Nowshera Pakhtun Digital

Nowshera Pakhtun Digital ضلع نوشہرہ کی اہم خبریں اور واقعات اس صفحے پر نشر ہوں گے۔

14/09/2026

تحصیل پبی میں طالبات پر تعلیم کے دروازے بند
گورنمنٹ گرلز کالج پبی کا طالبات کو داخلہ دینے سے انکار
داخلوں میں بے قاعدگیاں جلد بے نقاب ہوگی

30/08/2026

پی ٹی آئی تحصیل پبی میں چھتری سے آنے والے لینڈ کروزر مافیا نامنظور
نظریاتی کارکن

30/08/2026

مردان بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ سے 250 روپے سپورٹس فنڈ کے نام پر بھتہ نامنظور

پمز نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود بچوں کی ہلاکت پر صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن کا اظہارِ افسوس و مذمتپشاور: صوبائی وزیر ...
26/08/2026

پمز نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود بچوں کی ہلاکت پر صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن کا اظہارِ افسوس و مذمت

پشاور: صوبائی وزیر صحت خیبر پختونخوا خلیق الرحمن نے اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 15 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ معصوم نومولود بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی دلخراش اور ناقابلِ تلافی سانحہ ہے۔ اس افسوسناک واقعے نے ہسپتالوں میں مریضوں، خصوصاً نومولود بچوں کی حفاظت اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔

خلیق الرحمن نے کہا کہ اگر تحقیقات میں حفاظتی انتظامات میں غفلت یا کوتاہی ثابت ہوتی ہے تو یہ PIMS انتظامیہ اور متعلقہ حکومتی اداروں کی سنگین نااہلی اور غفلت کے مترادف ہے۔ ہسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں اور نومولود بچوں کی حفاظت ریاست اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں، خصوصاً نرسریوں، گائنی وارڈز، آئی سی یوز اور دیگر حساس شعبہ جات میں حفاظتی انتظامات کا فوری اور جامع جائزہ لیا جائے۔ فائر سیفٹی سسٹم، ایمرجنسی ایگزٹ، فائر الارم، بجلی کے نظام، ایئر کنڈیشننگ یونٹس اور ہنگامی انخلا کے طریقہ کار کی باقاعدہ انسپکشن یقینی بنائی جائے۔

صوبائی وزیر نے مزید ہدایت کی کہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اور باقاعدہ فائر سیفٹی آڈٹ کرائے جائیں، جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملے کی تربیت اور عملی مشقوں کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔

خلیق الرحمن نے سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام نومولود بچوں کے والدین اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق بچوں کے درجات کی بلندی، مغفرت اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔

صوبائی وزیر صحت نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

ٹکرزڈینگی کی روک تھام حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمانڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کے...
21/08/2026

ٹکرز

ڈینگی کی روک تھام حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان

ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مؤثر اور مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

ڈینگی کے خلاف حفاظتی اور احتیاطی اقدامات مزید تیز کیے جائیں، خلیق الرحمان

ڈینگی کی مؤثر نگرانی، بروقت تشخیص اور علاج یقینی بنایا جائے، صوبائی وزیر صحت

ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی اور خاتمے کے لیے عملی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

عوام میں ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مزید بڑھائی جائے، خلیق الرحمان

ڈینگی ایکشن پلان 2026 پر مؤثر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ مزید مضبوط بنانے کی ہدایت

ڈینگی کے خلاف اقدامات میں محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے، صوبائی وزیر صحت

سیکرٹری صحت فیاض علی شاہ اور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت

ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں، خلیق الرحمان

ٹکرزڈینگی کی روک تھام حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمانڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کے...
21/08/2026

ٹکرز

ڈینگی کی روک تھام حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان

ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مؤثر اور مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

ڈینگی کے خلاف حفاظتی اور احتیاطی اقدامات مزید تیز کیے جائیں، خلیق الرحمان

ڈینگی کی مؤثر نگرانی، بروقت تشخیص اور علاج یقینی بنایا جائے، صوبائی وزیر صحت

ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی اور خاتمے کے لیے عملی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

عوام میں ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مزید بڑھائی جائے، خلیق الرحمان

ڈینگی ایکشن پلان 2026 پر مؤثر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ مزید مضبوط بنانے کی ہدایت

ڈینگی کے خلاف اقدامات میں محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے، صوبائی وزیر صحت

سیکرٹری صحت فیاض علی شاہ اور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت

ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں، خلیق الرحمان

*پختونخوا میں دہشتگردی خطرناک شکل اختیار کرچکی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ناگزیر ہے، میاں افتخار حسین*پشاور (پ ر) عوا...
18/08/2026

*پختونخوا میں دہشتگردی خطرناک شکل اختیار کرچکی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ناگزیر ہے، میاں افتخار حسین*

