Street Journalist

Street Journalist This is a Page, which provide you News about Nowshera and will update you always. Chief Editor: Syed

تنظیمی حق تلفی کے خلاف دو ٹوک مؤقف  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کے نام پیغامپاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع نوشہرہ کی ...
24/09/2026

تنظیمی حق تلفی کے خلاف دو ٹوک مؤقف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کے نام پیغام

پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع نوشہرہ کی تنظیم وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ صاحب کے حالیہ دورۂ خیبر پختونخوا کے دوران صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو مسلسل نظر انداز کیے جانے پر اپنا دوٹوک اور واضح مؤقف پیش کرتی ہے۔

عطاء اللہ تارڑ صاحب گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں متعدد پروگراموں میں شریک ہوئے، مگر ان پروگراموں میں مسلم لیگ (ن) کی آئینی صوبائی و ضلعی تنظیموں اور باقاعدہ تنظیمی عہدیداران کی مؤثر نمائندگی نظر نہ آنا ایک سنجیدہ تنظیمی سوال ہے۔

ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ اگر مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ صوبائی اور ضلعی تنظیمیں موجود ہیں تو انہیں بائی پاس کرکے پروگرام منعقد کرنے کا اختیار آخر کس اصول اور کس تنظیمی ضابطے کے تحت استعمال کیا جا رہا ہے؟

اسی طرح سوشل میڈیا کے ان کارکنان کو مسلسل نظر انداز کرنا بھی قابلِ تشویش ہے جو دن رات مسلم لیگ (ن)، قائد میاں نواز شریف اور پارٹی کے بیانیے کے دفاع میں سوشل میڈیا پر فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ صوبائی سوشل میڈیا ہیڈ میاں عالمگیر شاہ، یوتھ میڈیا ٹیم کی صدر افشاں حسین اور ان کی تنظیمی ٹیموں کو اعتماد میں لیے بغیر سوشل میڈیا سے متعلق فیصلے کرنا حقیقی کارکنان کے ساتھ ناانصافی ہے۔

سرٹیفکیٹس کی تقسیم کے معاملے میں بھی کارکنان کے واضح تحفظات ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پارٹی کے لیے حقیقی خدمات انجام دینے والوں کا ریکارڈ سامنے رکھا جائے اور سرٹیفکیٹس یا کسی بھی اعزاز کے لیے واضح، شفاف اور تنظیمی معیار مقرر کیا جائے۔ محض ذاتی سفارش، تعلق یا مخصوص افراد کی تشہیر کو بنیاد بنا کر حقیقی کارکنان کو نظر انداز کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

ہم یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے کارکنان خاموش ضرور رہ سکتے ہیں، مگر بے آواز اور بے اختیار نہیں ہیں۔ کارکنان نے مشکل حالات میں پارٹی کے لیے کام کیا ہے، مخالفین کے دباؤ کا سامنا کیا ہے اور سوشل میڈیا پر پارٹی کا دفاع کیا ہے۔ ان کارکنان کو نظر انداز کرکے چند مخصوص افراد کو تنظیم کے اوپر ترجیح دینا تنظیمی کارکنان کے حوصلے کو متاثر کرتا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ صاحب!

آپ وفاقی وزیر ہیں، مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما ہیں اور خیبر پختونخوا میں پارٹی کے کارکنان آپ کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن احترام کا تقاضا یہ بھی ہے کہ آپ پارٹی کی آئینی تنظیم کا احترام کریں۔

ہم پختون روایات کے مطابق مہمان کا احترام کرنا جانتے ہیں۔ آپ کے حالیہ دورے کے دوران بھی کارکنان نے اسی روایت کو ملحوظِ خاطر رکھا، لیکن اس خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ہم واضح الفاظ میں کہنا چاہتے ہیں:

تنظیم کو بائی پاس کرکے تنظیمی سرگرمیاں چلانا، منتخب و آئینی عہدیداران کو نظر انداز کرنا اور مخصوص افراد کو فوقیت دینا کسی صورت تنظیم کو مضبوط نہیں کرتا۔

ہم عطاء اللہ تارڑ صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کا کوئی بھی پروگرام صوبائی اور متعلقہ ضلعی تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر منعقد نہ کیا جائے۔

اگر تنظیمی حق تلفی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو کارکنان اپنے آئینی، جمہوری اور پُرامن احتجاج کے حق کو استعمال کریں گے اور اپنے تحفظات بھرپور انداز میں ریکارڈ کرائیں گے۔

ہم کسی تصادم کے خواہاں نہیں، لیکن تنظیم کی عزت، کارکنان کے حقوق اور پارٹی کے آئینی نظم پر سمجھوتہ بھی نہیں کریں گے۔

عطاء اللہ تارڑ صاحب، خیبر پختونخوا میں ضرور آئیں، کارکنان سے ملیں، پارٹی کو مضبوط کریں اور اپنی وزارت کے ذریعے صوبے کی خدمت کریں، لیکن تنظیم کو نظر انداز کرکے نہیں بلکہ تنظیم کو ساتھ لے کر۔

