30/08/2025
تھانہ ہوتی کے علاقہ چکڑو پل روڈ پر پولیس مقابلہ — نہایت خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
قاٸم مقام ڈی ایس پی سٹی ارشاد خان، ایس ایچ او ہوتی ریاض خان اور ٹیم کی بروقت کارروائی سے مسلح ملزم زخمی حالت میں گرفتار، سنگین مقدمات میں ملوث نکلا۔
مردان: ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر قاٸم مقام ڈی ایس پی سٹی ارشاد خان کی نگرانی میں، ایس ایچ او ہوتی ریاض خان اور ان کی ٹیم نے ملزم ظاہرشاہ ولد فضل رازق ساکن کورغ چوک قادر آباد کی گرفتاری کے لۓ چھاپہ مار کر تا ھم ملزم نے اس دوران پولیس پارٹی پر اسلحہ آتشین سے اندھا دھند فاٸرنگ شروع کر دی۔
پولیس پارٹی نےبھی حق خفاظتی خود اختیاری کے نفاذ میں فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا۔ گرفتار ملزم سے ایک پستول اور دو عدد خالی میگزین نقد رقم مبلغ 489000 روپے برآمد ہوئے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کی شناخت اور کریمینل ریکارڈ:
♦️ ظاہر شاہ ولد فضل رازق سکنہ کورغ چوک قادرآباد
1. علت 1275/2022 جرم 9Dkp cnsa تھانہ صدر
2. علت 931/2024 جرم 457/380 تھانہ سٹی
3. علت 888/2019 جرم 457/380 تھانہ سٹی
4. علت 889/2019 جرم 400/401 تھانہ سٹی
5. علت 727/2019 جرم 15AA تھانہ سٹی
6. علت 894/2019 جرم 15AA تھانہ سٹی
7. علت 860/2025 جرم 457/380 تھانہ ہوتی
پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ کسی بڑے جرائم پیشہ نیٹ ورک سے ملزم کے ممکنہ تعلقات کا سراغ لگایا جا سکے۔