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی زیرصدارت باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی اور ترجمان ارسلان خان ناظم سمیت دیگر کابینہ اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، جاری دہشتگردی و بدامنی، پارٹی کے تنظیمی معاملات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں آنے والے تھنک ٹینک، مرکزی مجلس عاملہ اور مرکزی کونسل کے اجلاسوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی اجلاسوں کے بعد جلد صوبائی کابینہ، صوبائی مجلس عاملہ اور صوبائی کونسل کے اجلاس طلب کئے جائیں گے، جن کی تاریخوں کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا کہ پختونخوا میں جاری دہشتگردی نے انتہائی خطرناک شکل اختیار کرلی ہے، لیکن حکمرانوں میں دہشتگردی کے خاتمے اور قیامِ امن کا احساس نہ ہونے کے برابر ہے۔مرکزی اور صوبائی حکومت پختونخوا میں قیام امن میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی کے خلاف ملک کا متفقہ لائحہ عمل ہے، تو پھر اس پر عملدرآمد کیوں نہیں ہورہا اور رکاوٹ کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی سزا واضح ہے، لیکن آج تک یہ سوال جواب طلب ہے کہ اس پر مکمل عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا۔ پختونخوا میں موجودہ دہشتگردی کے حالات کے ذمہ دار عمران خان، جنرل باجوہ، جنرل فیض اور عارف علوی سمیت وہ تمام عناصر ہیں جنہوں نے دہشتگردوں کی آبادکاری اور رہائی کے فیصلے کئے۔ 40 ہزار دہشتگردوں کی آبادکاری اور سو سے زائد خطرناک دہشتگردوں کو رہا کرانے والے عناصر کے خلاف اب تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا کارروائی ہوئی؟ میاں افتخار حسین نے کہا کہ سابق فاٹا کو عملی طور پر دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔قوم کو بتایا جائے کہ افغانستان میں موجودہ حکمرانوں کو اقتدار میں لانے کے وقت کیا معاہدہ ہوا تھااور آج کوئی اس معاہدے کی ذمہ داری لینے کو تیار کیوں نہیں؟ اے این پی نے اس پالیسی کے خطرناک نتائج سے بارہا خبردار کیا تھا، لیکن ہماری آواز کو نظرانداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اے این پی نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ اے این پی نے اپنے دورحکومت میں مذاکرات اور آپریشن دونوں کوکامیاب کرکے امن کا قیام یقینی بنایا تھا۔ ہماری حکومت کے بعد نہ مذاکرات کامیاب ہوئے اور نہ ہی آپریشنز دہشتگردی کے خاتمے کا باعث بن سکے۔ اگر حکومت واقعی دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو اسے سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ صوبائی صدر نے کہا کہ پختونخوا پہلے ہی سنگین مالی اور انتظامی بحران سے دوچار ہے، جبکہ صوبائی خودمختاری پر عملدرآمد اور این ایف سی ایوارڈ کے اجراء سے انکار صوبے کے مسائل میں مزید اضافہ کررہا ہے۔ تعلیمی ادارے، ہسپتال اور دیگر بنیادی شعبے تباہی کے دہانے پر ہیں، جبکہ وفاق صوبے کی بجلی، گیس اور معدنی وسائل پر اس کے آئینی حق سے بھی انکار کررہا ہے۔ صوبے کو اس کے اختیارات اور وسائل سے محروم رکھنا اٹھارہویں آئینی ترمیم کی روح کی کھلی خلاف ورزی ہے۔میاں افتخار حسین نے کہا کہ نئے صوبوں کا شوشہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی کوشش نہیں بلکہ سیاسی افراتفری پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔ اگر واقعی اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے ہیں تو مقامی حکومتوں کو بااختیار اور فعال کیوں نہیں کیا جاتا؟ عوامی نیشنل پارٹی ایسے کسی اقدام کی بھرپور مخالفت کرے گی جو صوبوں کی شناخت، آئینی حیثیت اور عوام کے حقوق کو متاثر کرے۔ انتظامی یونٹس کے نام پر کسی کو عوام کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی غیر دانشمندانہ اور غیر جمہوری فیصلوں کے نتائج ملک مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی صورت میں بھگت چکا ہے۔ آج بھی ایسے کسی فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا جو دہشتگردی، انتشار اور افراتفری کو ہوا دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پہلے ہی مالاکنڈ ڈویژن اور ضم اضلاع میں وفاقی حکومت کے ٹیکس نفاذ کا فیصلہ مسترد کر چکی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے گرینڈ جرگہ میں تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کھل کر اس حکومتی فیصلے کی مخالفت کی۔ کامیاب جرگے کے بعد صوبائی حکومت نے ان اضلاع میں صوبائی سیلز ٹیکس کے خاتمے کا اعلان کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی صوبائی حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند سمجھتی ہےاور وفاقی حکومت سے پرزورمطالبہ کرتی ہے کہ وہ بھی جلد ان اضلاع میں ٹیکس نفاذ کا فیصلہ واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے امن، حقوق، وسائل اور آئینی اختیار کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اجلاس کے آخر میں سانحہ کبل کے شہداء، بلوچستان میں کوئلہ کان میں شہید ہونے والے شانگلہ کے کوئلہ مزدوروں اور دیر میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور صوبائی سالار اعلی شاکر اللہ شینواری کے چچا زاد بھائی حاجی ظریف شینواری کی باحفاظت بازیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

18/08/2026

عمران خان کو علاج کے لئے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا جائے کے پی کے کے عوام کا مطالبہ

05/08/2026

*خیبر پختونخوا کے امن کے لیے پولیس شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میاں افتخار حسین*
یوم شہداء پولیس کے موقع پر تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں
پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر خیبر پختونخوا پولیس کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے افسران اور جوانوں نے جس جرات، استقامت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ رہا ہے، جہاں پولیس نے ہر محاذ پر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔ ملک سعد شہید، صفوت غیور شہید، اقبال مومند شہید، عابد علی شہید، خان رازق شہید، طاہر داوڑ شہید اور دہشت گردی کے خلاف جامِ شہادت نوش کرنے والے تمام پولیس افسران اور جوان قوم کے محسن ہیں، جن کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیوں نے دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ امن کی قیمت انہی بہادر سپوتوں کے خون سے ادا کی گئی ہے، اس لیے ان کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ حکومت پولیس فورس کو ہر ممکن وسائل، جدید سہولیات اور پیشہ ورانہ استعداد فراہم کرے تاکہ وہ مزید مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف اس جدوجہد میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ عظیم سپوت ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے اور ان کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے عزم، بہادری اور وطن سے وفاداری کی مثال بنی رہیں گی۔

Address

نوشہرہ
Nowshera Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nowshera Pakhtun Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share