16/06/2025
نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس میں حکومت کی طرف سے رجسٹرڈ اور مستند محمد فارمیسی
کے منیجر ایڈمن امیر عدنان نے کہا ہے کہ محمد فارمیسی محکمہ صحت خیبرپختونخواہ کی جانب سے
رجسٹرڈ مستند فارمیسی چین ہیں جو صوبہ کے مختلف اضلاع کے بڑے
ہسپتالوں نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس ایوب میڈیکل کمپلیکس سمیت متعدد ہسپتالوں میں میرٹ پر ٹینڈرز میں کامیاب ہو کر فارمیسی شاپ چلا رہےہیں ۔
ہمارے ادارے کا مقصد پیسے کمانا نہیں بلکہ اپنے لئے کم منافع اور دکھی
انسانیت کی جلد صحت یابی کیلئے ڈسکاؤنٹ پر ادویات فراہمی ہمارا مشن ہیں ۔
کیونکہ محمد فارمیسی کا اصول صرف بیماروں کو ملٹی نیشنل کمپنیوں
کی ادویات سستی قیمتوں پر ادویات فراہمی کرکے مریضوں کی صحت یابی ہمارا اولین ایجنڈا ہے ۔
لیکن ہسپتال سے باہر کچھ مافیاز ہمارے ادارے کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کرکے
رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ۔ ادارہ محمد فارمیسی کی انتظامیہ واضح کر نا ضروری سمجھتے ہیں
کہ 2028ء تک محمد فارمیسی کے پاس نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس میں فارمیسی چلانے کا عدالتی حکم اور ہسپتال کا ایگریمنٹ موجود ہیں ۔
ان لوگوں نے ہمیں عدالتوں کے چکروں میں بھی ڈالا لیکن الحمد اللہ
اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے تمام عدالتوں میں ہم سرخرو ہوئے ہیں ۔ رپورٹ ۔۔۔۔۔ خالد نظیر سے