری روڈ جنرل بس سٹاپ کے قریب کینٹ پلازہ کے فٹ باتھ پر تجاوزات کینٹ بورڈ نوشہرہ کی انسداد تجاوزات ٹیم کوکیوں نظر نہیں آرہا؟

07/10/2025

نوشہرہ کلاس فور ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ نے حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں کی نجکاری اور کلاس فور ملازمین کی ڈیلی ویجز کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس کو غریبوں کے بچوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے اور غریب کلاس فور ملازمین اور ان کے اہل وعیال کے منہ سے نوالہ چھینے کے مترادف قرار دے کر اس تعیلم دشمن اور غریب دشمن پالیسی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کردیا حکومے ہوش کے ناخن لیں اوریا اس پالیسی کو گریڈ ایک سے لیکر گریڈ بائیس تک نافذ العمل کرنے کا اعلان کریں صوبائی صدر کلاس فور ایسوسی ایشن افسر خان خویشگی کا میڈیا سے گفتگو

قرارداد بر ضدِ نجکاری (Outsourcing/Privatization) سرکاری کالج نوشہرہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پروفیسرز سراپا احتجاج بن گئے ہ...
07/10/2025

قرارداد بر ضدِ نجکاری (Outsourcing/Privatization) سرکاری کالج نوشہرہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پروفیسرز سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور کہا ہے کہ
ہم، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کے اساتذہ، انتہائی تشویش اور افسوس کے ساتھ حکومتِ وقت کی جانب سے صوبے کے سرکاری کالجوں کی نجکاری یا آؤٹ سورسنگ کے فیصلے کے خلاف یہ قرارداد پیش کرتے ہیں۔

یہ ادارے نہ صرف کم فیس میں معیاری تعلیم فراہم کرتے ہیں بلکہ متوسط اور غریب طبقے کے طلبہ کے لیے امید کی ایک کرن ہیں۔ ان کالجوں کی نجکاری یا آؤٹ سورسنگ سے:

تعلیم ایک تجارتی ادارہ بن جائے گا۔

مستحق طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گے۔

سرکاری اساتذہ کے روزگار، عزتِ نفس، اور پیشہ ورانہ وقار کو شدید نقصان پہنچے گا۔

تعلیمی معیار متاثر ہو گا اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کمزور پڑ جائے گا۔

ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تعلیم کو کاروبار نہ بنائے بلکہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں کو مزید وسائل، سہولیات، اور عملہ فراہم کرے تاکہ تعلیم عام اور معیاری ہو سکے۔

مزید یہ کہ، ہم واضح کرتے ہیں کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کے تمام اساتذہ متحد ہیں اور اس فیصلے کی مکمل مخالفت کرتے ہیں۔ ہم کسی بھی ایسے اقدام کو قبول نہیں کریں گے جو تعلیم کو نجی مفاد یا منافع کا ذریعہ بنائے

22/09/2025

نوشہرہ :ریٹائرڈ سکول ٹیچرز اپنی بقایاجات کےلیے دربدر ٹھوجریں کھانے پر مجبور کیا ان اساتذہ نے قوم کے مستقبل کو سنوارنےکےلیے اس لیے اپنی جوانیاں بڑھاپے کی دہلیز پر پہنچا دی تھیں کہ اساتذہ میاں اختر بلند، بختیار، خیال بہادر، امروز خان کا میڈیا سے بات چیت

10/09/2025

نوشہرہ علاقہ جلوزئی میں نامعلوم چوروں نے محکمہ صحت کی ملازمہ کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈز لے اڑے، زرائع

09/09/2025

نظامپور میں غزالی نامی نجی تعلیمی ادارے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ملزمان فرار پولیس موقعہ پر پہنچ کر تفتیش کر رہی ہے

Address

Nowshera Cantonment
24100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nowshera Press Club Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nowshera Press Club Digital:

Share