
13/09/2025
ظہور اسلام لالا کی جانب سے طلباء کو فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر انعامات دینا نہایت قابلِ تحسین قدم ہے۔ اس اقدام سے طلباء کی حوصلہ افزائی ہوئی اور انہیں مزید محنت کرنے کا جذبہ ملا۔ میں دل کی گہرائیوں سے اُن کی اس تعلیمی خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر گاؤں اور علاقے میں ایسے ہمدرد افراد پیدا فرمائے جو تعلیم کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں، تاکہ ہماری نوجوان نسل ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہو سکے۔
ایسی تقریبات ہر علاقے میں منعقد ہونی چاہئیں، کیونکہ یہی مواقع نوجوانوں میں تعلیمی شعور بیدار کرنے اور اُنہیں کامیابی کی راہ دکھانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ فلک زیب پیر پیائی نوشہرہ