04/08/2025
فیلڈ مارشل صاحب خیر سے حافظِ قرآن ہیں، سورۃ مائدہ کی دو آیات (33،34) کو دہشت گردی اور بد امنی کے خلاف بار بار استعمال کرتے ہیں۔ ملک میں وزیر اعظم بھی موجود ہے، صدر بھی ہے لیکن لگتا ہے طاقت کا سرچشمہ وہ نہیں بلکہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر ہیں۔ وہ مدعی بھی ہیں، وہ گواہ بھی ہیں، وہ جج بھی ہیں اور وہ تنفیضی ادارہ بھی ہیں۔ انتظامی اور عدالتی اختیارات فیلڈ مارشل صاحب نے اپنے ہاتھ میں لے رکھے ہیں۔