ہمارا ایک ہی واضح نعرہ ہے:

“تنظیم کو عزت دو — کارکنان کو ان کا حق دو”

منجانب:
مشیت الرحمان
جنرل سیکرٹری
پاکستان مسلم لیگ (ن)، ضلع نوشہرہ

24/09/2026

اسلام آباد پشاور ٹول پلازہ ابھی سے بند

مردان( عبداللہ عابد ) ملک میں موجودہ سیاسی کشیدگی کے باعث خیبر پختونخوا اور پنجاب کے درمیان آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔...
24/09/2026

مردان( عبداللہ عابد ) ملک میں موجودہ سیاسی کشیدگی کے باعث خیبر پختونخوا اور پنجاب کے درمیان آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پشاور سے اسلام آباد جانے والی M-1 موٹروے کو تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ جی ٹی روڈ N-5 کو اٹک خورد کے مقام پر بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دیگر اہم راستوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ایسی صورتحال میں خیبر پختونخوا سے پنجاب، خصوصاً لاہور جانے والے شہریوں کو چاہیے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے متعلقہ ٹریفک پولیس یا موٹروے پولیس سے راستوں کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کر لیں۔

دوسری جانب لاہور میں سیاسی احتجاج اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں گرفتاریوں کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ تاہم یہ دعویٰ کہ خیبر پختونخوا کے تمام باشندوں کو ہوٹلوں سے گرفتار کیا جا رہا ہے

البتہ لاہور میں بعض افراد کو 3-MPO کے تحت 30 روز کے لیے حراست میں لیے جانے کے واقعات کی تصدیق شدہ اطلاعات موجود ہیں،

موجودہ صورتحال میں کاروبار یا کسی ضروری کام کے سلسلے میں لاہور جانے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کو خصوصی احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور سفر سے قبل راستوں، ہوٹلوں اور مقامی سکیورٹی صورتحال کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنی چاہئیں۔

تحریر: عبداللہ عابد، مردان

23 ستمبر 2026 بروز بدھ شام سے موٹروے M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ھر قسم کی ٹریفک کے لیے ...
24/09/2026

23 ستمبر 2026 بروز بدھ شام سے موٹروے M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ھر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رھے گی ۔
موٹروے M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ ،
فتح جنگ/ ترنول انٹرچینج ،
سنگجانی/AWT انٹرچینج ،
براھمہ باھتر انٹرچینج ،
برھان انٹرچینج ،
ھزارہ موٹروے انٹرچینج ،
غازی انٹرچینج ،
چھچھ انٹرچینج بند رھیں گے -

23 ستمبر 2026 بروز بدھ شام سے موٹروے M-14 ہکلہ تا کنڈل دونوں اطراف سے ھر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رھے گی ۔
ہکلہ ، فتح جنگ انٹرچینج ،
پنڈی گھیپ انٹرچینج ،
کھڑپہ انٹرچینج ،
تراپ انٹرچینج ،
داؤد خیل انٹرچینج ،
کوٹ بیلیاں انٹرچینج ،
عیسی خیل انٹرچینج ،
کنڈل انٹرچینج بندرھیں گے -

23 ستمبر 2026 بروز بدھ شام سے جی ٹی روڈ N-5 اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ھر قسم کی ٹریفک کےلیے بند رھے گی -
ترجمان موٹروے پولیس

ضلع نوشہرہ میں 5ہزار کے جعلی نوٹ زیر گردش لہزا کاروباری اور تجارتی افراد احتیاط کریں
24/09/2026

ضلع نوشہرہ میں 5ہزار کے جعلی نوٹ زیر گردش لہزا کاروباری اور تجارتی افراد احتیاط کریں

اسم احمد کا وظیفہ ہے ہر ایک غم کا علاجعشق کامل ہو تو پھتر بھی پگھل جاتا ہے
24/09/2026

اسم احمد کا وظیفہ ہے ہر ایک غم کا علاج
عشق کامل ہو تو پھتر بھی پگھل جاتا ہے

23/09/2026

لانگ مارچ منسوخ ہوگا.؟
کیا گورنر راج لگانے کا امکان ہے؟

*اہم خبر*پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرراسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے لیفٹ...
23/09/2026

*اہم خبر*

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے (پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ) کا پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔

23/09/2026

*🚨پی ٹی آئی لانگ مارچ، پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کی درخواست کردی*

لاہور: پنجاب حکومت نے وفاق سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش اور سگنل کمزور کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش اور اسے ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے ضلع اٹک اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ بندش کی درخواست بھی کی ہے۔

23/09/2026

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سارہ تواب صاحبہ نوشہرہ پریس کلب میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہے

Address

Nowshera Cantonment

Telephone

+923329008001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Street Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category